ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی کراچی مویشی منڈی میں ایک خاص قسم کی گائے لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے
کراچی کی مویشی منڈی میں ہر سال انمول، خوبصورت اور بھاری بھرکم جانور آتے ہیں جنہیں دیکھنے اور خریدنے والوں کا مویشی منڈی میں رش لگا رہتا ہے لیکن اس مرتبہ جس جانور کو دیکھنے کے لیے لوگوں کا ہجوم لگا ہوا ہے نہ تو وہ کوئی لمبا چوڑا ہے اور نہ ہی تگڑا۔
کراچی کی مویشی منڈی میں ایک چھوٹی لیکن بہت ہی مہنگی گائے دیکھنے میں آئی ہے جسے دیکھ کر اور اس کی قیمت سن کر لوگ دنگ ہو رہے ہیں۔
Choti Khubsurat Gayen
گائے کے مالک ہاشم خان کا کہنا ہے وہ یہ گائے افغانستان سے لے کر آیا ہے اور وہ سہراب گوٹھ کا رہائشی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں عید الاضحیٰ کب ہوگی؟
گائے کے مالک نے مذید بتایا ہے کہ اس جانور کی سب سے اہم خوبی یہ ہے کہ اس کا کوئی جوڑا نہیں ملتا اور اس نسل کا جانور لاکھوں میں ایک ہوتا ہے۔
بیوپاری نے یہ بھی بتایا کہ اب تک اس گائےکے بھا و 20 لاکھ سے 35 لاکھ روپے تک لگ چکے ہیں،80 سے 85 لاکھ میں بھی میں یہ گائے بیچ دونگا اب دیکھتے ہیں کی یہ کس کے نصیب میں ہے۔
0 Comments