بھارتی گلوکار دلجان خوفناک کار حادثے میں ہلاک

بھارت کے مشہور پنجابی گلوکار دلجان امرتسر کے قریب جنڈیالہ گرو کے قریب خوفناک کار حادثے میں چل بسے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 31 سالہ دلجان اپنی گاڑی میں کرتارپور سے امرتسر جارہے تھے کہ ان کی گاڑی کی ٹرک سے ٹکر ہوگئی ، حادثے کے بعد انہیں فوری طور پر قریبی اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے اور ڈاکٹروں نے بھی ان کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔

اس افسوناک واقعے کے بارے میں میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ دلجان گاڑی میں اکیلے تھے کیونکہ ان کے بیوی بچے کینیڈا میں مقیم ہیں۔ اس خوفناک حادثے کے نتیجے میں دلجان موقع پر ہی دم توڑ گئے، پولیس نے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے جبکہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔ دلجاں کی موت کی اطلاع ملنے کے فوراً بعد پنجابی کے متعدد سنگرز نے دلجان کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

بھارتی ریئلٹی ٹی وی شو “سُر کشیترا” سے شہرت پانے والے گلوکار کی اچانک موت نے مداحوں کو بھی گہرے صدمے میں مبتلا کردیا ہے جس کا اظہار وہ دلجان کی آخری سوشل میڈیا پوسٹ پر کمنٹ کے ذریعے کررہے ہیں۔ کچھ روز قبل ہی دلجان نے انسٹاگرام پوسٹ شیئر کی تھی جس کے مطابق ان کے نئے گانے جلد ریلیز کیے جانے تھے، گلوکار اپنے نئے گانوں “تیری ویرج 2 “ اور“ہنجو“ کی ریلیز کے لئے بہت پرجوش بھی تھے۔

پرستاروں کے علاوہ ہندوستان کے وزیر اعلیٰ امریندر سنگھ نے بھی نوجوان گلوکار کی موت پر گہرے صدمے کا اظہار کیا۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کی جس میں اہل خانہ ، دوستوں اور مداحوں سے اظہار تعزیت بھی کیا۔

یاد رہے کہ 2012 میں بھارتی اور پاکستانی گلوکاروں کے مقابلے “سُر کشیترا” میں پاکستانی اور ہندوستانی گلوکاروں کے درمیان سخت مقابلہ ہوا تھا۔ پاکستانی کے معروف گلوکار عاطف اسلم اور عابدہ پروین نے پاکستان کی جانب سے اس پروگرام کی میزبانی کی۔ اس مقابلے کے فائنل راؤنڈ میں پاکستانی گلوکار نبیل شوکت علی پہلے نمبر پر آئے جب کہ دلجان رنر اپ تھے۔

پاکستان کے کرکٹ اسٹار شعیب ملک اس سال کے شروع میں ایک خوفناک حادثے میں بال بال بچ گئے۔ پی سی بی ہیڈ کوارٹرز میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ڈرافٹ ایونٹ میں شرکت کے فوراً بعد شعیب ملک کو اس حادثے کا سامنا کرنا پڑا کہ جب ان کی اسپورٹس کار ایک ٹرک سے ٹکرا گئی، خوش قسمتی سے کرکٹ اسٹار اس حادثے میں محفوظ رہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

محکمہ صحت سندھ، لمز اور آغا خان یونیورسٹی کا بنیادی صحت کے نظام تک ماں اور بچوں کی صحت کے لیے قومی مصنوعی ذہانت مرکز لانے کے تاریخی معاہدے پر دستخط

عائشہ سلمان، گیٹس فاؤنڈیشن، پروگرام آفیسر؛ ڈاکٹر زہرا ہڈبھائے، آغا خان یونیورسٹی، ایسوسی ایٹ پروفیسر؛…

2 weeks ago

Coke Studio Nu.WAVکا نیا گانا ’رنگین‘ ریلیز

لاہور (نمائندہ خصوصی) Coke Studio Nu.WAV نے اپنے موسیقی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے…

3 weeks ago

2026 SIMPACT میں طبی تعلیم کے لیے سیمولیشن میں مصنوعی ذہانت کو مرکزی حیثیت حاصل

: آغا خان یونیورسٹی (AKU) کے سینٹر فار انوویشن اِن میڈیکل ایجوکیشن (CIME)، کراچی نے…

3 weeks ago

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کا پہلا گانا ’دل‘ ریلیز، افیوسک (Afusic)اور زوہا وسیم کی آوازوں کا خوبصورت امتزاج

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…

1 month ago

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ اور سٹی پاکستان نے سپلائر فنانسنگ اور سپلائی چین کی مضبوطی کے لیے شراکت داری کی

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…

1 month ago