پاکستان کے ایک آئی ٹی ماہر اور مصنوعی ذہانت سے تصاویر بنانے والے ایک فنکار نے دنیا کے مشہورفلمی ستاروں اور کھلاڑیوں کی تصاویر کو مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی بدولت پاکستانی لباس کے ساتھ پاکستانی ماحول میں پیش کیا ہے۔ ان تصاویرکی حیرت انگیز طورپر تعریف کی گئی ہے۔
ان تصاویر میں سیلینا گومیز روایتی شلوار قمیض میں دکھائی دے رہی ہیں تو دوسری جانب شاہ رخ شوخ رنگت کا سوٹ پہنے سخت پتھریلے پہاڑیوں میں خوش دکھائی دے رہے ہیں۔
ٹیلر سوئفٹ پاکستان میں گنگناتے ہوئے
مشین لرننگ اور مصور کی اپنی مہارت کے تحت اب شاندار فن پارے منظرِ عام پرآرہے ہیں جن میں ایک نیا اضافہ صبور اکرم کا ہے جنہوں نے مصنوعی ذہانت کی بدولت بہت ہی دلچسپ تصاویر بناکر سوشل میڈیا پر پوسٹ کررہے ہیں۔
ان کی تصاویر پر پاکستان کے علاوہ بھارتی ویب سائٹ نے بھی خبریں لگائی ہیں اور اس کام کو سراہا ہے۔ایڈوب فوٹوشاپ، مڈ جرنی اور پروکری ایٹ نامی سافٹ ویئر کی مدد سے صبور نے شاہ رخ خان، بابر اعظم، ماہرہ خان، ویرات کوہلی، کِم کرڈاشیئن، ٹیلرسوئفٹ، کرسٹیانو رونالڈو، سیلینا گومیز اور میسی وغیرہ کی تصاویر بنائی ہیں۔
کئی فنکار پاکستانی روایتی لباس میں پاکستانی ماحول میں دیکھے جاسکتے ہیں۔ خواتین پھولدار شلوار قمیض، دوپٹے اور روایتی لباس میں نمایاں ہیں۔ تاہم شاہ رخ خان کو دیکھ کر آئرن مین کی یاد آتی ہے۔
تاہم کچھ ٹائم پہلے آرٹسٹ نے مشہور پاکستانی اداکاروں کو گلابی کپڑے پہنا کر انہیں باربی والے انداز میں ان کی اے آئی تصاویر بھی شیئر کیں تھیں
ا
پائیدار صنعتی نظام کے قیام کی جانب ایک اہم پیش رفت کے طور پر، فریزلینڈ…
عائشہ سلمان، گیٹس فاؤنڈیشن، پروگرام آفیسر؛ ڈاکٹر زہرا ہڈبھائے، آغا خان یونیورسٹی، ایسوسی ایٹ پروفیسر؛…
لاہور (نمائندہ خصوصی) Coke Studio Nu.WAV نے اپنے موسیقی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے…
: آغا خان یونیورسٹی (AKU) کے سینٹر فار انوویشن اِن میڈیکل ایجوکیشن (CIME)، کراچی نے…
کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…
فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…