آپ مجھ سے اگلے جنم میں شادی کریں گے؟ بھارتی مداح کا ہمایوں سعید کو پیغام

اداکار ہمایوں سعید یوں تو کسی تعارف کے محتاج نہیں، ان کا شمار پاکستان شوبز انڈسٹری کے صف اول کے اداکاروں میں ہوتا ہے۔ پرکشش شخصیت اور زبردست فنی صلاحیتوں کے باعث انہیں انڈسٹری میں آج ایک منفرد مقام حاصل ہے۔ جبکہ اگر مداحوں کے حوالے سے بات کی جائے تو پاکستان سمیت دنیا بھر میں ان کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود ہے اور انہیں مداحوں میں ایک ایسی خاتون مداح بھی شامل ہیں، جن کا تعلق بھارت سے ہے اور وہ اداکار ہمایوں سعید سے بے انتہاء محبت کرتی ہیں اور ان سے شادی کی خواہاں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پچھلی دو دہائیوں سے پاکستان ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کی جان سمجھے جانے والے اداکار ہمایوں سعید کی شخصیت ہمیشہ سے ہی متاثر کن رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ ہزاروں خواتین کی آج بھی پسندیدگی کی وجہ ہیں، انہیں مداحوں میں ایک کا تعلق بھارت سے ہے، جنہوں نے مشہور فلم جوانی پھر نہیں آنی کے کے ہیرو ہماہوں سعید کے نام ٹوئیٹر پر ایک پیغام کیا، جس میں انہوں نے ہمایوں سعید سے شادی کی خواہش کا اظہار کیا۔

Image Source: Instagram

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری بیان میں بھارتی خاتون مداح نے اداکار ہمایوں سعید کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ڈئیر ہمایوں سعید، کیا آپ مجھ سے شادی کریں گے؟ مجھے اس بات کا علم ہے کہ آپ شادی شدہ ہیں، لیکن کیا کروں میں اپنے اس دل کا؟ میرا تعلق بھارت سے ہے اور میں آپ سے بے انتہاء محبت کرتی ہوں۔

ٹوئیٹر پیغام میں خاتون نے مزید لکھا کہ وہ ان سے 24 برس چھوٹی ہیں لیکن وہ ان سے واقعی میں محبت کرتی ہیں۔ برائے مہربانی میرا جواب دیجئے کہ، کیا آپ مجھ سے اگلے جنم میں شادی کریں گے؟ کیونکہ اس جنم میں تو ممکن نہیں۔

خاتون کی خوش نصیبی کہیں یا واقعی سچی محبت، ان کی خواہش پوری ہوئی اور انہیں ان کی پسندیدہ شخصیت یعنی ہمایوں سعید کی جانب سے ٹوئیٹر پر جواب دے دیا گیا ہے۔ لیکن کیا جواب میں ہاں کہا گیا ہے، اگر آپ ایسا سوچ رہے ہیں تو نالکل ہی غلط سوچ رہے ہیں، انہوں جواب نفی میں ہی دیا کیونکہ وہ پہلے سے ہی شادی شدہ ہیں۔

لہذا ٹوئیٹر پر دیئے جانے والے جواب میں اداکار ہمایوں سعید کا کہنا تھا کہ مجھے پیار کرنے کا شکریہ، مگر شادی کے لئے انشاءاللہ آپ کو مجھ سے بہتر لوگ مل جائیں گے۔ انشاءاللہ

اس جواب کے بعد تو گویا خاتون مداح کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں تھا، خاتون نے ٹوئیٹر پر جواب دیتے ہوئے لکھا کہ شکریہ ہمایوں سعید، میں آپ سے بہت پیار کرتی ہوں، مجھے رونا آرہا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے دوسرے پیغام میں یہ بھی لکھا کہ ” ہائے مجھے محسوس ہورہا ہے کہ میں اس دنیا کی سب سے خوش قسمت لڑکی ہوں۔ پاکستان کے بہت سارے نیوز آرٹیکل میں میرا ذکر ہوا۔ جس پر انہوں نے پاکستانی میڈیا سے بھی خوب پیار و محبت کا اظہار کیا۔

بعدازاں خاتون کی جانب سے اداکار ہمایوں سعید کے لئے ایک ویڈیو پیغام بھی جاری کیا، جس میں ہمایوں سعید کی ایک ویڈیو پر ایک گانا چل رہا تھا، خاتون انہیں اس گانے کو ان کے نام کیا اور کہا کہ آپ انکھیں اور آپ کی ہنسی۔ پیغام کے آخر میں ہنستے ہوئے پھر کہا کہ میں آپ سے محبت کرتی ہوں۔

واضح رہے مشہور ڈرامہ “میرے پاس تم ہو” میں مرکزی کردار ادا کرنے اداکار ہمایوں سعید پہلے سے ہی شادی شدہ ہیں، سمینہ ہمایوں کے ساتھ ایک کامیاب ازواجی زندگی بسر کررہے ہیں۔ سمینہ ہمایوں خود بھی شوبز انڈسٹری سے ہی وابستہ ہیں اور ایک کامیاب پروڈیوسر ہیں، جنہوں نے کچھ پیار کا پاگل پن، اکبری اصغری، کاش میں تیری بیٹی نہ ہوتی سمیت کئی کامیاب ڈرامے پروڈیوس کئے ہیں۔

Image Source: Instagram

اس کے برعکس اداکار ہمایوں سعید کے شوبز کیرئیر کے حوالے سے بات کریں تو انہوں نے سال 1995 میں ہدایتکار ندیم علی خان کے ڈرامہ ” کروڑوں کے آدمی” سے ڈرامہ کیرئیر کا آغاز کیا ، جبکہ سال 1999 میں سمینہ پیرزادہ کی فلم انتہاء سے کامیاب فلمی کیریئر کا آغاز کیا۔

یاد رہے یہ کوئی پہلی بار نہیں ہوا ہے، اس سے قبل گلوکار شہزاد رائے کو بھی ایک مداح کی جانب سے توئیٹر پر شادی کا پیغام دیا گیا تھا۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

محکمہ صحت سندھ، لمز اور آغا خان یونیورسٹی کا بنیادی صحت کے نظام تک ماں اور بچوں کی صحت کے لیے قومی مصنوعی ذہانت مرکز لانے کے تاریخی معاہدے پر دستخط

عائشہ سلمان، گیٹس فاؤنڈیشن، پروگرام آفیسر؛ ڈاکٹر زہرا ہڈبھائے، آغا خان یونیورسٹی، ایسوسی ایٹ پروفیسر؛…

2 weeks ago

Coke Studio Nu.WAVکا نیا گانا ’رنگین‘ ریلیز

لاہور (نمائندہ خصوصی) Coke Studio Nu.WAV نے اپنے موسیقی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے…

2 weeks ago

2026 SIMPACT میں طبی تعلیم کے لیے سیمولیشن میں مصنوعی ذہانت کو مرکزی حیثیت حاصل

: آغا خان یونیورسٹی (AKU) کے سینٹر فار انوویشن اِن میڈیکل ایجوکیشن (CIME)، کراچی نے…

3 weeks ago

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کا پہلا گانا ’دل‘ ریلیز، افیوسک (Afusic)اور زوہا وسیم کی آوازوں کا خوبصورت امتزاج

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…

1 month ago

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ اور سٹی پاکستان نے سپلائر فنانسنگ اور سپلائی چین کی مضبوطی کے لیے شراکت داری کی

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…

1 month ago