تونشہ خانہ ریفرنس:آصف زرداری و نوازشریف کیلئےمشکلات بڑھ گئیں


0

تونشہ خانہ ریفرنس کیس میں احتساب عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی پر فرد جرم عائد کردی جبکہ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو اشتہاری قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت روالپنڈی میں جج سید اصغر نے تونشہ خانہ ریفرنس پر سماعت کی۔ سماعت میں سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی بطور ملزم عدالت میں پیش ہوئے۔ البتہ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سماعت میں پیش نہ ہوئے۔ جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پہلے نواز شریف کا کیس الگ کریں گے پھر دیگر افراد پر فرد جرم عائد کریں گے۔

Image Source: Tribune.com.pk

کیس کی سماعت کے دوران احتساب عدالت نے سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم پاکستان یوسف رضا گیلانی پر فرد جرم عائد کردی۔ اس دوران عدالت نے آصف علی زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ نے چارج شیٹ پڑھنی ہے تو پڑھ لیں۔

عدالت نے وکیل فاروق ایچ نائیک سے استفسار کیا کہ ” کیا مجرمان صحت جرم سے انکار کررہے ہیں؟ جس پر عدالت کو بتایا گیا کہ سابق آصف علی زرداری اور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے صحت جرم سے انکار کردیا ہے۔

اس موقع پر سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے وکیل نے کہا کہ وزیراعظم کے پاس اختیار ہوتا ہے کہ وہ سمری کی منظوری دے یا نہیں دے، نیب حکام کی جانب سے اختیارات کے غلط استعمال کا ریفرنس بنایا گیا ہے۔

جس کے بعد سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی خود روسٹرم پر آگئے، جہاں انہوں نے فرد جرم پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ میں نے کبھی رولز کے خلاف کوئی کام نہیں کیا ہے، قانون کے مطابق جو سمری آئی اسے منظور کیا، اگر سمری غلط ہوتی تو سمری کبھی آگے موو ہی نہ ہوتی۔ جس پر عدالت نے کہا کہ قانون کے مطابق کاروائی آگے بڑھانی ہے، ہم ابھی کیس کے میرٹس پر بات نہیں کررہے ہیں، سمری کیسے آئی اور کیسے منظور ہوئی، یہ آپ ٹرائل کے دوران عدالت بتائیں۔

Image Source: Dawn.com

دوسری جانب احتساب عدالت نے تونشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ان کے دائمی وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردیے۔ ساتھ ہی ساتھ عدالت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے کہا کہ 7 دن میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی جائیداد کی تفصیلات عدلت پیش کی جائیں۔

احتساب عدالت کی جانب سے تونسہ خانہ ریفرنس میں عبدالغنی مجید، انور مجید پر بھی فرد جرم عائد کردی گئی ہے. تاہم ان دنوں مجرمان نے بھی صحت جرم سے انکار کردیا، جس کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت 24 ستمبر تک ملتوی کردی۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *