
ملک بھر میں بچوں اور خواتین کے ساتھ زیادتی اور اس کے بعد قتل کے واقعات میں گزشتہ کچھ عرصے کے دوران کافی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، اس طرح کے واقعات بحیثیت قوم ایک شرمندگی کے مقام سے کم نہیں ہے، ایسا ہی ایک واقعہ چند روز قبل صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے چارسدہ میں پیش آیا، جہاں ایک ڈھائی سالہ معصوم زینب کو ایک جنسی درندے نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخواہ کے شہر چارسدہ کے علاقے شیخ کلی سے ڈھائی سالہ معصوم زینب کو گزشتہ روز نامعلوم ملزمان / ملزم کی جانب سے اغواء کیا گیا، جس کے بعد معصوم کو اغواء کرنے والوں نے پہلے تو بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا بعدازاں معصوم کو انتہائی بےرحمی کے ساتھ قتل کرکے لاش کو کھیتوں میں پھینک دیا گیا۔ مقامی افراد کی جانب سے پولیس کو کھیتوں میں موجود لاش کی اطلاع دی گئی، جس کے بعد پولیس کی جانب سے لاش کو میڈیکل کاروائی کے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ جہاں میڈیکل رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی کہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ہے یہی نہیں مجرم نے اس کاروائی کے دوران بچی کے پیٹ اور سینے کو بھی چھری سے کاٹا گیا تھا۔
تاہم واقعہ کے فوری بعد ہی پولیس کی جانب سے ملزم کی تلاش شروع کردی گئی، پولیس کی جانب سے ابتدائی تحقیقات کا آغاز زینب کے محلے سے کیا، جہاں پولیس نے 15 مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر ان کے ڈی این اے سیمپل لئے گئے بعدازاں پولیس کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ جائے وقوعہ سے بھی ار گرد کے 100 افراد کے ڈین اے ٹیسٹ لئے جائیں گے۔

اس دوران پولیس کی کوشش جلد ہی رنگ لے آئیں اور واقعے کے محض چند ہی گھنٹوں بعد پولیس نے مرکزی ملزم کو حراست میں لے لیا، اس حوالے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کا تعلق زینب کے محلے سے ہی ہے ، جبکہ ملزم کی عمر تقریباً 45 سال سے 50 سال کے درمیان ہے۔ ساتھ ہی ساتھ دوران تفتیش ملزم نے ناصرف جرم کا اعتراف کیا بلکہ ملزم کی نشاندہی پر پولیس نے آلہ قتل اور بچی کی ایک عدد جوتی بھی برآمد کرلی۔
اس حوالے اطلاعات ہیں کہ جلد پولیس حکام اس کیس کے حوالے سے پریس کانفرنس کا انعقاد کریں گے جہاں کیس کی دیگر اہم تفصیلات سے عوام کو آگاہ کیا جائے گا۔ واضح رہے اس واقع کی خبر کے فوراً بعد ہی وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان کی جانب سے نوٹس لے لیا گیا تھا۔ جس میں انہوں نے پولیس کو جلد از جلد ملزمان کو گرفتار کرنے کے احکامات جاری کئے تھے۔
خیال رہے ڈھائی سالہ معصوم زینب کا تعلق چارسدہ کے علاقے قعلے قلعہ سے تھا ، رواں ہفتے منگل کی شام وہ اپنے گھر کے باہر کھیل رہی تھی کہ اس دوران وہ وہاں سے لاپتہ ہوگئی جس کے بعد اس کی لاش قریبی کھیتوں سے ملی تھی۔
0 Comments