بختاور بھٹو کی منگنی: بلاول ہاؤس میں پروقار تقریب منعقد


-1

پاکستان کی سابق وزیر اعظم بےنظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کی منگنی محمود چوہدری کے ساتھ کراچی کے بلاول ہاؤس میں انجام پا گئی۔ بلاول بھٹو زرداری کورونا وائرس کے سبب اپنی بہن کی منگنی میں ورچوئل طریقے سے شریک ہوئے۔

اس موقع پر کورونا وباء کے پیش نظر سخت احتیاطی تدابیر اختیار کی گئیں۔ واضح رہے کہ بختاور بھٹو زرداری کے والد آصف علی زرداری نے نیب کیسز میں ضمانت پر ہسپتال میں زیر علاج ہونے کی وجہ سے ڈاکٹر کی اجازت کے بعد 2 گھنٹے کے لیے بیٹی کی منگنی میں شرکت کی۔

Image Source: Twitter

علاوہ ازیں ،بختاور بھٹو زرداری کے اکلوتے بھائی اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا ایک دن قبل ہی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا اور وہ اس وقت آئسولیشن میں ہیں اور انہوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے منگنی میں شرکت کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق منگنی کی تقریب میں بختاور بھٹو زرداری کی خالہ صنم بھٹو، دونوں پھپوئیں فریال تالپور، ڈاکٹر عذرا پیچوہو شریک ہوئیں، سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی دوست ڈاکٹر عاصم حسین، بحریہ ٹاؤن کے چیئرمین ملک ریاض، فاروق ایچ نائیک نے اہلخانہ کے ہمراہ اور آصف علی زرداری کے دوست انور مجید، عبدالمجید اور ریاض لال جی نے بھی شرکت کی ۔ اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات سے آئے غیر ملکی مہمان بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

مہمانوں کے آنے کے بعد تقریب میں بختاور اور محمود چوہدری نے ایک دوسرے کو انگوٹھی پہنائی، چوہدری خاندان اپنی بہو کے لئے انگوٹھی، گفٹ اور مٹھائی بھی ساتھ لائے تھے۔ مہمانوں کی تواضع پاکستانی اور انگریزی کھانوں سے کی گئی جس میں کوفتے، بریانی، چکن بروسٹ اور مچھلی مینو میں شامل تھے جبکہ بچوں کے لئے خصوصی ڈشز بھی تیار کی گئیں۔

تقریب میں بختاور بھٹو زرداری اور محمود چوہدری نے روایتی مشرقی لباس زیب تن کیا، بختاور بھٹو زرداری نے موسم کی مناسبت سے لائٹ پنک کلر کا لباس پہنا اور اس پر شال اوڑھی جبکہ ان کے منگیتر محمود چودھری نے آف وائٹ لباس پر سفید کشمیری شال اوڑھ رکھی تھی، محمود چودھری کی فیملی میں شامل بچے کالی واسکٹ اور سفید شلوار قمیض پہنے ہوئے تھے۔

کورونا سے متاثر بلاول بھٹو زرداری ورچوئل طریقے سے تقریب میں شریک ہوئے۔ آصفہ بھٹو زرداری نے ویڈیو لنک پر موجود بلاول بھٹو زرداری کو مہمانوں سے ملوایا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کیمرے کے ذریعے فرداً فرداً تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

دوران تقریب سابق صدر آصف علی زرداری مہمانوں سے ملتے اور مبارکباد وصول کرتے رہے۔ تقریب میں دونوں خاندانوں کے افراد کے علاوہ انتہائی قریبی 100 سے 150 فراد شریک ہوئے تھے۔ بختاور بھٹو زرداری کی منگنی کی تقریب میں ان کی اور آصفہ بھٹو کی سہیلیاں بھی شریک ہوئیں۔ محمود چوہدری کے اہل خانہ کا وفد 15 افراد پر مشتمل تھا۔

ملک میں پھیلی کورونا وائرس کی وباء کے باعث منگنی کی تقریب مختصر پیمانے پر منعقد کی گئی جس میں مہمانوں کی محدود تعداد نے شرکت کی۔

خیال رہے کہ بختاور بھٹو زرداری کے منگیتر محمود چوہدری محمد یونس اور بیگم ثریا چوہدری کے صاحبزادے ہیں جو پاکستان کے شہر لاہور سے تعلق رکھتے ہیں۔ محمود چوہدری 28 جولائی 1988 کو ابوظہبی میں پیدا ہوئے اور 5 بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹے ہیں۔ (ان کی عمر 32 سال ہے)۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم ابوظہبی میں حاصل کی اور ثانوی تعلیم برطانیہ میں مکمل کی۔ اس کے بعد انہوں نے یونیورسٹی آف ڈرہم انگلینڈ میں قانون کی تعلیم حاصل کی۔ چوہدری خاندان متحدہ عرب امارات میں ہی رہائش اختیار کریں گے جہاں محمود چوہدری اپنے کنسٹرکشن، فنانس اور ٹیکنالوجی کے کاروبار سنبھالتے ہیں۔

جبکہ بختاور بھٹو زرداری پاکستان کے معروف سیاسی گھرانے کی چشم وچراغ ہیں ۔وہ 25 جنوری 1990 کو پاکستان کے صوبے سندھ میں پیدا ہوئیں، ان کی عمر 30 سال ہے۔ بختاور بھٹو زرداری نے ایڈنبرا کی معروف یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کی اور انگریزی ادب میں ماسٹرز کے ساتھ گریجویشن کیا ہے۔


Like it? Share with your friends!

-1

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *