سابقہ اداکارہ نور بخاری کا کورونا وائرس کے خاتمے کیلئے دعائیہ پیغام

شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرکے مذہبی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے والی سابقہ اداکارہ نور بخاری نے کورونا وائرس کے خاتمہ پر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے دعائیہ پوسٹ کردی۔ اپنی اس پوسٹ میں انہوں نے روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے دعائیہ پیغام لکھا۔

اپنے اس پیغام میں سابقہ اداکارہ نور بخاری نے لکھا کہ سنا ہے رحمت برسی ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے شہر میں، دل کہہ رہا ہے رحمت ہونے والی ہے، معافی ملنے والی ہے، وبا جانے والی ہے۔

Image Source: Instagram

انہوں نے پوسٹ میں ایک تصویر بھی شیئر کی ہے جس میں مسجد نبوی میں بارش کا خوبصورت منظر دیکھا جاسکتا ہے۔ سابقہ اداکارہ نے اپنی اس پوسٹ میں مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے یہ بھی لکھا کہ دل سے کہیں آمین اور توبہ کرکے شرمندہ ہوجائیں، معافی مانگیں معافی مل جائے گی۔ انہوں نے مزید لکھا کہ وہ رحیم ہے اورآپ صلی اللہ علیہ وسلم رحمت اللعالمین، سرکار رحمت کیجیے، رحم کیجیے۔

اس سے قبل ، بھارت میں کررونا وائرس کی خطرناک صورتحال پر بھی نور بخاری نے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اپنے بھارتی مداحوں کے لیے خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ میری دُعائیں بھارت کے ساتھ ہیں، اللہ رحم کرے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنے بھارتی مداحوں کو یہ مشورہ بھی دیا تھا کہ میرے بھارتی مداح اور فالوورز براہ کرم بطورعلاج دن میں تین بار سورۃ الرحمٰن کی تلاوت سنیں اور اگر کوئی کورونا میں مبتلا ہے تو اس کے نزدیک یہ سورۃ رکھ دیں، گھروں میں رہیں محفوظ رہیں۔

لوگوں کی تنقید سے کبھی نہ گھبرانے والی سابق اداکارہ نے رواں ماہ اپنے یوٹیوب چینل پر اپنی آواز میں پہلی نعت کی ویڈیو بھی جاری کی ۔اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے نعتیہ کلام کی ویڈیو کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ “میرے کملی والے” میری پہلی نعت ہے جسے میں نے بہت محبت اور رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت میں لکھا ہے۔ مداحوں نے ان کی نعت کو کافی سراہا اوران کا یہ نعتیہ کلام جاری ہوتے ساتھ ہی مقبول ہوگیا بلکہ لوگوں نے سابق اداکارہ کی تعریف کرتے ہوئے ان سے مزید نعت پڑھنے کی فرمائش بھی کی۔

دین اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری چھوڑنے والی نور بخاری اپنے مداحوں کے ساتھ سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ انسٹاگرام کے ذریعے جوڑی ہوئی ہیں اوراسلامی تعلیمات پر تصاویر و ویڈیوز وغیرہ شیئر کرتی رہتی ہیں ۔تاہم ،گزشتہ دنوں ان کے حوالے سے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ وہ سرکاری ٹیلی ویژن پر رمضان سے قبل “آمدِ رمضان”کی خصوصی ٹرانسمیشن کے ساتھ تین برس بعد ٹی وی پر باضابطہ واپسی کریں گی لیکن اس پروگرام میں میزبانی کے فرائض اداکارہ ریما سنبھال رہی ہیں۔

خیال رہے کہ ماضی میں نور بخاری نہ صرف ٹی وی ڈراموں بلکہ فلموں میں کام کرتی رہیں ہیں اور ساتھ ہی انہوں نے ٹی وی کے کئی شوز میں میزبانی کے فرائض بھی سر انجام دئیے تھے۔ سابقہ اداکارہ کو ان کی چار شادیوں اور ناکام ازدواجی زندگی کی وجہ سے کئی بار تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔ 2018 میں انہوں نےاپنے سابق شوہر عون چوہدری سے پانچویں بار شادی کی ہے ۔عون چوہدری تحریک انصاف کے رہنما ہیں اور عمران خان سے ان کی دیرینہ قربت اور وفاداری ہے۔عون چوہدری سے دوسری شادی کے بعد 2019 میں نور کی بیٹی بھی ہوئی ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

شوبز انڈسٹری میں جنسی استحصال عام ہے، بی گل

پاکستانی ڈراموں و فلموں کی مشہور و معروف لکھاری بی گل نے انکشاف کیا ہے…

1 day ago

درفشاں سلیم کے ساتھ مداح کی قابل اعتراض حرکت

بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل عشق مرشد سے شہرت کی بلندیوں کو چھو لینے والی اداکارہ…

1 day ago

پاکستان کو چاند پر پہلا سیٹیلائٹ مشن بھیجنے کا موقع کیسے ملا؟

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن ’’آئی کیوب قمر‘‘ کو چاند پر روانہ کر دیا گیا۔…

5 days ago

میں نے نماز پڑھی تہجد پڑھی قرآن پڑھا مگر میرا ڈپریشن کم نہیں ہوا ،صحیفہ جبار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک اپنی ذہنی صحت سے…

1 week ago

کیا عاطف اسلم نے آننت امبانی کی شادی سے قبل کی تقریب میں شرکت کی ہے؟

نامور گلوکار عاطف اسلم کی اپنی اہلیہ کے ساتھ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے…

1 week ago

عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی

پاکستان کے نامور گلوکار و موسیقار عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی۔ فوٹواینڈ…

1 week ago