برطانیہ کے شہزادہ فلپ ٩٩ سال کی عمر میں انتقال کرگئے


0

بکنگھم پیلس نے جمعہ کو بتایا کہ ملکہ الزبتھ کے شوہر شہزادہ فلپ فوت ہوگئے ہیں۔ شہزادہ فلپ ٩٩ سال کی عمر میں دنیا سے رخصت ہوگئے ۔ وہ تقریبا سات دہائیوں تک برطانوی شاہی خاندان میں ایک سرکردہ شخصیت تھے۔

شہزادہ فلپ کو باضابطہ “ڈیوک آف ایڈنبرا” کے طور پر جانا جاتا ہے۔ وہ اپنی 69 سالہ دور حکومت میں اپنی اہلیہ کے ساتھ رہے تھے۔ وہ برطانوی تاریخ کا سب سے طویل عرصہ تک اس منصب پر رہنے والے شخص تھے۔ شہزادہ فلپ یونان اور ڈنمارک کے شہزادہ اینڈریو اور بیٹنبرگ کی شہزادی ایلس کے ہاں پیدا ہوئے، تاہم انہوں نے اپنی تعلیم جرمنی اور فرانس سے حاصل کی بعدازاں1939 میں برٹش رائل نیوی کا حصہ بنے اور 1947 کے بعد انہوں نے یونان اور ڈینمارک کی شاہی ذمہ داریوں کو چھوڑا اور پھر ڈیوک آف ایڈنبرگ کے منصب پر فائز ہوئے۔

Image Source: BBC
Image Source: Twitter

اس سلسلے میں بکنگھم پیلس نے ایک بیان جاری کیا، جس میں اس گہرے رنج و غم کے ساتھ ملکہ برطانیہ الزبتھ نے اپنے پیارے شوہر شہزادہ فلپ اور ڈیوک آف ایڈنبرا کی موت کا اعلان کیا ہے ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری بیان میں رائل فیملی نے بتایا کہ شہزادہ فلپ کی اچانک موت آج صبح کو ونڈسر محل میں ہوئی۔ شاہی خاندان دکھ کی اس گھڑی میں دنیا کے تمام لوگوں کے ساتھ اس سوگ میں شریک ہے۔ جبکہ اس سلسلے میں مزید اعلانات کچھ دیر میں کئے جائیں گے۔

یونانی شہزادہ نے 1947 میں ملکہ الزبتھ سے شادی کی۔ دوسری جنگ عظیم کے بعد کے دور میں بادشاہت کو جدید بنانے میں اس نے کلیدی کردار ادا کیا۔ بکنگھم پیلس کی دیواروں کے پیچھے ، شہزادہ فلپ ایک اہم شخصیت تھے جو ملکہ کی طرف راغب اور پراعتماد تھے ۔

“اس سلسلے میں ملکہ ایلیزبتھ نے 1997 میں اپنی 50 ویں سالگرہ کی تقریب کے موقع پر شہزادہ فلپ کو ایک ذاتی خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ” فلپ ان تمام سالوں میں وہ ان کے ہمیشہ ساتھ کھڑے رہے اور ان کی طاقت بنے رہے۔

واضح رہے شہزادہ فلپ بیماری اور عمر کی زیادتی کے باعث اگست 2017 میں شاہی ذمہ داریوں سے دستبردار ہوگئے تھے، اس دوران وہ ملک میں 780 سے زائد تنظیموں کے سرپرست، رکن اور اور صدر تھے۔ جبکہ انہیں آخری بار جولائی 2020 میں کسی عوامی تقریب میں دیکھا گیا تھا۔

یاد رہے شہزادہ فلپ اور ملکہ برطانیہ کے کُل 4 بچے ہیں، جبکہ ان کے 8 پوتے پوتیاں اور نواسے نواسیاں بھی ہیں۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *