شرمین عبید چنائے کی دستاویزی فلم ایمی ایوارڈز کے لئے نامزد

آسکر ایوارڈ یافتہ پاکستانی فلم ساز شرمین عبید چنائے کی ایک اور دستاویزی فلم “فریڈم فائٹرز “ کو 41 ویں ایمی ایوارڈز کے لیے نامزد کرلیا گیا ہے جبکہ ان ایوارڈز کے نتائج کا اعلان 21 ستمبر کو آن لائن تقریب میں کیاجائے گا۔

تفصیلات کے مطابق شوبز انڈسٹری کے مقبول ترین ٹی وی ایوارڈز فیسٹیول ایمی نے پاکستان کی معروف فلم ساز شرمین عبید چنائے کی دستاویزی فلم “فریڈم فائٹرز” کو نیوز اینڈ ڈاکیو منٹری ایوارڈز برائے بیسٹ فیچر اسٹوری ان نیوز میگزین کے لیے نامزد کرلیا ہے۔

شرمین عبید چنائے کی یہ مختصر دورانیہ ( 33 منٹ ) کی دستاویزی فلم فریڈم فائٹرز کی کہانی خواتین پر مبنی ہے اور یہ معاشرے کی 3 ایسی بہادر خواتین کے گرد گھومتی ہے جن میں ایک ماضی میں کم عمری کی شادی ،ایک پولیس افسر اور ایک مزدوری کی جنگ کرنے والی خاتون ہیں۔ کہانی کے مطابق یہ تینوں خواتین ملک میں عدم مساوات کے خلاف آواز بلند کرتی ہیں اور یکساں حقوق پر زور دیتی ہیں۔

Image Source: Instagram

شرمین کی اس دستاویزی فلم کی ہدایات کار  ماہین صادق ہیں ،جبکہ یہ فلم ایس او سی فلمز نے سینٹر فار انویسٹیگیٹو جرنلزم کے لیے پروڈیوس کی تھی جو ڈاکیومنٹری سیریز کا حصہ تھی۔

اس حوالے سے مزید جانئے: قوت سماعت سے محروم حسان احمد پاکستان کے پہلے ڈیف وی لوگر بن گئے

اس ڈاکیومنٹری سیریز میں ان 4 خواتین فلم سازوں کے کام کو پیش کیا گیا تھا جو خواتین کے بااختیار ہونے اور مواقع لینے سے متعلق فلمیں بناچکی ہیں۔

یاد رہے اس سے قبل شرمین عبید چنائے کی یہ دستاویزی فلم فریڈم فائٹرز ٹالاگراس فلم فیسٹیول میں بہترین دستاویزی فلم کا اعزاز بھی اپنے نام کرچکی ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان کو چاند پر پہلا سیٹیلائٹ مشن بھیجنے کا موقع کیسے ملا؟

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن ’’آئی کیوب قمر‘‘ کو چاند پر روانہ کر دیا گیا۔…

3 days ago

میں نے نماز پڑھی تہجد پڑھی قرآن پڑھا مگر میرا ڈپریشن کم نہیں ہوا ،صحیفہ جبار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک اپنی ذہنی صحت سے…

5 days ago

کیا عاطف اسلم نے آننت امبانی کی شادی سے قبل کی تقریب میں شرکت کی ہے؟

نامور گلوکار عاطف اسلم کی اپنی اہلیہ کے ساتھ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے…

1 week ago

عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی

پاکستان کے نامور گلوکار و موسیقار عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی۔ فوٹواینڈ…

1 week ago

ملیریا ایک جان لیوا بیماری

دنیا بھر میں ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔…

2 weeks ago

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر بے ہوش

بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات…

2 weeks ago