طالبات تعلیمی اداروں میں بھی غیر محفوظ، گرلز کالج کے باہر طلبا کی فائرنگ


0

ہمارے ملک میں طالبات تعلیمی اداروں میں بھی محفوظ نہیں اور یہاں بھی انہیں ہراسانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں طالبات کے ساتھ ہراسانی کا ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں نجی کالج کے لڑکوں نے گرلز کالج کے باہر لڑکیوں کو ہراساں کیا ،ہوائی فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔

ایک طالبہ کی جانب سے اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر ہوئی اور پھر وائرل ہوگئی ۔وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موٹر سائیکلوں پر سوار درجنوں طلباء جن کا تعلق ایک نجی کالج سے ہے، پہلے گرلز کالج کے باہر ہلڑ بازی مچائی پھر فائرنگ کرکے بھاگ گئے۔

Image Source: Screengrab

انسٹاگرام اور دیگر سوشل پلیٹ فارم پر شیئر ہونیوالی اس مختصر دورانیے کی ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک سڑک پر متعدد موٹر سائیکلوں پر کالج یونیفارمز پہنے طلبا موجود ہیں، جن میں سے ایک طالب علم کو موٹر سائیکل سے اترنے کے بعد ہاتھ میں موجود خودکار دکھائی دینے والی گن سے ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے بھی دیکھایا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کے ساتھ ہی ایک طالبہ سے منسوب خط کی تحریر بھی شیئر کی گئی ہے۔ اس طالبہ نے اپنی شناخت نہ ظاہر کرتے ہوئے اپنی تحریر میں مذکورہ واقعے کے بارے میں بتایا ہے کہ یہ واقعہ 13 مارچ بروز ہفتہ کو کورونا وباء کی وجہ سے تعلیمی اداروں کی بندش سے قبل آخری روز پیش آیا۔

سہ پہر تین بجے کے قریب 80 تا 100 طالب علم مختلف کیمپسز سے پنجاب گرلز کالجز کے باہر جمع ہوئے اور طالبات کو ہراساں کرتے رہے۔

اس طالبہ نے اپنی تحریر میں مزید لکھا گیا ہے کہ اس معاملے کو اسٹوڈنٹس کلچر کا معمول سمجھا جاتا ہے۔ موٹرسائیکل سواروں کی جانب سے طالبات کی سواری کے لیے استعمال ہونے والی وینز اور بسوں کا تعاقب کیا جاتا ہے۔ کالج کے گارڈز اور پروفیسر نے بھی لڑکوں کا پیچھا کرنے کی کوشش کی تاہم یہ طلبا بغیر کسی بازپرس کا سامنا کیے موقع سے فرار بھی ہوگئے۔

Image Source: Facebook

خط کے مطابق وہاں جمع ہونے والے طلبا گرلز کالج کی عمارت میں داخل ہوئے، ان میں سے کچھ نے ہوائی فائرنگ کر کے سب کی زندگی خطرہ میں ڈالی۔ اس کے علاوہ یہ لڑکے طالبات کو لیجانے والی بسوں کے چھتوں پر چڑھ کر اور کھڑکیوں سے طالبات کو ہراساں کرتے رہے۔

چند روز قبل لاہور یونیورسٹی میں پیش آنے والے ایک واقعے کا ذکر کرتے ہوئے طالبہ نے مزید لکھا ہے کہ ایسے ملک میں جہاں سب کے سامنے پروپوز کرنے پرطالب علم جوڑے کو یونیورسٹی سے نکال دیا جاتا ہے، مجھے توقع ہے کہ حالیہ ناقابل برداشت رویے کے متعلق بھی ایسا ہی ردعمل دیا جائے گا۔ مذکورہ طالبہ نے عوام سے درخواست کی ہے کہ ان ویڈیوز کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں اور اس مسئلے کو اجاگر کرنے میں ان کی مدد کریں کیونکہ وہ اپنے تعلیمی اداروں میں محفوظ نہیں ہیں۔

تاہم ،لاہور کے نجی کالج میں لڑکوں کی ہلڑ بازی اور ہوائی فائرنگ کے پیش آنے والے اس واقعے پر پولیس کا کہنا ہے کہ ان کو اس بارے میں کوئی علم نہیں اور نہ ہی کسی کی جانب سے اس حوالے سے کوئی درخواست جمع کروائی گئی ہے۔

مزید براں ، سوشل میڈیا پر متعدد صارفین نے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ذمہ دار طلبا کے خلاف لازمی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔


Like it? Share with your friends!

0

What's Your Reaction?

hate hate
1
hate
confused confused
0
confused
fail fail
1
fail
fun fun
0
fun
geeky geeky
0
geeky
love love
0
love
lol lol
0
lol
omg omg
0
omg
win win
1
win

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Choose A Format
Personality quiz
Series of questions that intends to reveal something about the personality
Trivia quiz
Series of questions with right and wrong answers that intends to check knowledge
Poll
Voting to make decisions or determine opinions
Story
Formatted Text with Embeds and Visuals
List
The Classic Internet Listicles
Countdown
The Classic Internet Countdowns
Open List
Submit your own item and vote up for the best submission
Ranked List
Upvote or downvote to decide the best list item
Meme
Upload your own images to make custom memes
Video
Youtube, Vimeo or Vine Embeds
Audio
Soundcloud or Mixcloud Embeds
Image
Photo or GIF
Gif
GIF format