بختاور بھٹو زرداری اور محمود چوہدری کے ہاں بیٹے کی پیدائش


0

سابق وزیراعظم پاکستان بےنظیر بھٹو اور سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ وہ رواں برس محمود چوہدری سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔ بیٹے کی ولادت گزشتہ روز یعنی 10 اکتوبر کو ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور سابق صدر پاکستان کی بڑی بیٹی بختاور بھٹو زرداری رواں برس 31 جنوری کو پاکستانی نژاد دبئی کے صنعت کار محمود چوہدری سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں تھیں۔

Image Source: File

بختاور بھٹو زرداری اور محمود چوہدری کی شادی کی تقریب کراچی میں واقع بلاول ہاؤس میں ہوئی، شادی کی تقریبات کا آغاز 24 جنوری کو محفل میلاد سے ہوا۔ جبکہ 31 سالہ بختاور نے نامور فیشن ڈیزائنر وردا سلیم کا تیار کردہ ٹی پنک کلر کا خوبصورت اور پُرکشش رنگ کا جوڑا زیب تن کیا گیا تھا۔ نکاح کی تقریب سے دو دن پہلے ، ایک خوبصورت مہندی کی تقریب بھی بلاول ہاؤس میں ہوئی۔ جس میں بختاور نے اجرک کا خوبصورت مہندی ڈیزائن اپنے ہاتھوں پر لگایا۔

سابق صدر آصف علی زرداری کی جانب سے ایک پروقار اور روائیتی تقریب کا انعقاد کا کیا گیا تھا۔ جس میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خطرے کے پیش نظر مختصر مہمانوں کو مدعو کیا گیا تھا۔ اس موقع پر دلہن بختاور کی جانب سے تیز جامنی اور ہرے رنگ کا خوبصورت لہنگا پہنا گیا تھا جبکہ دلہا محمود چوہدری نے روائتی کوٹ پینٹ سوٹ کا انتخاب کیا گیا تھا۔

Image Source: File

شادی کی تقریب کے حوالے سے بتایا گیا تھا کہ شادی میں قریبی رشتہ دار، دوستوں، سیاسی رہنماؤں اور کاروباری شخصیات کو مدعو کیا گیا تھا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر بختاور بھٹو زرداری کی جانب سے آج صبح ایک پوسٹ جاری کی گئی، جس میں انہوں نے پھولوں کے ہمراہ ایک تصویر شئیر کی، جہاں 10 اکتوبر 2021 کی تاریخ لکھی تھی اور ایک دل بنا ہوا تھا۔

بختاور بھٹو نے 10 اکتوبر کی صبح 10 بجے ہی مبہم انداز میں اپنے ہاں بچے کی پیدائش کی پوسٹ کی تھی—اسکرین شاٹ
Image Source: Twitter

بعدازاں کچھ گھنٹوں بعد بختاور بھٹو زرداری کی جانب سے ایک اور پیغام جاری کیا گیا، جس میں انہوں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے، بیٹے کی پیدائش کی خبر کی تصدیق کی۔ ساتھ ہی انہوں نے اس پوسٹ میں شوہر محمود چوہدری کو بھی منشن کیا۔

بختاور بھٹو زرداری کے ہاں بیٹے کی پیدائش کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرپرسن بلاول بھٹو زرداری نے بھی بہن کا ٹوئٹ ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’وہ آفیشلی ماموں بن گئے‘۔

بےنظیر بھٹو اور آصف علی زرداری کی چھوٹی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری کی جانب سے بھی بہن بختاور کی ٹوئٹ ری ٹوئٹ کی گئی، انہوں نے بھی خدا کا شکر ادا کرتے ہوئے، اپنے آفیشلی خالہ بننے کا پیغام جاری کیا۔

اس خوشی کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی اور بھٹو خاندان سے محبت رکھنے والے افراد کی طرف سے عناصرف اس خبر پر بےحد خوشی کا اظہار کیا گیا، بلکہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مبارکباد اور خوشیوں سے بھرے پیغام بھی شئیر کئے گئے۔

خیال رہے کہ بختاور بھٹو زرداری کے منگیتر محمود چوہدری محمد یونس اور بیگم ثریا چوہدری کے صاحبزادے ہیں جو پاکستان کے شہر لاہور سے تعلق رکھتے ہیں۔ محمود چوہدری 28 جولائی 1988 کو ابوظہبی میں پیدا ہوئے اور 5 بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹے ہیں۔ (ان کی عمر 33 سال ہے)۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم ابوظہبی میں حاصل کی اور ثانوی تعلیم برطانیہ میں مکمل کی۔ اس کے بعد انہوں نے یونیورسٹی آف ڈرہم انگلینڈ میں قانون کی تعلیم حاصل کی۔ چوہدری خاندان متحدہ عرب امارات میں ہی رہائش اختیار کریں گے جہاں محمود چوہدری اپنے کنسٹرکشن، فنانس اور ٹیکنالوجی کے کاروبار سنبھالتے ہیں۔

مزید پڑھیں: بختاور بھٹو کے لباس میں سونے کی تاروں اور ہیروں کے استعمال کی حقیقت؟

جبکہ بختاور بھٹو زرداری پاکستان کے معروف سیاسی گھرانے کی چشم وچراغ ہیں ۔وہ 25 جنوری 1990 کو پاکستان کے صوبے سندھ میں پیدا ہوئیں، ان کی عمر 31 سال ہے۔ بختاور بھٹو زرداری نے ایڈنبرا کی معروف یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کی اور انگریزی ادب میں ماسٹرز کے ساتھ گریجویشن کیا ہے۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *