کورونا سے سہمے افراد کے لئے خوشخبری، دوا کی دریافت ہوگئی


0

کورونا وائرس کےچنگل میں پھنسی پوری دنیا کے لئے انتہائی خوش کردینے والی خبر کیونکہ جہاں پوری دنیا میں سائنسدان کورونا وائرس کے علاج ڈھونڈنے میں مصروف ہیں کہ دنیا کو اس مہلک وباء سے آزاد کراسکیں وہیں برطانوی سائنسدانوں نے ایک ایسی دوا کورونا وائرس کے شدید متاثرہ مریضوں کے لئے تشخیص کی ہے نہ صرف قیمت لحاظ سے سستی ہے بلکہ وسیع پیمانے پر دنیا بھر میں دستیاب بھی ہے۔

برطانوی محققین کے مطابق کورونا وائرس کے متاثرہ مریضوں کے علاج میں ڈیکسامیتھازون نامی ایک کم اسٹیرائڈ والی دوا کے حوالے سے بہترین نتائج سامنے آئیں ہیں۔ برطانوی ماہرین نے اس دوا کو کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ایک بڑی کامیابی قرار دیا ہے کیونکہ اس دوا کے حوالے سے جو پریکٹیکل رزلٹ آئے ہیں اس کے مطابق ڈیکسامیتھازون کے استعمال سے جو مریض مصنوعی تنفس یعنی وینٹیلیٹر پر تھے ان کی اموات کی شرح میں ایک تہائی تک کمی دیکھنے میں آئی البتہ جو مریض اکسیجن پر تھے ان کی اموات کی شرح میں اس دوا کے استعمال سے بیس فیصد تک کمی آئی ہے۔

Dexamethasone

جبکہ اس ہی حوالے برطانوی ماہرین کا مزید خیال ہے کہ اگر برطانیہ میں کورونا وائرس کے ابتداء میں ہی مریضوں کو یہ دوا دی جاتی تو تقریباً پانچ ہزار کے قریب مریضوں کی زندگیوں کو بچایا جاسکتا تھا۔ ساتھ ہی برطانوی ماہرین کے مطابق ڈیکسامیتھازون نامی دوا کورونا وائرس میں مبتلا غریب ممالک اور ان کی عوام کے لئے کافی سود ثابت ہوگی۔ کیونکہ وہاں مریضوں کی تعداد زیادہ لیکن وسائل کافی کم ہیں۔

یاد رہے کورونا وائرس سے متاثرہ. بیس میں سے انیس مریض اسپتال جائے بغیر گھر میں ہی صحتیاب ہوجاتے ہیں البتہ اسپتال میں لیکر جائے جانے والی مریضوں کی بھی بڑی تعداد ایک مخصوص وقت کے بعد صحتیاب ہوجاتی ہے اگرچہ کچھ ہی مریض ایسے ہوتے ہیں جن کو مصنوعی سانس یعنی ویٹیلییٹر یا آکسیجن کی ضرورت پیش آتی ہے لہذا ان تمام مریضوں کے لئے ڈیکسامیتھازون نہایت کارآمد ثابت ہوسکتی ہے۔ کیونکہ یہ دوا کئی اعتبار سے کورونا وائرس کے علاج میں کارآمد ثابت ہوئی جس میں سے اول کہ یہ دوا ہمارے جسم کے اندار موجود دفاعی نظام کو مضبوط کرتی ہے یعنی امیون سسٹم کو مضبوط کرنے میں کردار ادا کرتی ہے اور وہ پھر جسم میں پیدا ہونے والے وائرس کا خاتمہ کرتی ہے۔

یاد رہے پاکستان بھی کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے بڑے ملکوں میں اب شامل ہوچکا ہے۔ اس وقت پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ مرنے والوں کی تعداد بھی تقریباً دو ہزار نو سے کے قریب ہوچکی ہے۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *