انار کا شمار جہاں غذائیت سے بھرپور پھلوں میں ہوتا ہے وہیں بحیثیت مسلمان ہمارا یقین ہے، یہ وہ دنیاوی پھل ہے ، جسے جنت میں بھی عطا کئے جانے کی خوشخبری سنائی گئی ہے۔
انار کے حوالے سے اگر بات کی جائے تو اللہ تعالیٰ نے اس پھل میں بےشمار قدرتی فوائد رکھے، وٹامن سی، وٹامن بی، کیلشیم، میگنیشیم، پاٹاشیم، فائبر ، فاسفورس سمیت دیگر وٹامن بڑی مقدار میں پائے جاتے ہیں، جو ناصرف انسان کو بھرپور غذائی قوت فراہم کرتا ہے بلکہ انسان کو صحت مند اور تندرست رکھتا ہے۔
اگر قدرت کے اس خوبصورت تحفے کی اقسام کی بات کی جائے تو اس کی کل تین اقسام ہیں، پہلی انار شریں، انار ترش اور انار منجوس۔ تینوں اقسام مختلف اقسام کک خوبیاں اپنے اندر سموئے ہوئے ہیں، جبکہ ذائقے کے حوالے سے بات کریں تو انار ایک کھٹہ میٹھا ذائقہ رکھتا ہے، جبکہ اس کے اندر آمرود کی طرح ایک بیچ ہوتا ہے جو انار کے ساتھ ہی کھایا جاتا ہے۔
انار کا شمار اس واحد پھیل میں ہوتا جس کے اندر بھی قدرتی پر سفید رنگ کا جھلی نما چھلکا موجود ہوتا ہے، جوکہ دراصل پھل کا ہی حصہ ہے، جس کے بےشمار فوائد ہیں، ماہرین کی رائے ہے کہ سفید جھلی والا چھلکا پیٹ میں ہاضمے کا نظام کو بہتر بنانے میں کافی مدد دیتا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ ماہرین انار کے سیزن میں انار کے زیادہ سے زیادہ استعمال کا مشورہ دیتے ہیں، کیونکہ انار انسانی جسم میں غذائی صلاحیتوں کو بہتر بناتا ہے بلکہ کئی اقسام کی بیماریوں سے بھی محفوظ رکھتا ہے، جن میں چند مندرجہ ذیل ہیں۔
ہارٹ اسٹروک اور ہیٹ اسٹروک سے محفوظ :
انار کو سپرفوڈ کے طور پر جانا جاتا ہے ،انار کے بیچ میڈیکل مقاصد کے لئے عرصہ دراز سے استعمال کیے جا رہے ہیں ۔ انار میں اینٹی آ کسیڈنٹس اور وٹامن کی بڑی مقدا ر پائی جاتی ہے جو کہ مید ہ، جگر کی گرمی، بواسیر ، چشم آشوب، بلڈ پریشر اور قوت مدافعت کے لیے یکساں مفید ہے۔ انار کے جو س میں ہائی اینٹی آ کسیڈنٹس پایا جاتا ہے جو ہارٹ اٹیک اور ہیٹ سٹروک سے محفوظ رکھتا ہے۔
کینسر مریضوں کیلئے شفاء :
انار خاص طور پر کینسر کے مریضوں کے لئے شفاء ہے۔ ماہرین کے مطابق انار کا جوس مدافعتی سیلز کے ذریعے آ کسیڈنٹس ایل ڈی ایل اور کیسٹرول کو کم کرتا ہے جو کینسر کو پھیلانے کا بڑا سبب ہیں۔انار میں سبز چائے سے زیادہ اینٹی آکسیڈینٹس موجود ہوتے ہیں۔ اگر اس کے استعمال کو معمول بنا لیا جائے، تو یہ چھاتی، بڑی آنت، اور مثانے کے کینسر سے بھی مدافعت فراہم کرتا ہے۔ اس کے چھلکے میں الیجک ایسڈ موجود ہوتا ہے، جو جلد کے کینسر کو بڑھنے سے روکتا ہے۔
چہرے پر پڑنے والی جھرریوں اور دانوں کا خاتمہ:
جدید سائنس اور کاسمیٹکس انڈسٹری چہرے پر پڑنے والی جھریوں کے علاج کے طور پر استعمال کرتی ہے، اس کے علاوہ انار کا جوس اینٹی ایجنگ کریمز، مساج آئل، بیوٹی ماسک اور ٹونر میں بھی استعمال ہوتا ہے۔ روزانہ آٹھ اونس انار کا جوس پینے کی وجہ سے چہرے کے داغ دھبوں کیل مہاسوں سے چھٹکارا حاصل کیا جا سکتا ہے ۔ انار میں موجود فیٹی ایسڈ بالوں کی جڑوں کو مضبوط کرتا ہے جس کی وجہ سے بال گرنے کی شکایت کم ہوجاتی ہے ۔
وزن کم کرنے کی صلاحیت:
انار وزن میں کمی کا باعث بھی بنتا ہے ۔ 100گرام انار میں 83کیلوریز ہوتی ہیں، جس سے دن بھر بیدار،چوکنا اور توانا رہنے کے لیے توانائی ملتی ہے۔ ڈائٹ کے حوالے سے اس میں بڑی مقدار میں فائبر موجود ہوتا ہے، جس سے بھوک کم لگتی ہے اور ہاضمہ تیز ہوتا ہے انار میں جذب ہونے والی چکنائی موجود نہیں ہوتی، جس کی وجہ سے یہ ڈائٹنگ کرنے والوں کے لیے بہترین غذا کا کام دیتا ہے۔ماہرین کے مطابق روزانہ انار کا جوس پینے سے کمر کے اردگرد چربی کا خاتمہ ہوجاتا ہے، اس کے قدرتی اجزا موٹاپے کا باعث بننے والے خلیات کا خاتمہ کر کے چربی پگھلانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
0 Comments