کامن ویلتھ گیمز: ارشد ندیم نے سبز ہلالی پرچم سر بلند کردیا، جولین تھرو میں طلائی تمغۂ جیت لیا

پاکستان کے ارشد ندیم نے کامن ویلتھ گیمز میں جویلین تھرو کے مقابلے میں ریکارڈ ساز کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل جیت لیا اور 90 میٹر سے لمبی تھرو کرنے والے جنوبی ایشیا کے پہلے نیزہ باز بن گئے۔ ارشد ندیم اپنی پانچویں کوشش میں 90.18 میٹر لمبی تھرو کرکے ذریعے کامن ویلتھ گیمز کا نیا ریکارڈ بناتے ہوئے گولڈ میڈیل کے حق دار قرار پائے۔

برطانیہ کے شہر برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز جویلین تھرو کا فائنل شروع ہوتے ہی پاکستان کے ارشد ندیم نے پہلی ہی باری میں 86.81 میٹر کی  اپنے کیریئر کی بہترین تھرو کی ،اس سے قبل ارشد ندیم کی بہترین تھرو 86.38 میٹر تھی۔ ارشد ندیم کی دوسری کوشش ضائع ہوگئی لیکن پہلی کوشش میں 86.81 کی بہترین تھرو کے باعث وہ سرفہرست ہی رہے۔ ارشد ندیم نے تیسری باری میں اپنا قومی ریکارڈ اور بہتر کردیا،ا نہوں نے تیسری باری میں 88 میٹر کی تھرو کی جبکہ چوتھی باری میں ارشد نے 85.09 میٹر کی تھرو کی۔

Image Source: Twitter

واضح رہے کہ کامن ویلتھ گیمز میں ارشد ندیم نے ریکارڈ ساز انداز میں سونے کا تمغہ جیت کر ٹریک اینڈ فیلڈ میں 56 سال سے میڈل نہ جیتنے کے سلسلے کو ختم کردیا ہے۔

کامن ویلتھ گیمز کے جویلین تھرو مقابلے میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتنے والے ایتھلیٹ ارشد ندیم کو پاکستان کی نامور شخصیات کی جانب سے مبارکباد دئیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔صدر عارف علوی نے ارشد ندیم کو کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان  کے لیے گولڈ میڈل جیتنےاور تاریخ رقم کرنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ آپ قوم کا فخر  ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا ‘ارشد ندیم نے کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیت کر پاکستان کا سر فخر سے بلند کردیا ہے’۔

Image Source: Twitter

شہباز شریف نے لکھا کہ ‘ارشد ندیم کی مستقل مزاجی، جذبہ اور محنت ہمارے نوجوانوں کے لیے سبق آموز ہے’۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ‘ارشد، آپ کی شاندار کامیابی پر مبارکباد’۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی غیر معمولی کارکردگی کے ذریعے کامن ویلتھ گیمز میں تاریخ رقم کرنے پر ارشد ندیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔ آرمی چیف نے کہا کہ ‘ارشد ندیم قوم کا فخر اور ہمارا قومی ہیرو ہے’۔

وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے پر ارشد ندیم کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ‘شاباش ارشد ندیم شاباش، قوم کو آپ پر ناز ہے’۔ چوہدری پرویز الہٰی نے قومی ہیرو کے لئے دس لاکھ روپے انعام دینتےکا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے ارشد ندیم عالمی سطح پر مزید کامیابیاں سمیٹیں گے۔

اس کے علاوہ پاکستان اسپورٹس بورڈ  نے کامن ویلتھ گیمز  کے جویلین تھرو مقابلے میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتنے پر ارشد ندیم کے لیے 50 لاکھ روپے انعام کا اعلان کردیا۔

خیال رہے کہ ارشد ندیم سے پہلے ویٹ لفٹر محمد نوح دستگیر بٹ نے 405 کلو گرام وزن اٹھا کر پاکستان کو پہلا گولڈ میڈل جیتوا چکے ہیں۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

محکمہ صحت سندھ، لمز اور آغا خان یونیورسٹی کا بنیادی صحت کے نظام تک ماں اور بچوں کی صحت کے لیے قومی مصنوعی ذہانت مرکز لانے کے تاریخی معاہدے پر دستخط

عائشہ سلمان، گیٹس فاؤنڈیشن، پروگرام آفیسر؛ ڈاکٹر زہرا ہڈبھائے، آغا خان یونیورسٹی، ایسوسی ایٹ پروفیسر؛…

2 weeks ago

Coke Studio Nu.WAVکا نیا گانا ’رنگین‘ ریلیز

لاہور (نمائندہ خصوصی) Coke Studio Nu.WAV نے اپنے موسیقی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے…

2 weeks ago

2026 SIMPACT میں طبی تعلیم کے لیے سیمولیشن میں مصنوعی ذہانت کو مرکزی حیثیت حاصل

: آغا خان یونیورسٹی (AKU) کے سینٹر فار انوویشن اِن میڈیکل ایجوکیشن (CIME)، کراچی نے…

3 weeks ago

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کا پہلا گانا ’دل‘ ریلیز، افیوسک (Afusic)اور زوہا وسیم کی آوازوں کا خوبصورت امتزاج

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…

1 month ago

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ اور سٹی پاکستان نے سپلائر فنانسنگ اور سپلائی چین کی مضبوطی کے لیے شراکت داری کی

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…

1 month ago