کیا آپ نے کبھی ایسا سوچا ہے کہ آپ اپنا پسندیدہ برگر کھانے ریسٹورنٹ گئے ہوں مگر برگر کا پہلا لقمہ لیتے ہی اس میں سے انسانی انگلی نکل آئے تو آپ کی کیا حالت ہوگی ؟ ایسا سوچ کر ہی کراہیت محسوس ہونے لگتی ہے، لیکن ایسا حقیقت میں ہوا ہے۔ جنوبی امریکی کے ملک بولیویا میں ایک خاتون نے فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ سے برگر خریدا جس میں سے گلی سڑی انسانی انگلی برآمد ہوئی ۔
برطانوی میڈیا کے مطابق بولیویا کے شہر سانتا کروڈی لاسیئرا کی رہائشی خاتون اسٹیفنی بینتیز نے بتایا کہ انہوں نے ایک ریسٹورنٹ سے ہاٹ برگر خریدا اور جب ایک لقمہ لیا تو برگر میں بدبو محسوس ہوئی جب لقمے کو منہ سے نکال کر دیکھا تو اس میں گوشت کا ایک ایسا ٹکڑا موجود تھا جس سے بدبو آ رہی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ جب باقی برگر کھول کر دیکھا تو اس میں گلی سڑی ایک انسانی انگلی موجود تھی اور لقمہ لینے سے اسی انگلی کا ایک حصہ کٹ کر ان کے منہ میں چلا گیا تھا۔
خاتون نے اس ہولناک واقعے کی اطلاع فوراً ریسٹورنٹ کے مینیجر کو دی جبکہ انہوں نے اپنی فیس بک پر بھی اس واقعے کے بارے میں پوسٹ کی جس میں لکھا کہ ’برگر کھاتے ہوئے میں نے انسانی انگلی بھی چبالی۔‘
انہوں نے اپنی پوسٹ میں برگر سے نکلنے والی انگلی کی تصویر اور ویڈیو بھی شیئر کی۔ اس ویڈیو میں انہیں برگر شاپ کے مینیجر سے گفتگو کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے جو انہیں کہہ رہے ہیں کہ ’ مجھے بتائیے آپ کو کیا چاہیے وہ ہم آپ کو دے دیں گے۔’
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جسے 60 ہزار سے زائد افراد نے دیکھا۔ تاہم، خاتون کی شکایت پر جب ریسٹورنٹ کی انتظامیہ نے کان نہیں دھرے تو انہوں نے پولیس کو اطلاع دی۔
پولیس کی طرف سے تحقیقات کے بعد بتایا گیا ہے کہ ریسٹورنٹ کے ایک ملازم کی کام کے دوران حادثے کے سبب شہادت کی انگلی کا کچھ حصہ کٹ گیا تھا جو غلطی سے کسی طرح اس برگر میں چلا گیا۔ برگر میں انسانی انگلی نکلنے کی یہ خبر جنگل کی آگ کی طرح پورے شہر میں پھیل گئی اور حکومت نے اس پر نوٹس لیتے ہوئے مذکورہ برانچ کو عارضی طور پر بند کر دیا اور کمپنی پر جرمانہ عائد کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں: اسپین میں ماں کو قتل کرکے لاش کھانے والے مجرم کو قید کی سزا
خیال رہے کہ پچھلے سال قصور میں بھی زنگر برگر میں انسانی انگلی نکل آئی تھی۔ قصور کے علاقے نفیس کالونی کے ایک شہری نے زنگر برگر خریدا، کھانے کے دوران اسے منہ میں ہڈی محسوس ہوئی جو اس نے باہر نکالی تو وہ انسانی انگلی کے اگلا حصہ ناخن سمیت تھا۔ جس کو دیکھتے ہی شہری کی طبیعت خراب ہوگئی اور قے آنی شروع ہوگئی۔
مزید پڑھیں: آن لائن قربانی کے نام پر لوگوں کو پرانہ اور بدبودار گوشت بھیج دیا گیا
اس واقعے پر مقامی شہری کی طرف سے متعلقہ فوڈ پوائنٹ کے خلاف کاروائی کے لیے درخواست دی گئی۔ جبکہ سوشل میڈیا پر اس واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے پر فوڈ اتھارٹی نے متعلقہ فوڈ پوائنٹ کا دورہ کرکے اہم شواہد قبضے میں لے لئے تھے۔
Story Courtesy: Gulf News
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…