
اس ماہ کے آغاز میں بھارت اور پاکستان میں نئے کورونا وائرس کے انفیکشن اور کیسیز میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے یہ دونوں ممالک ریڈ زون میں ہیں، پڑوسی ملک میں تو روزانہ کی بنیاد پر اموات ہورہی ہیں اور کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، ایسے حالات میں جب کہ پوری دنیا کے مقابلے بھارت میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہورہی ہیں کچھ بھارتی ایسے بھی ہیں جو اس جان لیوا وائرس پر ابھی بھی یقین کرنے کے لئے تیار نہیں ۔
اس تشویشناک صورتحال پر پوری دنیا کی نظریں بھارت پر ہیں اور مذہب ، زبان ، رنگ ونسل سے بالاتر ہوکر ہر کوئی بھارتی عوام کے لئے دعاگو ہے۔ ان سب میں کچھ بھارتی ایسے بھی ہیں جواس معاملے کی سنگینی کو سمجھے بغیر شادی اور دیگر نجی تقریبات منسوخ نہیں کررہے ہیں۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا پرایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں ایک رپورٹر کو دولہے کا انٹرویو لیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس ویڈیو کلپ میں جب یہ رپورٹر اس دولہا سے یہ پوچھتا ہے کہ وہ اپنے بارات میں کتنے مہمانوں کو لے جارہا ہے تو ، دولہا جواب دیتا ہے ، “کم از کم 200-250″ ۔اس کے بعد رپورٹر دوبارہ دولہا سے سوال پوچھتا ہے کہ “اگر کسی کو کورونا ہو جاتا ہے اور یہ تمام مہمانوں میں پھیل جاتا ہے تو پھر اس کا ذمہ دار کون ہوگا؟” تو دولہا بڑے یقین کے ساتھ یہ جواب دیتا ہے کہ “کورونا وائرس جیسی کوئی چیز نہیں ہے سب صرف ہمیں بیوقوف بنا رہے ہیں۔ کورونا کہاں ہے؟ یہ کہیں نہیں ہے! ” اس کے جواب کو سن کر رپورٹر تلملا جاتا ہے اور اپنا مائیک کیمرہ مین کے حوالے کر کے دولہا کو پٹائی لگاتا ہے۔
اگر عام عوام کی رائے یہ ہوگی تو بھارتی حکومت کیسے اس جان لیوا وائرس کا مقابلہ کرے گی ؟ بھارت کی نسبت پاکستان کی صورتحال قدرے بہتر ہے اور اس وبائی بیماری کو کنٹرول میں رکھنے کے لئے حکومت انتظامات کررہی ہے۔ تاہم ، وزیراعظم عمران خان نے پاک فوج کو عندیہ دیدیا ہے کہ وہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو کووڈ – 19 کے ایس او پیز نافذ کرنے میں مدد کریں جب کہ ساتھ ہی انہوں نے عوام کو متنبہ کیا کہ اگر موجودہ رجحان جاری رہا اور ایس او پیز پر عملد درآمد نہیں کیا گیا تو پاکستان کو جلد ہی بھارت کی طرح کی صورتحال کا سامنا کرنا پڑے سکتا ہے۔
اس وقت بھارت کی آبادی کا ایک بہت بڑا حصہ اس وبائی بیماری کے زیر اثر ہے اور روزانہ کی بنیاد پر بے شمار اموات ہورہی ہیں۔ اس بحران کی وجہ سے پڑوسی ملک کا نظام صحت شدید متاثر ہے ۔ان حقائق کو جانتے ہوئے بھی عام بھارتیوں کا خیال یہ ہے کہ کورونا کچھ بھی نہیں ہے ، صرف عوام کو قابو کرنے کی سازش ہے۔
خیال رہے کہ بھارت میں نئے کورونا وائرس کا انفیکشن جب ساتویں دن ریکارڈ کی انتہا کو پہنچا تو پوری دنیا میں کھلبلی مچ گئی اور برطانیہ ، جرمنی ، امریکہ سمیت کئی دیگر ممالک نے اس وبائی بیماری سے نمٹنے کے لئے فوری طبی امداد بھیجنے کا اعلان کیا جب کہ پاکستان کے فلاحی ادارے ایدھی نے بھی کررونا وبا میں مریضوں کی طبی امداد کے لئے بھارت کو طبی سہولیات سے لیس اپنی ایمبولینسیں پیش کرنے کا اعلان کیا۔
اس سنگین صورتحال میں اس دولہا کا یہ رویہ مضحکہ خیز ہے جو اب تک کورونا وائرس کو وائرس نہیں سمجھا رہا۔ اس سے قبل بھی شادی کے لئے بے تاب ایک بھارتی دولہا شادی کے اگلے دن کورونا وائرس میں مبتلا ہوکر ہلاک ہوگیا تھا ۔بھارتی میڈیا کے رپورٹس کے مطابق ریاست بہار کے شہر پٹنا میں لاک ڈاؤن کے دوران شادی کی تقریب ہوئی جو وائرس کے پھیلنے کا سبب بنی اور دولہا خود ہی کورونا وائرس کا شکار ہوکر ہلاک ہوگیا۔
0 Comments