انعم ملک نے ماڈلنگ چھوڑنے کے بعد اہم درخواست کردی

کہتے ہیں خدا کی طرف سے ہدایت بھی خوش نصیب لوگوں کو ملتی ہے، ایسے ہی چند خوش قسمت لوگوں میں ایک نام مشہور و معروف پاکستانی ماڈل انعم ملک کا ہے، جنہوں نے حال ہی میں اپنے عروج پر جاتے ہوئے ماڈلنگ کیرئیر کو خیر آباد کہہ کر بقیہ زندگی دین اسلام کی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کا فیصلہ کیا۔

اس سلسلے میں ماڈل انعم ملک کی جانب سے اپنے سماجی رابطے کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تمام پرانی ماڈلنگ تصویروں کو بھی ڈیلیٹ کردیا گیا تھا۔ جبکہ انسٹاگرام پر ان کی تمام نئی آنے والی تصاویر حجاب میں ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ ماڈل انعم ملک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام کے اپنے بائیو کو بھی اپ ڈیٹ کردیا ہے، جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ اللہ تعالیٰ جسے چاہتا ہے، ہدایت دیتا ہے۔

Image Source: Instagram

جہاں سابقہ ماڈل انعم ملک شوبز کی دنیا سے کنارا کشی اختیار کرچکی ہیں وہیں ان کی طرف سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام کے اکاؤنٹ سے تمام مداحوں، میڈیا بلاگرز اور پیجز سے ایک درخواست کی گئی ہے۔

انعم ملک نے اپنے جاری کردہ پیغام میں ایک سوشل میڈیا پیج کی جانب سے اپلوڈ کی گئی تصویر کا اسکرین شارٹ شئیر کیا گیا تھا، جس ایک جانب معروف گلوکارہ آئمہ بیگ اور انعم ملک نے ایک ہی جیسا گاؤن پہن رکھا تھا۔ جبکہ متعلقہ پیج نے اس تصویر کے زریعے مداحوں سے سوال کیا تھا کہ اس گاؤن کے اندر کون زیادہ اچھا لگ رہا ہے، گلوکارہ آئمہ بیگ یا سابقہ ماڈل انعم ملک؟

Image Source: Instagram

جس پر اداکارہ نے اپنے اسٹاگرام سے اس پوسٹ اسکرین شارٹ شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ میری تمام پیجز اور سوشل میڈیا بلاگرز سے مودبانہ گزارش ہے کہ میری تمام پیجز اور سوشل میڈیا بلاگرز سے گزارش ہے کہ میری ماڈلنگ کی تصویریں شئیر نہ کیا کرے۔

سابقہ ماڈل انعم ملک کے مطابق وہ الحمدلله اب وہ اس دوڈ سے باہر آچکی ہیں کہ کون اچھا لگ رہا ہے، لہذا میرے لئے اب سیدھے راستے پر چلنے کے سوا کوئی مقابلہ نہیں بچا ہے۔

واضح رہے انعم ملک نے کچھ عرصہ قبل پاکستان شوبز انڈسٹری کو خیرآباد کردیا گیا تھا، ان کی جانب سے جہاں اچانک تمام ماڈلنگ کی تصاویریں ہٹادی گئی تھیں وہیں انہوں نے نئے تصاویر حجاب میں ڈالی، جس پر مداحوں کو تفتیش ہوئی، بعدازاں انعم ملک انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے جواب دیتے ہوئے بتایا تھا کہ انشاءاللہ اس حوالے سے ضرور بات کروں گا اور آپ سب کو اس سفر کے بارے میں ضرور بتاؤں گی، ابھی بےشمار نئی چیزوں کو دریافت کر رہی ہوں، خود کو وہ سب سیکھا رہی ہوں، لہذا ان سب کے لئے انہیں مزید وقت درکار ہیں۔

دریں اثناء انعم ملک کا شمار پاکستان کی معروف ماڈلز میں ہوتا تھا، انہوں نے اپنے ماڈلنگ کے سفر میں انہوں نے مشہور برانڈز اور ڈیزائنرز کے ساتھ کام کیا ہے، جبکہ ان کے شوہر جبران راحیل ہیں، جوکہ پاکستان کے ایک نامور گلوکار ہیں۔

یاد رہے ماڈل انعم ملک سے قبل پاکستانی شوبز انڈسٹری کے کئی بڑے ناموں نے شوبز کی زندگی کو خیر آباد کہا، اور اپنی زندگی کو اسلامی تعلیمات کے مطابق گزارنے کا فیصلہ کیا۔ جن میں مشہور و معروف گلوکار جنید جمشید، اداکارہ سارہ چوہدری، اداکار حمزہ علی عباسی، گلوکارہ رابی پیرزادہ، اداکارہ نور بخاری، اداکار فیروز خان، اداکار علی افضال، اداکارہ عروج ناصر، اداکار عجب گل سمیت دیگر فنکار اس فہرست میں شامل ہیں۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان کو چاند پر پہلا سیٹیلائٹ مشن بھیجنے کا موقع کیسے ملا؟

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن ’’آئی کیوب قمر‘‘ کو چاند پر روانہ کر دیا گیا۔…

13 hours ago

میں نے نماز پڑھی تہجد پڑھی قرآن پڑھا مگر میرا ڈپریشن کم نہیں ہوا ،صحیفہ جبار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک اپنی ذہنی صحت سے…

2 days ago

کیا عاطف اسلم نے آننت امبانی کی شادی سے قبل کی تقریب میں شرکت کی ہے؟

نامور گلوکار عاطف اسلم کی اپنی اہلیہ کے ساتھ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے…

4 days ago

عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی

پاکستان کے نامور گلوکار و موسیقار عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی۔ فوٹواینڈ…

5 days ago

ملیریا ایک جان لیوا بیماری

دنیا بھر میں ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔…

1 week ago

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر بے ہوش

بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات…

1 week ago