کینسر میں مبتلہ اداکارہ نائلہ جعفری نے امداد کی اپیل کردی


1

اداکارہ نائلہ جعفری یوں تو پاکستان شوبز انڈسٹری میں کسی تعارف کی محتاج نہیں ہیں، وہ ایک طویل عرصے تک ڈرامہ انڈسٹری سے وابستہ رہیں، جہاں انہوں نے اپنی زبردست فنی صلاحیتوں کے زریعے عوام میں خوب پذیرائی حاصل کی اور اپنی ایک الگ پہچان بنائی۔ لیکن اب افسوس کے ساتھ وہ پچھلے چند برسوں سے کنسر کے خلاف ایک جنگ لڑ رہی ہیں۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر اداکارہ نائلہ جعفری کی ویڈیو وائرل ہے، جس میں وہ مالی امداد کی اپیل کررہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ نائلہ جعفری کی جانب سے جاری ویڈیو پیغام میں انہوں نے کینسر کے خلاف جاری جنگ میں جہاں اپنی آزمائشوں کا ذکر کیا وہیں انہوں نے انتظامیہ سے درخواست بھی کی کہ انہیں ان کے ماضی کے ڈرامیں جو دوبارہ نشر کئے جارہے ہیں، ان کی رائلٹی کی رقم بھی ادا کی جائے۔

اداکارہ نائلہ جعفری کا ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ وہ پچھلے 6 برسوں سے اسپتالوں، بیماریوں اور اس کینسر جیسے مرض میں الجھی ہوئی ہیں۔ پہلی کیمو تھیراپی کے بعد انہیں انفیکشن ہوگیا تھا، جس پر انہیں اسپتال میں داخل کیا گیا، لہذا جس کے باعث ان کی کیمو تھیراپی کا دوسرا مرحلہ شروع نہ ہوسکا۔

نائلہ جعفری کا مزید کہنا تھا کہ ایک بات جو میں اس دوران سوچتی رہی ہوں کہ کتنا بہتر ہو کہ ہماری گورنمنٹ اور فن و اسپورٹس کے شعبے سے تعلق رکھنے والے پالیسی میکرز ان شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے بارے میں سوچیں۔

لیجنڈری اداکارہ نائلہ جعفری نے اسپتال سے جاری کردہ ویڈیو پیغام میں بتایا کہ جب ابتداء میں انہوں نے پی ٹی وی جوائن کیا تھا، تو ایک بار نشر ہونے والے ڈرامے جب دوبارہ نشر ہوا کرتے تھے، تو فنکاروں کو اس کی رائلٹی رقم ملا کرتی تھی، اگرچے وہ بہت کم ہوا کرتی تھی لیکن کچھ ملا کرتا تھا، ہمیں اچھا لگتا تھا اور وہ پیسے برے نہیں لگتے تھے۔

اس موقع پر اداکارہ نائلہ جعفری کا مزید کہنا تھا کہ ’میں 6 سال سے بیمار ہوں، سب نے میرا ساتھ دیا ،پیار دیا، مدد کی، ہمت حوصلہ بڑھایا البتہ میں سوچتی ہوں کہ کاش جو ہمارے شو ری پلے ہورہے ہیں اگر ان شوز کا کچھ فیصد حصہ آج بھی ہمیں ملتا رہتا تو مجھ جیسے بہت سے لوگوں کو آسانی ہوسکتی تھی‘۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو پیغام میں اداکارہ نائلہ کا کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے کچھ لوگوں کو رائلٹی رقم کی ضرورت نہ ہوتی ہو لیکن مجھ جیسے فنکار جو بہت عرصے سے کام نہیں کر رہے ہوتے ، تو ان کے لئے یہ پیسے بہت ضروری ہوجاتے ہیں۔ لہذا انہوں نے مطالبہ کیا کہ آنے والے وقتوں میں اس حوالے سے کام کیا جائے، کیونکہ یہ مجھ جیسے سینئیر آرٹسٹ کے لئے بہت اچھا ہوگا، جن کے لئے بہت سی چیزیں مینج کرنا محبت مشکل ہے۔

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری میں اداکارہ نائلہ جعفری کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں، انہوں نے زندگی کا ایک بڑا حصہ انڈسٹری کو دیا ہے، ان کے شہرہ آفاق ڈرامے آج بھی لوگوں کو یاد ہیں، جن میں “وہ”، “موسم”، “لمحہ لمحہ زندگی”، “ماں مجھ کو سولانا”، “دیسی گرلز”، “تھوڑی سی خوشیاں ” اور دیگر بھی شامل ہیں۔

واضح رہے گزشتہ برس اداکارہ نائلہ جعفری کو ان کے گلگت بلتستان والے گھر پر دو نامعلوم ملزمان کی جانب سے حملہ حملہ کرکے، انہیں ہراساں کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔ کینسر کا شکار اداکارہ لاک ڈاؤن کے دونوں میں گلگت بلتستان منتقل ہوگئی تھی، تاکہ بہتر ماحول کے باعث ان کی بیماری زیادہ جلدی بہتر ہوسکے۔ اس دوران نائلہ جعفری کی جانب سے ایک ویڈیو بھی بنائی گئی تھی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک حملہ آور ان سے موبائل چھینے کی کوشش کررہا تھا، جب وہ دروازے کے درمیان موجود گیپ سے ویڈیو بنا رہیں تھیں۔

ہم امید کرتے ہیں اللہ تعالیٰ اداکارہ نائلہ جعفری کو جلد از جلد اچھی صحت دے اور تمام آزمائشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا حوصلہ دے۔ آمین۔


Like it? Share with your friends!

1

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *