رکن قومی اسمبلی اسلم خان موبائل مارکیٹ میں دکاندار سے الجھ پڑے

پیر کے روز کراچی کے علاقے صدر میں واقع ایک موبائل مارکیٹ میں جھگڑے کا واقعہ پیش آیا، جس میں پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی محمد اسلم خان موبائل شاب کے اسٹاف سے الجھ پڑے، واقعے میں پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی نے دکاندار کو تھپڑ دے مارا جب کہ ان کے محافظوں نے بھی دکانداروں کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے ان پر بندوق تان لی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سے پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی محمد اسلم خان صدر موبائل مارکیٹ میں دکانداروں سے تلخ کلامی کے بعد الجھ پڑے، یہ واقعہ گزشتہ روز افطار سے قبل اس وقت پیش آیا جب رکن قومی محمد اسلم خان اپنے بیٹے کے ہمراہ موبائل فون واپسی کروانے گئے تھے۔ اس دوران ان کے ساتھ ان کا مسلحہ گارڈ اور ان کے بیٹے کا دوست بھی موجود تھا۔

Image Source: Instagram

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق ایم این اے اسلم خان بیٹے اور دیگر افراد کے ساتھ ایک دوکان میں موجود ہیں، جہاں ان کی دکانداروں سے کوئی بات چیت جاری ہے۔ تاہم بات چیت کے دوران تلخ کلامی پر رکن قومی اسمبلی موبائل شاپ کے اسٹاف کو تھپڑ مارتے ہیں، جس کے بعد پھر اسلم خان کے سیکیورٹی گارڈ اور موقع پر موجود دیگر ساتھی بھی دکاندار کو تشدد کا نشانہ بناتے ہیں۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں مزید دیکھا جاسکتا ہے کہ ایم این اے اسلم خان اور ان کے ساتھی کو دکاندار اپنے ساتھ لے جاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس واقعے کے حوالے سے مارکیٹ انتظامیہ نے رکن قومی اسمبلی اسلم خان پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا، اسلم خان نے خوف تھپڑ مار کر جھگڑے کا آغاز کیا ، دکاندار پر تشدد کیا پھر پولیس بھی خود ہی بلائی۔

بعدازاں پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے محمد اسلم خان نے پریڈی تھانے میں دکاندار کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی، ایف آئی آر میں انہوں نے موقف اپنایا کہ دکاندار نے ان کے بیٹے کو بغیر پی ٹی اے رجسٹرڈ فون بیچ دیا۔ جس کے بعد جب دکاندار کو موبائل فون واپسی کرنے گئے، تو ناصرف دکاندار نے موبائل فون لینے سے انکار کردیا بلکہ ان کے بیٹے کے ساتھ نامناسب لفظوں کا استعمال کیا گیا۔

دوسری جانب اس معاملے پر بات کرتے ہوئے صدر کراچی موبائل منہاج گلفام کا کہنا تھا کہ انہوں نے رکن قومی اسمبلی اسلم خان سے معاملا ختم کرنے کی درخواست کی تھی، لیکن ان کی جانب سے دکاندار کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی گئی۔ جس پر انہوں کہا کہ دیکھا واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس نے جھگڑے کا آغاز کیا۔

واضح رہے کچھ عرصہ قبل، ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا تھا، جس میں پی ٹی آئی کے رہنما منصور احمد شیخ ایک شو روم کے عملے کے اسٹاف کو مبینہ طور پر بدسلوکی اور مار پیٹ کرتے دیکھے گئے تھے، اطلاعات کے مطابق منصور احمد شیخ نے اپنے کزن ایس ایس پی ملیر منیر شیخ کے ساتھ مل کر تشدد کا نشانہ بنایا اور عملے کو اغواء کیا جبکہ شو روم سے تقریباً 70 لاکھ روپے کے قریب رقم چوری ہوئی تھی۔

ایسے واقعے کی ایک ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کے ایک مشہور پیچ حالات اپ ڈیٹ پر صارف کی جانب سے شئیر کی گئی تھی، جس میں دیکھا گیا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری ندیم خادم ایک سب ویے نامی ریسٹورانٹ پر موجود ہیں، جہاں وہ کسی شخص پر اپنے ساتھیوں کے ہمراہ بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں.

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان کو چاند پر پہلا سیٹیلائٹ مشن بھیجنے کا موقع کیسے ملا؟

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن ’’آئی کیوب قمر‘‘ کو چاند پر روانہ کر دیا گیا۔…

2 days ago

میں نے نماز پڑھی تہجد پڑھی قرآن پڑھا مگر میرا ڈپریشن کم نہیں ہوا ،صحیفہ جبار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک اپنی ذہنی صحت سے…

4 days ago

کیا عاطف اسلم نے آننت امبانی کی شادی سے قبل کی تقریب میں شرکت کی ہے؟

نامور گلوکار عاطف اسلم کی اپنی اہلیہ کے ساتھ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے…

6 days ago

عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی

پاکستان کے نامور گلوکار و موسیقار عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی۔ فوٹواینڈ…

6 days ago

ملیریا ایک جان لیوا بیماری

دنیا بھر میں ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔…

1 week ago

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر بے ہوش

بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات…

2 weeks ago