قاری حسن علی کاسی کی بین الاقوامی قرأت مقابلے میں پہلی پوزیشن

کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے خوش الحان قاری حسن علی کاسی نے افغانستان میں ہونے والے بین الاقوامی قرأت کے مقابلے میں اول پوزیشن حاصل کرلی۔

اسلام آباد کی بین الاقوامی اسلامک یونیورسٹی کے نوجوان طالب علم حسن علی کاسی خوش الحانی کے ساتھ تلاوت کرنے میں ماہر ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے آریانہ ٹی وی افغانستان کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے قرأت کے عالمی مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی اس مقابلے میں 25 ممالک کے قاریوں نے حصہ لیا۔

پاکستان سے حسن علی کاسی، عراق سے علی فلاح ختان، لبنان سے محمد مہدی اعزالدین، ​​جرمنی سے محمد فہیم اکبر، مصر سے علی محمد علی الطاروطی، اور افغانستان سے احمد بلال غنی زادہ نے بالترتیب چھٹی پوزیشن حاصل کی۔

Image Source: Facebook

تعلیمی میدان سے لے کر دین کی راہ تک پاکستانی نوجوان ہر شعبے میں کامیابی کے جھنڈے گاڑ رہے ہیں، نوجوان قاری حسن علی کاسی اس کی بہترین مثال ہیں جو حافظ قرآن ہیں اور جب کلام پاک کی قرأت کرتے ہیں تو ان کی دل سوز آواز کانوں میں رس گھول دیتی ہے۔

بطور مسلمان ہم یہ جانتے ہیں کہ قرآن پاک کی تلاوت کے خاص آداب ہیں اور تلاوت کو خوش الحانی سے ادا کرنے کے فن کو ’’حسن ِقرأت‘‘ کا نام دیا جاتا ہے اور اپنی اسی خوش الحانی کی بدولت حسن علی کاسی قومی سطح پر ہونے والے مقابلوں میں بھی 8 ٹائٹل جیت چکے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ قرآن خوانی کے پروگراموں اور تراویح ودعا کے سلسلے میں بہت سارے ممالک کا سفر بھی کرچکے ہیں۔

Image Source: hasanalikasi.com

فخر پاکستان قاری سعد نعمانی جن کو فن قرأت کے میدان میں عالمی شہرت حاصل ہے اور وہ دنیا کے بیشتر قراء کی آواز ولہجے میں آیات ربانی کی تلاوت کرنے کے ماہر ہیں، ان کے ساتھ نوجوان قاری حسن علی کاسی ایک اچھا اضافہ ہیں۔

بلاشبہ نوجوان نسل ملک وملت کے مستقبل کا ایک بیش قیمت سرمایہ ہے، جس پر ملک وملت کی ترقی وتنزل انحصار کرتا ہے، یہی اپنی قوم اور اپنے دین وملت کے لیے ناقابلِ فراموش کارنامے انجام دے سکتے ہیں، یہ ایک حقیقت ہے کہ نوجوان کی تباہی، قوم کی تباہی ہے، اگر نوجوان بے راہ روی کا شکار ہوجائے تو قوم سے راہِ راست پر رہنے کی توقع بے سود ہے، جوانی کی عبادت کو پیغمبروں کا شیوہ بتایا گیا، ایسے میں حسن علی کاسی جیسے نوجوان تمام نوجوانوں کے لئے مشعل راہ ہیں۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

محکمہ صحت سندھ، لمز اور آغا خان یونیورسٹی کا بنیادی صحت کے نظام تک ماں اور بچوں کی صحت کے لیے قومی مصنوعی ذہانت مرکز لانے کے تاریخی معاہدے پر دستخط

عائشہ سلمان، گیٹس فاؤنڈیشن، پروگرام آفیسر؛ ڈاکٹر زہرا ہڈبھائے، آغا خان یونیورسٹی، ایسوسی ایٹ پروفیسر؛…

2 weeks ago

Coke Studio Nu.WAVکا نیا گانا ’رنگین‘ ریلیز

لاہور (نمائندہ خصوصی) Coke Studio Nu.WAV نے اپنے موسیقی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے…

2 weeks ago

2026 SIMPACT میں طبی تعلیم کے لیے سیمولیشن میں مصنوعی ذہانت کو مرکزی حیثیت حاصل

: آغا خان یونیورسٹی (AKU) کے سینٹر فار انوویشن اِن میڈیکل ایجوکیشن (CIME)، کراچی نے…

3 weeks ago

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کا پہلا گانا ’دل‘ ریلیز، افیوسک (Afusic)اور زوہا وسیم کی آوازوں کا خوبصورت امتزاج

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…

1 month ago

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ اور سٹی پاکستان نے سپلائر فنانسنگ اور سپلائی چین کی مضبوطی کے لیے شراکت داری کی

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…

1 month ago