عاصم اظہر کی میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں جمعے کی اذان، سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کا آغاز آسٹریلیا میں ہوچکا ہے جہاں شائقین کرکٹ سمیت کئی شوبز ستارے بھی موجود ہیں۔ ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی نغمے ’کھیل دل میں ہے‘ کو میشا شفیع، عبداللہ صدیقی اور ایوا بی کے ساتھ پرفارم کرنے والے نوجوان گلوکار عاصم اظہر بھی آسٹریلیا میں موجود ہیں۔ گلوکار نے میلبرن کے کرکٹ گراؤنڈ میں جمعے کی اذان دے کر مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو پلیٹ فارم انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں عاصم اظہر کو آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں جمعے کی اذان دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

Image Source: Instagram

اس ویڈیو میں گلوکار سیاہ لباس میں ملبوس، ٹوپی پہنے جماعت کے سامنے نماز جمعہ کی اذان دیتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

گلوکار نے ویڈیو شئیر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ سچ میں یہ جمعہ زندگی کا بہترین دن تھا جب مجھے آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں بسنے والے مسلمانوں کے لیے اذان دینے کا موقع ملا۔
انہوں نے لکھا کہ اس لمحے کی ایک اور خوبصورت چیز یہ ہے کہ یہاں تمام مسلک کے مسلمان ایک ساتھ نماز ادا کرنے آئے ہوئے تھے۔ گلوکار نے مداحوں کے لیے کہا آپ لوگ فکر نہ کریں، ہم نے اتوار کو پاک بھارت ٹاکرے میں بارش نہ ہونے کی دعا مانگی ہے۔

ان کے اذان دینے کے عمل کو نہ صرف مداحوں نے بلکہ ساتھی فنکاروں نے بھی کافی پسند کیا اور اس ویڈیو کو اب تک تقریباً 1 ملین صارفین دیکھ چکے ہیں، جبکہ ڈھائی لاکھ صارفین نے اسے پسند کیا ہے۔گلوکار کی مذکورہ ویڈیو میلبرن کے کرکٹ گراؤنڈ میں اتوار کو پاکستان اور بھارت کے مابین ہونے والے پلے آف سے قبل سامنے آئی ہے۔

پاکستانی میوزک انڈسٹری کے نوجوان گلوکار عاصم اظہر کا نام کسی بھی تعارف کا محتاج نہیں، انہوں نے بہت جلدی اپنی گائیکی سے لوگوں کو اپنا گرویدہ بنالیا۔ ان کی آواز اس قدر مسحور کنُ ہے کہ ان کے چاہنے والوں میں ہر عمر کے افراد شامل ہیں جبکہ وہ نوجوانوں کی دلوں کی دھڑکن ہیں۔ ان کے گائیکی کے چرچے پاکستان کے علاوہ سرحد پار بھارت میں بھی ہیں جبکہ اسی پسندیدگی اور مقبولیت کے باعث ان کے گانے ‘تو جو نہ ملا’ نے یوٹیوب پر 10 کروڑ بار دیکھے جانے کا سنگ میل عبور کیا تھا اور اس گانے کی مشہور بھارتی ڈائریکٹر کرن جوہر کی جانب سے بھی تعریف کی گئی تھی۔ جبکہ ماہ ِمبارک میں انہوں نے اپنی خوبصورت آواز وانداز میں روح پرور کلام ‘قصیدہ بردہ شریف’ پیش کیا جو کہ مداحوں میں کافی مقبول ہوا۔

مزید پڑھیں: عالمی ریکارڈ ہولڈر زارا نعیم بھی گلوکار عاصم اظہر کی مداح نکلیں

یاد رہے کہ 2021 میں اداکارہ ہانیہ عامر سے دوستی اور پھر بریک اَپ کے بعد رواں برس گلوگار عاصم اظہر نے اپنی دیرینہ دوست اداکارہ میرب علی سے منگنی کی جس پر مداحوں نے ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ عاصم اظہر کی منگیتر میرب علی ماڈلنگ کے علاوہ میگا کاسٹ فوجی ڈراما ’صنف آہن‘ یمنیٰ زیدی کی بہن کا کردار ادا کرچکی ہیں۔

علاوہ ازیں، عاصم اظہر باصلاحیت گلوکار ہونے کے ساتھ اچھے انسان بھی ہیں اور وہ اکثروبیشتر اپنے مداحوں کے مسائل اور مشکلات حل کرتے نظر آتے ہیں۔ گزشتہ سال بھی عاصم اظہر نے ایک مداح کی دادی کے علاج کے لئے مالی مدد کی تھی۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کوہارٹ اٹیککے علاج پر مسلسل تیسرا بین الاقوامی پلاٹینم ایوارڈ

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال (AKUH) کو امریکن کالج آف کارڈیالوجی (ACC) کی جانب سے مسلسل…

1 week ago

ہوی مائلز کی پاکستان میں توسیع، ہری سن انرجی کو ٹائر-1 ڈسٹری بیوٹر مقرر کر دیا گیا

پاکستان کے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے قابلِ تجدید توانائی کے شعبے میں اہم پیش…

2 weeks ago

کارانداز کی معاونت سے کسان گودام چھوٹے کاشتکاروں کو ڈیجیٹل مالیاتی سہولیات اور جدید ذخیرہ سازی کے حل فراہم کرے گا

 کارانداز پاکستان نے حاجی سنز گروپ کے کاروباری منصوبے کسان گودام کے ساتھ شراکت داری…

3 weeks ago

اے کے یو-آئی ای ڈی اور حکومتِ سندھ کے درمیان جامع تعلیم کے فروغ کے لیے تاریخی شراکت داری قائم

پانچ سالہ اس اسٹریٹجک تعاون کے تحت خصوصی تعلیمی ضروریات (SEN) یونٹ قائم کیا جائے…

4 weeks ago

جی ایس ایم اے کا ڈیجیٹل پاکستان 2030 وزارتی راؤنڈ ٹیبل، قومی ڈیجیٹل ایجنڈے پر اتفاقِ رائے

پاکستان کی وفاقی اور صوبائی حکومتوں، گلگت بلتستان، صنعت، ریگولیٹری اداروں اور ترقیاتی شراکت داروں…

4 weeks ago