کورونا وائرس کی چوتھی لہر ،اسد عمر نے وارننگ دیدی


0

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے ابتدائی آثار نظر آنے کے بعد شادی ہال اور ریسٹورنٹس مالکان کو وارننگ دے دی۔

تفصیلات کے مطابق این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ 2 ہفتے پہلے کہا تھا کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کورونا کی چوتھی لہر کا خدشہ ظاہر کررہے ہیں، اب کورونا کی چوتھی لہر کے آغاز کے واضح ابتدائی آثار نظر آرہے ہیں، ایس او پیزکی ناقص تعمیل ، مختلف اقسام کا پھیلاؤ، خصوصا بھارتی اقسام کا وائرس کورونا کی چوتھی لہر کی اہم وجہ ہے۔

ٹوئٹ میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ انڈور شادیوں، ریسٹورنٹس اور جم میں ویکسی نیشن کی شرط کو نظر انداز کیا جا رہا ہے، اگر مالکان نے ذمہ داری کا مظاہرہ نہیں کیا تو ان سہولتوں کو بند کرنا پڑے گا۔

گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے ملک میں کورونا کی چوتھی لہر کے خدشے کا اظہار کرتے ہوئے صورت حال خراب ہونے کی صورت میں پابندیاں لگانے کا عندیہ دیا تھا۔ کورونا وائرس کی صورت حال سے متعلق قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کورونا وباء کی صورت حال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں، اس وقت ڈیلٹا وائرس (بھارتی ویرینٹ) پاکستان سمیت پوری دنیا کے لیے بہت بڑا خطرہ بنا ہوا ہے، بنگلادیش میں کورونا کی نئی قسم پھیلنے کے بعد حالات بہت خوفناک صورت اختیار کرگئے۔

علاوہ ازیں ،کورونا وائرس اب تک 22500 سے زیادہ پاکستانیوں کی جان لے چکا ہے۔ اس لئے ضروری ہے کہ عوام محتاط رہیں اور ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کریں ۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کا نیا وار، ڈیلٹا وائرس درحقیقت انڈین وائرس ہے جو کہ انتہائی خطرناک قرار دیا جا چکا ہے اور پچھلے کچھ دنوں سے پاکستان میں ڈیلٹا وائرس کے کیسز سامنے آنے لگے ہیں جو کورونا کی چوتھی لہر بھی ہوسکتی ہے۔ اس سلسلے میں این سی او سی نے ڈیلٹا وائرس اور پاکستان میں موجود دیگر وائرس کے حوالے سے جامع حکمت عملی ترتیب دی ہے لیکن اگر ڈیلٹا وائرس پہ قابو پانے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار نہ کی گئیں تو خطرناک نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ یہ وہی وائرس ہے جس کی وجہ سے انڈیا میں لاکھوں اموات ہوئیں تھیں اور اسپتالوں میں آکسیجن کی کمی کے باعث عوام بے یار و مددگار اذیتیں جھیلتے رہے تھے۔

یاد رہے ملک بھر میں 10 مارچ سے عام عوام کے لئے کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز کردیا گیا تھا۔ ابتداء میں اس ویکسین مہم کو پیرا میڈیکل اسٹاف اور عمر رسیدہ افراد کے لئے مختص کیا گیا ہے۔ اگرچہ کچھ پیرا میڈیکل کے افراد کی جانب سے ویکسن لگانے سے انکار کی خبریں بھی گردش کرتی رہیں تھیں۔

حکومت پاکستان کی جانب سے ایمرجنسی استعمال کی صورت میں فلحال جن ویکسین کو لگانے کی اجازت دی ہے، جن میں چائنا کی سینو فارم اور کین سینو بائیو جبکہ آکسفورڈ یونیورسٹی کی آسٹرا زینیکا اور روس کی اسپاٹنک 5 شامل ہے


Like it? Share with your friends!

0

What's Your Reaction?

hate hate
0
hate
confused confused
0
confused
fail fail
0
fail
fun fun
0
fun
geeky geeky
0
geeky
love love
1
love
lol lol
0
lol
omg omg
0
omg
win win
0
win

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Choose A Format
Personality quiz
Series of questions that intends to reveal something about the personality
Trivia quiz
Series of questions with right and wrong answers that intends to check knowledge
Poll
Voting to make decisions or determine opinions
Story
Formatted Text with Embeds and Visuals
List
The Classic Internet Listicles
Countdown
The Classic Internet Countdowns
Open List
Submit your own item and vote up for the best submission
Ranked List
Upvote or downvote to decide the best list item
Meme
Upload your own images to make custom memes
Video
Youtube, Vimeo or Vine Embeds
Audio
Soundcloud or Mixcloud Embeds
Image
Photo or GIF
Gif
GIF format