ملک میں 19 سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسین رجسٹریشن شروع


0

کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر شہریوں کے لئے ایک خوشی کی خبر، حکومت پاکستان نے 19 سال یا اس سے زیادہ عمر کے ہر ایک شہری کے لئے اپنی کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسینیشن کی مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔ اس مہم کے ذریعے پاکستان اپنے ملک کے 220 ملین سے زیادہ افراد کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے پر عزم ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کو لیکر پروپگنڈہ کے باعث پاکستان کو ابتدائی طور پر جہاں ویکسینیشن کے عمل میں ہچکچاہٹ کا سامنا رہا وہیں ویکسین کی فراہمی کی قلت کا سامنا بھی ایک بڑا مسئلہ تھا۔ ایسے میں خبریں زیر گردش تھیں کہ اس میں 30 سال یا اس سے زیادہ عمر کے لوگوں کے لے ویکسین کی تعداد کافی محدود ہیں۔

اس سلسلے میں پاکستان نے حال ہی میں ناصرف بڑی تعداد میں کورونا ویکسین خریدیں ہیں بلکہ اسے چین، اقوامی متحدہ کے ذیلی ادارے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) اور گاوی ویکسین الائنس کی جانب سے عطیات کی صورت میں مختص کی گئی ویکسین بھی حاصل ہوئیں۔ جس سے اب پاکستان کے پاس تقریباً 18 ملین کے قریب ویکسین خوراکیں موجود ہیں۔ لٰہذا پاکستانی حکومت ان ویکسین کو جلد از جلد عوام کی حفاظت کے لئے بروئے کار لانے کی خواہ ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر جاری بیان میں لکھا کہ ہم نے 19 سال اور اس سے زیادہ عمر کے شہریوں کی ویکسینیشن مہم کے لئے رجسٹریشن کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جمعرات کے روز سے سائن اپ کیا جاسکے گا۔

Image Source: Reuters

وفاقی وزیر اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ لہذا اب رجسٹریشن پوری قومی آبادی کے لئے کھلی رہے گی، جس کو صحت کے ماہرین نے کورونا ویکسینیشن کے لئے منظور کیا ہے۔

دریں اثنا ، پاکستان میں 900،000 سے زائد افراد کورونا وائرس کے انفیکشن کا شکار ہوچکے ہیں، جن میں20،465 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔ جبکہ بدھ کے روز ، حکام نے پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 2،724 نئے انفیکشن اور 65 اموات کی اطلاع دی۔

پاکستان نے تین چینی کمپنیوں ، سینوفارم ، سینووک اور کینسنبیو اور آکسفورڈ آسٹرا زینیکا کی ویکسین کی فراہمی کے ساتھ 5.3 ملین ویکسین کی خوراکیں فراہم کی ہیں۔

مزید یہ کہ ، پاکستان کے نجی شعبے نے روس کی اسپتونک- وی ویکسین کی تقریبا 50،000 خوراکیں درآمد کی ہیں۔

یہی نہیں پاکستان کے لئے حالیہ وقتوں کی سب سے مثبت خبر سامنے آئی ہے، پاکستان نے چین کے تعاون سے پاک ویک نامی کورونا ویکسین تیار کرلی ہے۔ جس کے بعد پاکستان کو اب آنے والے وقتوں میں دوسرے ممالک پر انحصار نہیں کرنا ہوگا۔ پاکستان اپنے شہریوں کو خود اپنی تیار کردہ ویکسین لگا سکے گا۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *