جاوید غنی نئے چئیرمین ایف بی آر تعینات


0

وفاقی حکومت نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر ) کی چئیرپرسن نوشین جاوید امجد کو عہدے سے فارغ کردیا، محمد جاوید غنی نئے چئیرمین ایف بی آر تعینات کردیئے گئے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے ایف بی آر میں اہم تبدیلی کردی گئی، محمد جاوید چودھری کو ایف بھی آر کا نیا چئیرمین مقرر کردیا گیا ہے، زرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے گزشتہ روز محمد جاوید غنی کی تعیناتی کی منظوری دی۔ جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔ اس سے قبل چئیرمین ایف بی آر محمد جاوید غنی کے ممبر کسٹم پالیسی تھے۔ وہ ریگولر چئیرمین ایف بی آر تعیناتی تک فرائض سرانجام دیں گے۔

جبکہ دوسری جانب سابق ایف بی آر چئیرپرسن نوشین جاوید امجد کو چئیرمین ایف بی آر کے عہدے سے ہٹا کر سیکرٹری نیشنل ہیرٹیج اینڈ کلچر ڈویژن تعینات کردیا گیا ہے۔

یاد رہے رواں سال اپریل میں نوشین جاوید امجد کو شبر زیدی کی جگہ چئیرپرسن ایف بی آر تعینات کیا گیا تھا۔ اس سے قبل اس عہدے پر شبر زیدی تعینات تھے، جنہوں نے رواں سال جنوری میں طبی بنیادوں پر عہدے پر کام جاری رکھنے سے معذرت کرلی تھی۔ جس کے بعد وہ غیر معینہ مدت کے لئے چھٹیوں پر چلے گئے تھے۔ بعدازاں نوشین جاوید امجد کو قائم مقام چئیرپرسن مقرر کردیا گیا تھا تاہم ان کو اس عہدے پر مستقل کردیا گیا تھا۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *