گریٹر اقبال پارک کی متاثرہ ٹک ٹاکر عائشہ اکرم ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہوگئیں، حادثے کے نتیجے میں ان کی ناک کی ہڈی فریکچر ہوگئی اور جسم پر چوٹیں آئیں اور ان کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق شاہدرہ ٹول پلازہ کے قریب پہلے ایک کار نے عائشہ اکرم کو روکنے کی کوشش کی بعد ازاں تیز رفتار موٹر سائیکل سوار نے ٹکر مار دی۔ مشکوک حادثے میں ان کی ناک کی ہڈی ٹوٹ گئی۔ عائشہ اکرم کے ساتھ موجود محافظوں نے ملزمان کو پکڑنے کی کوشش کی تاہم وہ فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
پولیس کے مطابق عائشہ اکرم کو کسی موٹر سائیکل کے جان بوجھ کے ٹکر مارنے کا تاثر حقائق کے برعکس ہے۔عائشہ اکرم حادثاتی طور پر گریں۔ پولیس کا مزید کہنا تھا کہ ٹک ٹاکر نے اپنے بھائی کے ساتھ موٹر سائیکل پر بازار شاپنگ کے لیے جا رہی تھیں۔ ٹول پلازہ کے قریب ان کا برقعہ موٹر سائیکل کے ویل میں پھنس گیا اور عائشہ اکرم گرگئیں۔ عائشہ اکرم کو گرنے سے چہرے، بازو اور ٹانگ پر چوٹیں آئیں۔
مزید پڑھیں: ٹی وی اینکر اقرا الحسن نے عائشہ اکرم کی حمایت پر معذرت کرلی
خیال رہے کہ لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں یومِ آزادی کے موقع پر خاتون ٹک ٹاکر سے دست درازی کا خوفناک واقعہ 3 روز بعد سوشل میڈیا کے ذریعے سامنے آیا تھا۔اوباش نوجوانوں نے ٹک ٹاکر عائشہ اکرم اور اس کے ساتھیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور کپڑے پھاڑ دیئے تھے جبکہ پولیس واقعے سے بے خبر رہی بعدازاں ایک نوجوان نے مشکل سے خاتون سے ہجوم سے نکالا تھا۔
خاتون کی درخواست پر 400 نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا جبکہ واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ایکشن نے فوری کارروائی کا حکم دیتے ہوئے ویڈیو کے مدد سے ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔
اس واقعے میں اہم پیش رفت اس وقت ہوئی، جب متاثرہ خاتون عائشہ اکرم نے اپنے دوست عامر عرف ریمبو کو سلاخوں کے پیچھے پہنچادیا۔ گرفتاری کے بعد ملزم ریمبو نے الزام عائد کیا تھا کہ عائشہ اکرم مقدمے کے ملزمان سے 5، 5 لاکھ روپے لینا چاہتی تھی، میں نے اسے کہا کہ رقم کے پیچھے نہ بھاگو۔ ریمبو کا کہنا ہے کہ سمجھانے پر عائشہ اکرم نے غلیظ زبان استعمال کی، اس نے دھمکی دی کہ اس کے مطابق بیان نہ دیا تو جیل کی ہوا کھانی پڑے گی۔ ملزم ریمبو نے عائشہ اکرام کے الزامات سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ میں ہی جانتا ہوں کہ کس طرح عائشہ کو ہجوم سے زندہ لے کر گھر آیا تھا۔ تاہم عامر عرف ریمبو نے ضمانت کےلیے لاہور کی سیشن عدالت سے رجوع کیا اور ایڈیشنل سیشن جج نے ریمبو کی درخواست پر سماعت کی جبکہ مزید سماعت 11 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی ہے۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…