فریال محمود کا مختصر مغربی لباس میں رقص، سوشل میڈیا پر تنقید


1

ڈرامہ سیریل ’رقیب سے‘ میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والی فریال محمود سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں اور اپنے مداحوں سے اپنی ڈانس پریکٹس ، موج مستی اور جم میں فٹنس کی ویڈیوز بھی شیئر کرتی رہتی ہیں اور داد سمیٹتی ہیں۔

فریال محمود اپنے کیرئیر کے آغاز میں تھوڑی اوور ویٹ تھیں جس کی وجہ سے انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا لیکن اداکارہ نے جلد ہی اپنا ویٹ کم کیا اور اپنی اسمارٹنس سے ناقدین کے منہ بند کر دئیے۔ ایکٹنگ کے ساتھ فریال کو رقص پر بھی مہارت حاصل ہے اور وہ اپنی ڈانس فارمنس سے انڈسٹری میں تہلکہ مچا چکی ہیں۔ سوشل میڈیا پر بھی اداکارہ کی ڈانس ویڈیوز کے خوب چرچے ہیں ، وہ اپنی ان ویڈیوز میں اتنی خوبصورتی سے ڈانس کرتی ہیں کہ مداح کیا ناقدین بھی ان کی تعریف کرنے پر مجبور ہوجاتے ہیں اور اسی پسندیدگی کی وجہ سے کئی باران کی ویڈیوز وائرل بھی ہوئی ہیں۔

Image Source: Instagram

حال ہی میں اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے کی ایک ڈانس ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں وہ ٹینک ٹاپ پہنے ہوئے ہیں اور مشہور انگریزی گانے “آئی جسٹ کڈناٹ ریزسٹ” پر محو رقص ہیں۔

ویڈیو میں ان کے ڈانس کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ اگر وہ اداکارہ نہ ہوتی تو وہ یقینی طور پر ایک بہترین کوریوگرافر ہوتیں۔

فریال محمود کی مغربی طرز کے لباس میں یہ ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس پر رقص کے دالددہ صارفین نے تو اداکارہ کو سراہا ہے البتہ زیادہ تر نے اداکارہ پر مختصر لباس پہن کر ڈانس کرنے پر کڑی تنقید کی۔ صارفین نے اداکارہ پر اسلام، پاکستانی ثقافت اور اخلاقی روایات کا جنازہ نکالنے کا الزام بھی لگا دیا۔

Image Source: Instagram


تاہم اداکارہ نے بھی اپنے ڈانس اور لباس پر تنقید کرنے والے صارفین کو آڑے ہاتھوں لیا اور بھرپور جواب دیکر چپ کروا دیا۔

Image Source: Instagram
Image Source: Instagram

فریال محمود کو آئے دن سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اپنے کپڑوں، زندگی گزارنے کے طریقے اور فیشن اسٹائل پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ خیال رہے کہ فریال محمود امریکا کی ریاست نیو یارک میں پیدا ہوئی ہیں اور وہیں پلی بڑھی ہیں اس لئے ان کے پہننے اوڑھنے میں مغربی انداز خاصا نمایاں ہوتا ہے۔

گزشتہ دنوں بھی جب اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اپنی اٹلی میں لی گئی تصاویر پوسٹ کیں تو اس میں انہوں نے مغربی طرز کا لباس پہنا ہوا تھا، جس پر ایک صارف نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ آپ پاکستانی ہیں اور مذہب اسلام سے تعلق رکھتی ہیں، اسی بات کا خیال دل میں لے آتیں تو ایسا لباس ہرگز نہ پہنتیں۔ فریال محمود نے اس صارف کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ دراصل وہ امریکا میں پیدا ہوئی تھیں لہٰذا اس حساب سے وہ پاکستانی لڑکی نہیں ہیں۔

اداکارہ کو بولڈ مشرقی فیشن اسٹائل اور رقص کے ساتھ ساتھ اپنے جسم پر ٹیٹو بنوانے کابھی کافی شوق ہے بلکہ وہ خود کو ٹیٹو کا عادی قرار دیتی ہیں۔ کچھ دنوں قبل انہوں نے ٹیٹو بنواتے ہوئے اپنی ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی تھی۔ اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا بلکہ بعض صارفین نے تو اس ویڈیو پر ‘استغفر اللہ’ اور ‘لعنت’ جیسے کمنٹ بھی کئے اور ٹیٹو کو ‘حرام’ قرار دیا تھا۔

تاہم ، اداکار ومیزبان احسن خان نے اپنے شو میں فریال محمود کے جسم پر مختلف جگہوں پر ٹیٹوز دیکھ کر انہیں ‘ٹیٹو گرل’ کا خطاب دیا تھا۔


Like it? Share with your friends!

1

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *