بہروز سبز واری کا سرِعام محبت کا اظہار کرنیوالوں سے متعلق اہم انکشاف

آج کل اداکاروں خصوصاً نئے شادی شدہ جوڑوں میں اپنی محبت کے اظہار کی نجی تصویریں سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنا ٹرینڈ بنتا جارہا ہے، اس ٹرینڈ کی شروعات کس نے کی اس بارے میں تو مصدقہ طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا مگر اب زیادہ تر شوبز شخصیات اس ٹرینڈ میں شامل ہونے کی جستجو کرتی نظر آتی ہیں۔ بعض اوقات ان جوڑوں کی نجی نوعیت کی یہ تصویریں دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جوڑے کی جانب سے یہ تصویریں محض اس لئے شیئر کی جارہی ہیں کہ ان کے ‘ایکس’ یہ دیکھ لیں کہ وہ اپنی زندگی میں بہت خوش وخرم ہیں۔

بعض شوبز شخصیات ایسی بھی ہیں جو اس ٹرینڈ کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے فلوورز بڑھانے کی تگ ودو میں مصروف ہیں۔اگرچہ وجوہات جو بھی ہوں مگر پاکستانی شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار بہروز سبز واری نے نئی نسل کی ان حرکات پر تنقید کرتے ہوئے ان جوڑیوں کے متعلق اہم انکشاف کرکے سب کو حیران کردیا ہے۔

Image Source: DailyTimes

حال ہی میں بہروز سبزواری نے آغا علی اور حنا الطاف کے پروگرام ‘دی کپل شو’ میں اپنی اہلیہ سفینا بہروز کے ساتھ شرکت کی۔ میزبان نے ان کی ازدواجی زندگی کی تعریف کی اور کہا کہ آپ کا اپنی اہلیہ کے ساتھ ایک خوبصورت تعلق ہے، اس کی کیا وجہ ہے؟ جواب میں بہروز سبزواری نے کہا کہ ہم عوام کے سامنے جھگڑا نہیں کرتے جس پر ان کے ہمراہ شو کے میزبانوں نے بھی قہقہ لگادیا۔

Image Source: Instagram

بہروز سبزواری نے کہا کہ میں نے کئی جوڑوں کو عوام کے سامنے ایک دوسرے سے محبت کا اظہار کرتے دیکھا ہے، جو لوگ عوامی سطح پر اظہارِ محبت کے دوران جذباتی ہوجاتے ہیں وہ جعلی لگتے ہیں۔ اداکار نے کہا کہ عوام کے سامنے اتنی زیادہ محبت کا مظاہرہ کرنا عجیب لگتا ہے۔

بہروز سبزواری نے کہا کہ میرا مشاہدہ ہے کہ جو جوڑے سرِعام محبت کا اظہار کرتے دکھائی دیتے ہیں ان کی ازدواجی زندگی بڑے مسائل کا شکار ہوتی ہے اور اُن کے گھروں میں لڑائی جھگڑے زیادہ ہوتے ہیں۔ بہروز سبز واری نے ایسے جوڑوں کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہا کہ میں ان سے کہنا چاہتا ہوں کہ وہ گھر میں اپنے تعلقات میں توازن پیدا کریں پھر انہیں عوام کے سامنے ایک دوسرے سے اظہار محبت کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ اداکار نے ان تمام جوڑوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ دل سے ایک دوسرے کو پیار کرو اور اپنے اندر برداشت رکھو، اگر ایسا کیا تو زندگی بہت اچھی گزرے گی۔

خیال رہے کہ بہروز سبزواری اس سے پہلے بھی سرِعام ایک دوسرے سے محبت کا اظہار کرنے والے نئے شادی شدہ جوڑوں پر تنقید کرچکے ہیں۔دیکھا جائے تو ان کے بیٹےاداکار شہروز سبزواری بھی اپنی دوسری اہلیہ اداکارہ و ماڈل صدف کنول کے ہمراہ سوشل میڈیا پر تصویریں کم ہی پوسٹ کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ جب شہروز سبزواری نے اپنی پہلی بیوی اداکارہ و ماڈل سائرہ یوسف کو طلاق دیکر دوسری شادی کی تھی تو اس وقت انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا تاہم اس وقت ان کے والد بہروز سبزواری کا سوشل میڈیا پر ایک انٹرویو کا ویڈیو کلپ کافی وائرل ہوا تھا جس میں سائرہ یوسف اور صدف کنول کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی سابقہ بہو سائرہ یوسف اور موجودہ بہو صدف کنول دونوں ہی اُن کی بیٹیاں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سائرہ میری بیٹی ہے کیونکہ وہ میری پوتی کی والدہ ہے اور میں انہیں بہت سپورٹ کرتا ہوں جبکہ اب اللہ تعالیٰ نے مجھے صدف کے روپ میں ایک اور بیٹی بھی دے دی ہے۔ اداکار نے کہا کہ ہر کام میں بہتری ہوتی ہے، اگر اللہ تعالیٰ کو یہ منظور تھا تو اس میں ہماری بہتری ہوگی، اسی وجہ سے یہ سب ہوا۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کوہارٹ اٹیککے علاج پر مسلسل تیسرا بین الاقوامی پلاٹینم ایوارڈ

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال (AKUH) کو امریکن کالج آف کارڈیالوجی (ACC) کی جانب سے مسلسل…

1 week ago

ہوی مائلز کی پاکستان میں توسیع، ہری سن انرجی کو ٹائر-1 ڈسٹری بیوٹر مقرر کر دیا گیا

پاکستان کے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے قابلِ تجدید توانائی کے شعبے میں اہم پیش…

2 weeks ago

کارانداز کی معاونت سے کسان گودام چھوٹے کاشتکاروں کو ڈیجیٹل مالیاتی سہولیات اور جدید ذخیرہ سازی کے حل فراہم کرے گا

 کارانداز پاکستان نے حاجی سنز گروپ کے کاروباری منصوبے کسان گودام کے ساتھ شراکت داری…

3 weeks ago

اے کے یو-آئی ای ڈی اور حکومتِ سندھ کے درمیان جامع تعلیم کے فروغ کے لیے تاریخی شراکت داری قائم

پانچ سالہ اس اسٹریٹجک تعاون کے تحت خصوصی تعلیمی ضروریات (SEN) یونٹ قائم کیا جائے…

4 weeks ago

جی ایس ایم اے کا ڈیجیٹل پاکستان 2030 وزارتی راؤنڈ ٹیبل، قومی ڈیجیٹل ایجنڈے پر اتفاقِ رائے

پاکستان کی وفاقی اور صوبائی حکومتوں، گلگت بلتستان، صنعت، ریگولیٹری اداروں اور ترقیاتی شراکت داروں…

4 weeks ago