آئین پاکستان میں اقلیتوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں،چیف جسٹس گلزار احمد

چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے کرک کی تحصیل بانڈہ ٹیری میں دیوالی کی تقریب میں ہندوؤں کے مذہبی پیشوا پرم ہنس مہاراج کی سمادھی کا افتتاح کر دیا۔

جسٹس گلزار احمد نے مندر میں منعقد ہونے والی دیوالی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئین پاکستان میں اقلیتوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں اور سپریم کورٹ آف پاکستان نے ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے اقدامات کیے ہیں اور آئندہ بھی کرتی رہے گی۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ مقدس جگہ کو نقصان پہنچانے کا کسی کو اختیار نہیں ہے۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ سپریم کورٹ تمام اقلیتوں کو مکمل تحفظ فراہم کرے گی۔

Image Source: File

اس موقع پر پاکستان ہندو کونسل کے چیئرمین رمیش کمار نے کہا کہ ریاست کی ذمہ داری اگر کسی کو سیکھنی ہے تو سپریم کورٹ آف پاکستان سے سیکھے۔انہوں نے کہا کہ جس طرح یہاں سپریم کورٹ آف پاکستان نے ذمہ داری نبھائی ہے اس کی دنیا میں کوئی دوسری مثال نہیں ملتی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے اقلیتوں کے خلاف منفی تاثر کو زائل کرنے کے لیے ایک کانفرنس کے انعقاد کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں اقلیتیں اپنے بنیادی حقوق بشمول تعلیم اور مذہبی آزادی کے لیے مکمل طور پر آزاد ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے معاشرے کے تمام طبقات پر زور دیا کہ وہ ملک کی ساکھ کو نقصان پہنچانے والے واقعات کی روک تھام کے لیے مل کر کام کریں۔

Image Source: File

یاد رہے کہ گزشتہ سال کے پی کے ضلع کرک میں مقامی علماء کی قیادت میں سینکڑوں مشتعل افراد نے دھاوا بول کر سمادھی کی اینٹ سے اینٹ بجا کر مسمار کرنے کے بعد اسے آگ لگادی تھی جس سے سمادھی کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا تھا۔ پولیس حکام کے مطابق اس پُرامن مظاہرے کے دوران جب مذہبی قائدین نے اشتعال انگیز تقریریں کیں، تو ہجوم نے مشتعل ہو کر اس مندر کو آگ لگا دی۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں مندر کی تعمیر کی اجازت دے دی

مقامی پولیس نے واقعہ میں مبینہ طورپر ملوث سو سے زائد افراد کو حراست میں لے کر کوہاٹ جیل منتقل کردیا تھا جبکہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے ہندوؤں کے اس سمادھی کو نذرآتش کرکے نقصان پہنچانے کا از خود نوٹس لے کر فوری طورپر سمادھی کی دوبارہ تعمیر کرنے کااور اس کے لئے پیسے واقعے میں ملوث افراد سے ریکور کرنے کا حکم دیا تھا۔

تاہم اس واقعے پر جمعیت علمائے اسلام (ف) کے پی کے امیر مولانا عطاء الرحمان کا کہنا تھا ان کی جماعت کا مندر کو جلانے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ واقعہ ان کی پارٹی کی ریلی ختم ہونے کے بعد ہوا۔انہوں نے اس واقعہ کی مذمت بھی کی تھی۔

سوشل میڈیا پر بھی اس مندر کے انہدام کی کئی ویڈیوز وائرل ہوئیں تھیں جن میں مظاہرین کو مندر کی عمارت کو آگ لگاتے ہوئے اور ہتھوڑوں سے عمارت کو گراتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔ خیال رہے کہ اسی سال اسلام آباد میں شری کرشنا مندر کی تعمیر کے خلاف احتجاج کے بعد کام روک دیا گیا تھا۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کا پہلا گانا ’دل‘ ریلیز، افیوسک (Afusic)اور زوہا وسیم کی آوازوں کا خوبصورت امتزاج

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…

1 week ago

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ اور سٹی پاکستان نے سپلائر فنانسنگ اور سپلائی چین کی مضبوطی کے لیے شراکت داری کی

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…

2 weeks ago

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کوہارٹ اٹیککے علاج پر مسلسل تیسرا بین الاقوامی پلاٹینم ایوارڈ

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال (AKUH) کو امریکن کالج آف کارڈیالوجی (ACC) کی جانب سے مسلسل…

4 weeks ago

ہوی مائلز کی پاکستان میں توسیع، ہری سن انرجی کو ٹائر-1 ڈسٹری بیوٹر مقرر کر دیا گیا

پاکستان کے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے قابلِ تجدید توانائی کے شعبے میں اہم پیش…

1 month ago

کارانداز کی معاونت سے کسان گودام چھوٹے کاشتکاروں کو ڈیجیٹل مالیاتی سہولیات اور جدید ذخیرہ سازی کے حل فراہم کرے گا

 کارانداز پاکستان نے حاجی سنز گروپ کے کاروباری منصوبے کسان گودام کے ساتھ شراکت داری…

1 month ago