بابا وانگا کے مطابق 2022ء میں کیا کیا ہونے والا ہے؟

بلغاریہ کی مشہور نابینا نجومی خاتون ‘بابا وانگا’، دنیا بھر میں اپنی پیشن گوئیوں کی وجہ سے مقبول ہیں اور ان کی بہت سے تباہ کن واقعات کی پیشن گوئی پوری بھی ہوئی ہیں۔ انہوں نے نیویارک کے نائن الیون حملوں، شہزادی ڈیانا کی موت اور یوکرین میں چرنوبل حادثے کی درست پیش گوئی کی تھی۔ اگرچہ ان کے انتقال کو تقریباً 25 برس بیت چکے ہیں، لیکن بہت سے لوگ ان کے الفاظ پر مذہبی عقیدہ رکھتے ہیں، اور رواں سال کے لیے ان کی پیش گوئیاں بھی کچھ کم اثر انگیز نہیں ہیں۔

بابا وانگا نے خبردار کیا ہے کہ سال 2022 میں شہر پانی کی قلت کا شکار ہوں گے، جس کے سیاسی نتائج برآمد ہوں گے اور ممالک متبادل حل تلاش کرنے پر مجبور ہوں گے۔

Image Source: File

یورپ کے بڑے حصوں میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ کے قریب پہنچ چکا ہے، جنگلوں میں بڑھتی آگ سے نبرد آزما موسمیاتی تبدیلی کے کارکنان بھی اسی طرح کی سخت وارننگ جاری کرچکے ہیں۔

بابا وانگا نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ شدید سیلاب، زلزلے اور سونامی کئی ایشیائی ممالک اور آسٹریلیا کو ہلا کر رکھ دیں گے۔ بابا وانگا نے درجہ حرارت میں کمی کی وجہ سے ہندوستان میں قحط کی پیش گوئی بھی کی ہے۔ انہوں نے ایک اور وبائی بیماری کا بھی تصور پیش کیا جو اس بار سائبیریا میں دریافت ہوگی، یہ برف میں دفن ایک منجمد وائرس کی وجہ سے پھیلے گی جو موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے آزاد ہوگا۔ بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ بابا وانگا کی پیش گوئیاں پوری ہوتی ہیں۔

سال 1996 میں ان کی موت سے پہلے سیکڑوں لوگ ان سے ملنے کے لیے جاپان سے بلغاریہ کے کوزوہ پہاڑوں میں واقع ان کے دور دراز گاؤں گئے۔ دوسری جنگ عظیم کے بعد مختلف مشرقی یورپی اور سوویت رہنماؤں نے بابا وانگا سے مشورہ طلب کیا۔ کہا جاتا ہے کہ سوویت یونین کے رہنما لیونیڈ بریزنیف نے 1982 میں اپنی موت سے پہلے کم از کم ایک بار ان سے مشورہ کیا تھا۔لیکن 2022 کا باقی حصہ کیا لے کر آئے گا؟

اس بارے میں گھبرانے سے پہلے، یہ جاننا ضروری ہے کہ بابا وانگا کی تمام پیش گوئیاں درست چابت نہیں ہوئیں۔ مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ ان کی مبینہ پیش گوئیوں میں کامیابی کی شرح 85 فیصد تھی، جس نے انہیں یورپ اور سابق سوویت یونین کے ممالک میں مقبول بنایا۔

یاد رہے کہ بابا وانگا کا انتقال 11 اگست 1996ء کو ہوا تھا جبکہ انہیں بلقان کی ‘نوسٹراڈیمس’ بھی کہا جاتا ہے۔ ان کے مطابق دنیا کا خاتمہ 51 صدی عیسوی میں ہوجائے گا جبکہ سال 2021 کے لیے انہوں نے کہا تھا کہ وہ 5 پھر 100 اور اس کے بعد بہت سارے صفر والے اعداد دیکھ رہی ہیں۔ اسی سال کے لیے انہوں نے ایک  پیشگوئی کی تھی کہ انسانیت کو لاحق دیرینہ مرض کینسر کا شافی علاج دریافت ہوجائے گا اور سورج سے توانائی کے حصول کے انقلابی راستے کھلیں گے لیکن ان کی بہت سی پیشگوئیاں غلط بھی ثابت ہوئی ہیں۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

محکمہ صحت سندھ، لمز اور آغا خان یونیورسٹی کا بنیادی صحت کے نظام تک ماں اور بچوں کی صحت کے لیے قومی مصنوعی ذہانت مرکز لانے کے تاریخی معاہدے پر دستخط

عائشہ سلمان، گیٹس فاؤنڈیشن، پروگرام آفیسر؛ ڈاکٹر زہرا ہڈبھائے، آغا خان یونیورسٹی، ایسوسی ایٹ پروفیسر؛…

2 weeks ago

Coke Studio Nu.WAVکا نیا گانا ’رنگین‘ ریلیز

لاہور (نمائندہ خصوصی) Coke Studio Nu.WAV نے اپنے موسیقی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے…

3 weeks ago

2026 SIMPACT میں طبی تعلیم کے لیے سیمولیشن میں مصنوعی ذہانت کو مرکزی حیثیت حاصل

: آغا خان یونیورسٹی (AKU) کے سینٹر فار انوویشن اِن میڈیکل ایجوکیشن (CIME)، کراچی نے…

3 weeks ago

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کا پہلا گانا ’دل‘ ریلیز، افیوسک (Afusic)اور زوہا وسیم کی آوازوں کا خوبصورت امتزاج

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…

1 month ago

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ اور سٹی پاکستان نے سپلائر فنانسنگ اور سپلائی چین کی مضبوطی کے لیے شراکت داری کی

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…

1 month ago