بدین میں 8 سالہ قوت گویائی اور ہاتھوں سے محروم زیادتی کا نشانہ بن گئی

کسی نے کیا خوب کہا ہے کہ قیامت ایک روز خود بتائی گئی کہ قیامت آخر کیوں ضروری تھی۔ ملک میں حوا کی بیٹی کے ساتھ ظلم و بربریت کا ایک اور اندوہناک واقعہ پیش آیا، جہاں 8 سالہ معذور اور قوت گویائی سے محروم معصوم کو جنسی درندے نے اپنی حوس کا نشانہ بنا ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کے ضلع بدین کے کھور واہ شہر کے نواحی گاؤں عمر پسرور میں جنسی زیادتی کا ہولناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک 8 سالہ کمسن بچی جوکہ ناصرف قوت گویائی بلکہ دونوں ہاتھوں کی نعمت سے محروم ہے، اسے بے ضمیر اور درندہ صفت مجرم کی جانب سے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ بعدازاں مجرم موقع سے فرار ہوگیا۔

Image Source: Youtube

بچی کے کئی دیر تک لاپتہ رہنے کے بعد گھر والوں نے جب متاثرہ بچی کی تلاش شروع کی، متاثرہ بچی بے ہوشی کی حالت میں گھر کے قریب واٹر کورس کے پاس سے ملی۔ جس پر اہلخانہ بچی کو اسپتال منتقل کرتے ہوئے فوری طور پر پولیس کو واقعہ کی اطلاع فراہم کی۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر متاثرہ لڑکی کا فوری میڈیکل کرایا، جہاں ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی تصدیق ہوئی، جبکہ تحقیقات کے لئے بچی کے مزید نمونے بھی حاصل کرکئے گئے۔

Image Source: Twitter

اس موقع پر پولیس کا کہنا ہے متاثرہ بچی قوت گویائی سے محروم اور دونوں ہاتھوں سے بھی معذور بھی ہے۔ پولیس کی جانب سے واقعے تحقیقات شروع کردی۔ اگرچے ابھی تک ملزم کی شناخت نہیں ہوسکی ہے لیکن پولیس کی جانب سے امید ظاہری کی جا رہی ہے کہ واقعے کی مکمل میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد ملزم کی نشاندہی اور تحقیقات میں بڑی پیش رفت ممکن ہوسکے گی۔

افسوس کے ساتھ ہمارے ملک میں پچھلے کچھ عرصے میں خواتین اور کمسن بچے اور بچیوں کے ساتھ زیادتیوں کے واقعات میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ جس بحیثیت قوم ہم سب کے لئے ناصرف یہ پریشان کن بات ہے بلکہ اس ملک کی بدنامی بھی ہورہی ہے۔ ، موٹر وے عصمت دری کا معاملہ، ھر گھوٹکی میں 4 سالہ بچی سے زیادتی کا واقعہ پھر اب یہ اور ایسے کئی اور عصمت دری کے واقعات کا مسئلہ ملک میں حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لئے ایک نئے چیلنج کے طور پر سامنے آ رہیں ہے۔

یاد رہے کچھ عرصہ قبل لاہور کے علاقے شاہدرہ میں اجتماعی زیادتی کا ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا تھا، جس میں ایک 13 سالہ گداگر لڑکی کو رکشہ ڈرائیور نے اپنے دو ساتھیوں کی ساتھ مل کر مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا تھا۔ بعدازاں پولیس نے ابتدائی کارروائی میں ایک ملزم کو فوری طور پر گرفتار کرلیا گیا تھا۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

وفاقی وزیر نے پاکستان کی قومی ویسٹ واٹر ماحولیاتی نگرانی کی حکمتِ عملی اور جینومکس ڈیش بورڈ کا افتتاح کر دیا

وفاقی وزیر برائے قومی صحت خدمات، ضوابط و رابطہ، سید مصطفیٰ کمال نے نیشنل انسٹی…

17 hours ago

ویزا اسٹڈی:  %82پاکستانی صارفین خریداری کے لیے AI استعمال کرتے ہیں، لیکنچیک آؤٹ کے وقت اعتماد ‏فیصلہ کن

• پاکستان میں %82 صارفین نے خریداری میں مدد کے لیے  آرٹیفیشل انٹیلی جنس (Artificial…

1 month ago

برٹش کونسل پاکستان اور ہمنوا کے اشتراک سے عربی گیت ’’ایسیکتا‘‘ کی رونمائی

لاہور/ہنزہ (نمائندہ خصوصی) برٹش کونسل پاکستان اور پاکستان کے عالمی میوزک پلیٹ فارم ’’ہمنوا‘‘ نے…

1 month ago

ہمنوا کا ساتواں گانا ’’کوئی اچھی خبر‘‘ ریلیز، انتشار کے درمیان امید اور خود کلامی کی عکاسی

لاہور/ہنزہ (نمائندہ خصوصی) عالمی میوزک پلیٹ فارم ہمنوا نے اپنے پہلے سیزن کا ساتواں گیت…

2 months ago

ایس آئی یو ٹی میں عالمی یومِ فسٹیولا منایا گیا، زچگی سے جڑی قابلِ تدارک پیچیدگی سے آگاہی پر زور

سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی) میں عالمی یومِ آبسٹیٹرک…

2 months ago

عالمی میوزک پلیٹ فارم Humnava نے اپنے پہلے سیزن کی چھٹی پیشکش

’’لاسٹ اِن لو‘‘ (Lost in Love) جاری کردی، جو عشق، عقیدت اور اجتماعی سپردگی کے…

2 months ago