سسپنس تھرلر فلم ‘منی بیک گارنٹی’ میں وسیم اکرم شنیرا اکرم کے ہمراہ جلوہ گر ہونگے

شائقین کا انتظار ختم ہوا، شوبز انڈسٹری کے فلم ساز فیصل قریشی کی بڑے بجٹ کی فلم ’منی بیک گارنٹی’ کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ ورسٹائل فنکار اور نامور ڈائریکٹر فیصل قریشی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم میں کئی سپر اسٹارز جلوہ گر ہونے جارہے ہیں۔

سسپنس تھرلر فلم ‘منی بیک گارنٹی’ ایک منفرد موضوع کا احاطہ کرتی ہے جس میں سوئنگ کے سلطان لیجنڈ کرکٹر وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ شنیرا اکرم نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔اگرچہ وسیم اکرم کو شائقین کافی عرصے سے ٹی وی پر میزبانی کرتے اور اشتہارات میں دیکھتے آرہے ہیں، لیکن اس فلم کے ذریعے اب وہ پہلی بار اداکاری کے میدان میں قدم رکھ رہے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے بھرپور اس ایکشن کامیڈی فلم کی کہانی میں بیرونِ ملک میں دولت کو ہتھیانے اور چوری کر کے غائب کرنے کے حیران کردینے والے طریقے کو دکھایا گیا ہے۔

سوشل میڈیا اس فلم کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے جو ریلیز ہوتے ساتھ ہی مقبول ہوگیا ہے،فلم کے جاندار مکالمے، لوکیشنز، ایکشن مناظر اور پروڈکشن کوالٹی نے شائقین کی فوری توجہ حاصل کرلی اور یوٹیوب پر اسے 10 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکاہے۔اس فلم کی شوٹنگ پاکستان کے علاوہ ترکی سمیت دیگر ممالک میں بھی کی گئی ہے اور اس میں شامل میگا کاسٹ کو پرتعیش زندگی گزارتے دکھایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ فلم ‘منی بیک گارنٹی‘ کی شوٹنگ چند سال سے جاری تھی اور ابتدائی طور پر خبریں تھیں کہ اسے 2021 یا پھر 2022 کے آغاز میں ریلیز کیا جائے گا، تاہم ایسا ممکن نہیں ہوسکا تھا۔گزشتہ ماہ ستمبر میں فلم کا پہلا ٹیزر اور پوسٹرز جاری کرتے ہوئے اسے اپریل 2023 میں ریلیز کرنے کا اعلان کیا تھا اور اب فلم کا ٹریلر جاری کرتے ہوئے دوبارہ تصدیق کی گئی کہ فلم کو آئندہ سال عید الفطرپر ریلیز کیا جائے گا۔ اس میگا کاسٹ فلم میں فواد خان ، وسیم اکرم، شنیرا اکرم، کرن ملک، عائشہ عمر، فیصل قریشی، میکال ذوالفقار، جان ریمبو، حنا دلپذیر، گوہر رشید، علی سفینا، مانی، کرن ملک، عدنان جعفر، شفاعت علی، مرحوم احمد بلال اور شایان خان سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

مزید برآں، نامور اداکار و گلوکار فرحان سعید، فیروز خان، ایمان علی اور سونیا حسین کی رومانوی کامیڈی پر مبنی فلم ’ٹچ بٹن‘ کو 11 نومبر کو ریلیز کیا جائے گا۔حالیہ دنوں میں اس فلم کی تھیٹریکل ٹریلر لانچ کی تقریب منعقد ہوئی جس میں شوبز انڈسٹری کی کئی معروف شخصیات نے شرکت کی، اس موقع پر عروہ حسین اور فرحان سعید کی جوڑی بھی ایک ساتھ نظر آئی مگر انہوں نے ایک دوسرے کے ساتھ محتاط رویہ اپنائے رکھا۔دونوں کے انداز سے ایسا محسوس ہوا جیسے وہ ایک دوسرے سے احتیاط کرنے کی کوشش کررہے ہوں۔سوشل میڈیا پر فرحان سعید اور عروہ حسین کے بارے میں قیاس آرائیاں عروج پر ہیں کہ یہ دونوں راہیں جُدا کر بیٹھے ہیں تاہم اب تک اس جوڑی کی جانب سے ان خبروں کی کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

محکمہ صحت سندھ، لمز اور آغا خان یونیورسٹی کا بنیادی صحت کے نظام تک ماں اور بچوں کی صحت کے لیے قومی مصنوعی ذہانت مرکز لانے کے تاریخی معاہدے پر دستخط

عائشہ سلمان، گیٹس فاؤنڈیشن، پروگرام آفیسر؛ ڈاکٹر زہرا ہڈبھائے، آغا خان یونیورسٹی، ایسوسی ایٹ پروفیسر؛…

2 weeks ago

Coke Studio Nu.WAVکا نیا گانا ’رنگین‘ ریلیز

لاہور (نمائندہ خصوصی) Coke Studio Nu.WAV نے اپنے موسیقی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے…

3 weeks ago

2026 SIMPACT میں طبی تعلیم کے لیے سیمولیشن میں مصنوعی ذہانت کو مرکزی حیثیت حاصل

: آغا خان یونیورسٹی (AKU) کے سینٹر فار انوویشن اِن میڈیکل ایجوکیشن (CIME)، کراچی نے…

3 weeks ago

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کا پہلا گانا ’دل‘ ریلیز، افیوسک (Afusic)اور زوہا وسیم کی آوازوں کا خوبصورت امتزاج

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…

1 month ago

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ اور سٹی پاکستان نے سپلائر فنانسنگ اور سپلائی چین کی مضبوطی کے لیے شراکت داری کی

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…

1 month ago