آصفہ کی تعریف، جیالوں نے علی ترین کو شمولیت کی دعوت دیدی


0

سابق وزیراعظم پاکستان بےنظیر بھٹو اور سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کی سب سے چھوٹی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری نے گزشتہ روز ملتان میں ہونے والے جلسہ عام سے باقاعدہ طور پر پاکستان میں اپنی عملی سیاست کا آغاز کردیا۔

ستائیس سالہ آصفہ بھٹو زرداری نے 30 نومبر کو پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ملتان میں ہونے والے جلسے عام سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی سیاسی منظرنامے پر ابھر کر سامنے آئیں ہیں، جہاں انہوں نے چئیرپرسن اور بھائی بلاول بھٹو زرداری کی غیرموجودگی میں بطور مرکزی رہنما کی حیثیت سے خطاب کیا۔

جوں ہی پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما آصفہ بھٹو زرداری نے ملتان کے عظیم الشان جلسہ عام سے پر زور خطاب کیا۔ اس سلسلے میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر عوام کی جانب سے آصفہ بھٹو زرداری کی پہلی سیاسی اننگز پر جہاں انہیں مبارکباد پیش کی گئی وہیں بڑی تعداد میں لوگوں نے ان کی تقریر کو سراہا۔ اس دوران پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر خان ترین کے صاحبزادے علی خان ترین کی جانب سے بھی آصفہ بھٹو زرداری کے خطاب کو سراہا گیا۔

Image Source: Twitter

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری کردہ پیغام میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی خان ترین نے لکھا کہ، سیاسی اختلافات ایک طرف، تاہم آصفہ بھٹو زرداری “پریٹی کول” یعنی کہ ان کے آغاز کو سراہا ہے۔

ایک جانب جہاں رہنما پاکستان تحریک انصاف علی خان ترین کی جانب سے آصفہ بھٹو زرداری کی صلاحیتوں کو مثبت انداز میں سراہا گیا وہیں دوسری جانب عوام کی جانب سے رہنما پاکستان تحریک انصاف علی خان ترین کے اس مثبت سیاسی پیغام کو ایک بڑا پن قرار دے دیا جبکہ مثبت سیاسی معاشرے کے فروغ کے لئے ایک اہم قدم بھی قرار دیا۔ اس دوران کچھ سوشل میڈیا صارفین نے تو پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی خان ترین کو پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کی دعوت بھی دے دی۔

واضح رہے پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری کورونا وائرس ان دنوں عالمی وباء کورونا وائرس کا شکار ہیں، جس کے باعث وہ ملتان میں ہونے والے پی ڈی ایم کے جلسے میں شرکت نہیں کرسکے تھے، اس دوران آصفہ بھٹو زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد کی ملتان جلسے میں نمائندگی کی۔

یاد رہے گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی کا 53 واں یوم تاسیس تھا، جس پر آصفہ بھٹو زرداری نے ملتان جلسے میں شریک تمام شرکاء اور پاکستان پیپلز پارٹی کے ملک گیر کارکنان کو مبارکباد پیش کی۔

آصفہ بھٹو زرداری نے اپنے ابتدائی خطاب میں موجودہ وزیراعظم عمران خان اور ان کی حکومت کو سلیکٹڈ قرار دیتے ہوئے کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ ملتان کی عوام نے جلسے میں شریک ہوکر آج بتا دیا کہ موجودہ حکومت کو اب گھر جانا ہوگا۔

اپنی والدہ بینظیر بھٹو کا حوالہ دیتے ہوئے آصفہ بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ، سابقہ وزیراعظم پاکستان کو ایک ویلفیر اسٹیٹ بنانا چاہتی تھیں تاہم اس سفر میں انہیں کافی دشواریاں پیش آئیں۔ ہم شہید رہنما کے مشن کو جاری رکھیں۔ جبکہ پارٹی کے لیڈران نے پہلے بھی قربانیاں دیں، آج بھی دے رہے ہیں اور آئندہ بھی دیں گے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما آصفہ بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ” ہم گرفتاریوں سے نہیں ڈرتے ہیں، اگر آپ ہمارے بھائیوں کو گرفتار کریں گے تو یہ یاد رکھا جائے پاکستان پیپلز پارٹی کی خاتون پارٹی کے لئے جدوجہد کرنے کو تیار ہے”.


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *