بولی ووڈ کیلئے ایک اور بری خبر، سنجے دت کینسر کے مرض میں مبتلا

مشہور بالی ووڈ اداکار سنجے دت عرف بابا پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ انہیں گزشتہ ہفتے کے روز طبعیت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی فلم انڈسٹری میں اپنا منفرد مقام رکھنے والے اداکار سنجے دت کو ہفتے کے روز سانس لینے میں تکلیف محسوس ہوئی ،جس کے بعد ان کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر ان کی سانس کھڑتا دیکھ کر ڈاکٹروں کی جانب سے کورونا وائرس کا تشخیصی ٹیسٹ کیا گیا کیونکہ اسپتال پہنچے کے بعد سنجے دت کا آکسیجن لیول تقریباً 90 سے 92 فیصد پر موجود تھا۔ تاہم ان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آیا تھا۔ جس کے بعد انھیں پیر کے روز اسپتال انتظامیہ کی جانب سے چھٹی دے دی گئی تھی۔

جس کے بعد بھارتی میڈیا میں سنجے دت کے حوالے سے کینسر کے تشخیص ہونے کی خبریں زیر گردش ہوئیں۔ بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز نے بولی ووڈ اداکار سنجے دت کو کینسر تشخیص ہونے کی خبر دیتے ہوئے بتایا کہ اداکار سنجے دت کو ہفتے کے روز سانس اکھڑنے کی شکایت پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا ابتداء میں کورونا وائرس تشخیصی ٹیسٹ ہوا جوکہ منفی آیا، جس کے بعد ڈاکٹروں نے سنجے دت کا کینسر تشخیصی ٹیسٹ کیا جوکہ مثبت آیا ہے، ذرائع کے مطابق انہیں پھیپڑوں کا کینسر ہے اور وہ اس کے تیسرے درجے پر ہیں۔

بعدازاں بھارتی اداکار سنجے دت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر ایک پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے زیادہ تفصیل کے بجائے مختصراً بتایا کہ وہ ایک میڈیکل ٹریٹمنٹ کے باعث کچھ عرصے کے لئے ایک چھوٹا سا فلموں سے بریک لے رہے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ میری فیملی اور میرے دوست میرے ساتھ ہیں، انہوں نے فینز سے درخواست کی غیر ضروری طور پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے، وہ جلد واپس آئیں گے۔

اگرچہ جاری کردہ پیغام میں سنجے دت کی جانب سے بیمار ہونے کی اطلاع فراہم کی گئی لیکن بیماری کے حوالے سے نہیں بتایا گیا تاہم اس کا خلاصہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر مشہور فلم ناقد کومل نہتا نے اپنے جاری پیغام میں لکھا کہ سنجے دت کو تیسرے درجے کا پھیپڑوں کا کینسر تشخیص ہوا ہے۔ ان کی جلد از جلد صحتیابی کے لئے دعا کی درخواست بھی کی۔

اس حوالے سے مزید جانئے: شرمین عبید چنائے کی دستاویزی فلم ایمی ایوارڈ کے لئے نامزد

خبریں ہیں کہ بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں بابا کے نام سے شہرت رکھنے والے سنجے دت جلد علاج کے غرض سے امریکہ جائیں گے۔ سنجے دت کے قریبی دوست نے ایک ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ ان کے چھوٹے بچے ہیں جو اس وقت اپنی والدہ منایا دت کے ساتھ دبئی میں مقیم ہیں۔ ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ اس کا علاج ممکن ہے، بس تیزی اور جلدی کے ساتھ اگر ٹریٹمنٹ شروع کرلیا جائے۔ اس ہی سلسلے میں وہ جلد امریکہ جائیں گے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

ہمنوا کا ساتواں گانا ’’کوئی اچھی خبر‘‘ ریلیز، انتشار کے درمیان امید اور خود کلامی کی عکاسی

لاہور/ہنزہ (نمائندہ خصوصی) عالمی میوزک پلیٹ فارم ہمنوا نے اپنے پہلے سیزن کا ساتواں گیت…

6 days ago

ایس آئی یو ٹی میں عالمی یومِ فسٹیولا منایا گیا، زچگی سے جڑی قابلِ تدارک پیچیدگی سے آگاہی پر زور

سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی) میں عالمی یومِ آبسٹیٹرک…

2 weeks ago

عالمی میوزک پلیٹ فارم Humnava نے اپنے پہلے سیزن کی چھٹی پیشکش

’’لاسٹ اِن لو‘‘ (Lost in Love) جاری کردی، جو عشق، عقیدت اور اجتماعی سپردگی کے…

2 weeks ago

ICAP نے CFO کانفرنس 2026 – اسلام آباد ایڈیشن کا انعقاد کیا۔

انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان (ICAP) نے ICAP CFO کانفرنس 2026 کے اسلام…

3 weeks ago

قومی عجائب گھر پاکستان کی اپ گریڈیشن کیلئے مشترکہ کاوش، آغا خان یونیورسٹی کی مشاورتی نشستوں کا انعقاد

آغا خان یونیورسٹی (AKU) اور آغا خان ٹرسٹ فار کلچر (AKTC) نے قومی اور بین…

3 weeks ago

عالمی میوزک پلیٹ فارم Humnava نے اپنے پہلے سیزن کے تسلسل میں پانچواں گانا “سوے (Sway)” جاری کر دیا ہے

جو بچپن کی بے ساختہ خوشیوں، پہاڑی یادوں اور بے فکری کے احساس کو ایک…

3 weeks ago