پاکستان میں منگل کے روز 201 کورونا مریض جان کی بازی ہار گئے


0

منگل کے روز ملک بھر میں کورونا وائرس کے باعث 200 سے زائد افراد اپنی جان کی بازی ہار گئے، ملکی تاریخی میں پہلی بار ایک روز میں کورونا وائرس کے باعث اتنی اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔ جس پر حکومت کی جانب سے ملک میں سخت لاک ڈاؤن لگانے پر غور کیا جا رہا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینئر (این سی او سی) کے مطابق منگل کے روز ملک بھر میں201 کورونا مریض اپنی جان کی بازی ہار گئے، جس کے بعد اب ملک بھر میں کورونا وائرس کا شکار ہوکر انتقال کر جانے والے مریضوں کی تعداد 17،530 تک جاپہنچی ہے۔ اس سے قبل ایک روز میں کورونا متاثرہ مریضوں کی ہلاکت کی سب سے زیادہ تعداد 157 ریکارڈ کی گئی تھی، جوکہ رواں ماہ کی ہی 23 تاریخ تھی۔

این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار میں بتایا گیا کہ منگل کے روز ملک بھر میں 5،292 کل نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ جس کے بعد 22 ملین والی آبادی والے ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 10 ہزار 2 سو 31 تک جاپہنچی ہے۔

اگر ملک میں کورونا مثبت ٹیسٹ کے تناسب کی بات کی جائے تو یہ شرح 10.8 فیصد تک جاپہنچی ہے۔ اموات کی شرح، بیماریوں کے لگنے کے نتیجے میں ہونے والے انفیکشن کی تعداد، ملک بھر میں وبائی مرض کے آغاز کے بعد سے اب تک سب سے اونچے مقام پر ہے۔ یہ قریب 2.2 فیصد تک جاپہنچا ہے۔

Image Source: Reuters

ملک بھر میں چند ماہ سے کورونا ویکسینیشن کی مہم کا سلسلہ جاری ہے، اس مہم کے تحت ملک میں 20 لاکھ کے قریب افراد اپنی ویکسینیشن لگوا چکے ہیں۔ اگرچے ملک کی آبادی کے تناسب میں یہ تعداد کم ہے لیکن ویکسین کی فراہمی کو دیکھتے ہوئے ملک میں ابھی پیرا میڈیکل اسٹاف اور زائد العمر شہریوں کی ویکسینیشن کی جارہی ہے۔

اس سلسلے میں آفیشلز کا کہنا ہے صحت کی دیکھ بھال کرنے والی سہولیات کا مغلوب ہونے کا خطرہ ہے۔ پاکستان میں صحت کے بہت محدود وسائل ہیں، جن میں وینٹیلیٹر اور آکسیجن کی فراہمی بہت کم ہے۔

وبائی امراض سے نمٹنے کے لئے بنائی جانے والے حکومتی ادارے این سی او سی کے مطابق ملک میں 631 اسپتال ہیں، جن میں 6،286 کورونا مریض زیر علاج ہیں۔ جن میں تقریبا ً70 فیصد اسپتالوں میں وینٹیلیٹر اور ایکسیجن بیڈ کورونا مریض کے زیر استعمال ہے۔

اس ہی حوالے سے پیر کے روز سے پاک فوج 16 بڑے شہروں میں سویلین حکام کے ساتھ ایس او پیز نافذ کرنے کے لئے کارونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے کام کر رہی ہے۔ فوج شام چھ بجے کے بعد عوام میں ماسک پہننے اور غیر ضروری کاروبار کو بند کرنے کو بھی یقینی بنائے گی۔

Image Source: Reuters

واضح رہے پاکستان نے چند شہروں میں سخت اقدامات اٹھائے جن میں اس ہفتے سب سے زیادہ مثبت کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ منگل کے روز ، وزیر صحت فیصل سلطان نے کہا کہ انہی اقدامات کو دوسرے علاقوں تک بھی بڑھایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے لوگوں کو سماجی دوری ، ماسک پہننے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایس او پیز پر عمل پیرا ہونا ضروری ہے ، خاص طور پر رمضان میں اور آئندہ ماہ آنے والی عید کی چھٹیوں میں۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے عوام سے درخواست کرتے ہوئے کہا اس سال اپنے رمضان اور عید کو سادہ رکھیں، تاکہ ہم اس مشکل سے لڑ سکیں اور اس مشکل صورتحال سے باہر نکل سکیں۔

خیال رہے کورونا وائرس کی تیسری لہر پچھلی دو لہروں سے کافی زیادہ خطرناک ثابت ہوئی ہے، پڑوسی ملک بھارت میں اس وقت ایک تباہی کا منظر ہے، لاکھوں کی تعداد میں ناصرف لوگ روزانہ کورونا کا شکار ہو رہے ہیں بلکہ بڑی تعداد میں اموات بھی ریکارڈ کی جا رہی ہیں، اسپتالوں میں جگہ خالی نہیں ہے اور آکسیجن بھارت میں نایاب ہوکر رہے گئے ہیں۔ لہٰذا بحیثیت مسلمان ہمیں ان کے لئے دعا کرنی چاہئے جبکہ اپنے ملک میں میل جول اور گھومنے پھرنے سے احتیاط کرنی چاہئے تاکہ کسی بڑی آفت سے بچا جا سکے۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *