میری بیوی کی عمر 12 سال نہیں،19 سال ہے، سلطان گولڈن کا دعویٰ


0

پاکستان کے مشہور اور معروف ریکارڈ یافتہ اسٹنٹ مین سلطان محمد خان گولڈن، ان دنوں ایک بار پھر سے خبروں کی زد میں ہیں تاہم اس بار خبر ان کے کسی عالمی ریکارڈ کی نہیں بلکہ ایک تنازعہ کی ہیں، جس پر 60 سالہ سلطان محمد خان گولڈن سے متعلق الزام ہے کہ انہوں نے 12 سالہ لڑکی سے شادی کی ہے تاہم اس حوالے سے سلطان محمد خان گولڈن کی جانب سے خود یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان کی بیوی کی عمر 12 سال نہیں بلکہ 19 سال ہے۔

تفصیلات کے مطابق مقامی میڈیا رپورٹس میں کچھ عرصہ قبل ایک خبر شائع ہوتی ہوئی جس میں بتایا جاتا ہے کہ سلطان محمد خان گولڈن کی جانب سے رواں برس جولائی کے مہینے میں ایک کم عمر سمرین سحر نامی لڑکی سے شادی کی گئی ہے جبکہ اس دوران لڑکی کے والد نے بیٹی کے اسکول سرٹفیکیٹ اور ویکسی نیشن کے دستاویزات کو خفیہ رکھ کر یونین کونسل (یو سی) شیشہ کوہ سے نیا پیدائشی سرٹیفکیٹ حاصل کیا گیا جس میں بتایا گیا کہ لڑکی عمر 18 برس ہے۔

Image Source: Twitter

چنانچہ جعلی پیدائشی سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے بعد لڑکی کے والد کی جانب سے لڑکی کے قومی شناختی کارڈ کے لئے نادرا میں درخواست دی، تمام دستاویزات مکمل ہونے کے باعث نادرا کی جانب سے قومی شناختی کارڈ جاری کردیا گیا، جس کی بنیاد پر بعد میں لڑکی کا نکاح کیا گیا۔

تاہم شادی کے چند ہفتے بعد ہی مقامی فلاحی تنظیم کی جانب سے ایک بڑا دعویٰ کیا تھا کہ اسٹنٹ مین سلطان محمد خان سلطان نے ایک نابالغ لڑکی سے شادی کی ہے۔

اس دوران فلاحی تنظیم کی جانب سے معاملے پر آواز اٹھائے جانے کے بعد ضلع چترال کی اعلیٰ انتظامیہ نے مقامی انتظامیہ کو ہدایت کی تھی کہ معاملے کی تفتیش کی جائے اور ابتدائی طور پر تفتیش کی تمام تر ذمہ داریاں علاقے کے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سونپی گئیں کہ وہ اس معاملے مکمل طور پر تحقیقات کرے۔

Shameless Pakistani Stuntman Sultan Golden Asserts His Wife Is 19-Year-Old, Not 12
Image Source: Twitter

ساتھ ہی اس معاملے کے معاملے کی شکایات مقامی پولیس تھانے میں بھی کی گئی جس میں سلطان محمد خان گولڈن کے خلاف چائلڈ میرج ریسٹرینٹ ایکٹ 1929 کے تحت کاروائی کی درخواست کی گئی تاہم اس معاملے پر پولیس کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ قومی شناختی کارڈ کے مطابق ان کی عمر 18 سال سے زائد ہے۔ لہذا کاروائی نہ ہوسکی۔

مزید جانئے: پاکستان فٹ بال کا ابھرتا ہوا ستارہ کرشمہ علی

اس سلسلے میں انتظامیہ کی جانب سے تفتیش کا آغاز کیا گیا تو سمرین سحر نامی لڑکی کا ویکسینیشن کارڈ اور گرلز اسکول سرٹیفکیٹ کو دیکھتے ہوئے لڑکی کی عمر کی تحقیقات شروع کی گئی، اس سلسلے میں ایک میڈیکل بورڈ بھی تشکیل دیا گیا، جس میں تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ لڑکی عمر حقیقتاً 12 برس ہے۔

Image Source: Youtube

دوسری جانب عالمی ریکارڈ یافتہ اسٹنٹ مین سلطان محمد خان گولڈن نے اس میڈیکل رپورٹ کو مسترد کردیا ہے، ان کے مطابق انہوں نے کسی نابالغ لڑکی سے شادی نہیں کی، ان کے مطابق ان کی بیوی کی عمر 12 برس نہیں بلکہ 19 برس ہے۔

اطلاعات کے مطابق، انتظامیہ کی جانب سے معاملے کے حوالے سے نادرا سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اس معاملے پر لڑکی کے والد عزیز الرحمان اور اسٹنٹ مین سلطان محمد گولڈن کے خلاف نادرا آرڈیننس سن 2000 کے تحت جعلسازی کرکے شناختی کارڈ حاصل کرنے کے الزام میں کاروائی کریں۔

عدالت کی جانب سے سلطان محمد خان گولڈن اور ان کی اہلیہ پر کورٹ کا حتمی فیصلہ نہ آنے تک چترال چھوڑ کر جانے پر پابندی ہے، البتہ اس دوران سلطان محمد خان گولڈن اور ان کی اہلیہ سمرین اچانک چترال سے غائب ہوچکے ہیں۔

واضح رہے عدالت کی جانب سے سماعت رواں مہینے یعنی 24 اکتوبر مقرر کی گئی اگرچہ سلطان محمد خان گولڈن اور ان کی اہلیہ اس دن عدالت میں پیش نہیں ہوتے تو ان کے خلاف سخت کاروائی بھی ہوسکتی ہے۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *