عامر لیاقت کی اچانک موت،اُشنا شاہ کی صارفین پر تنقید،مشی خان نے معافی مانگ لی

معروف ٹی وی اینکر، مقرر اور ایم این اے عامر لیاقت حسین کی اچانک موت کے بعد سوشل میڈیا پر اداکاروں کی جانب سے پوسٹیں شیئر کی جارہی ہیں۔ ایسے میں معروف اداکارہ اشنا شاہ بھی خاموش نہ رہ سکیں اور انہوں نے ٹوئٹ کردی جو بہت وائرل ہورہی ہے۔ اس پوسٹ میں انہوں نے عامر لیاقت کی اچانک موت پر سوشل میڈیا صارفین پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا اور کہا کہ مجھے امید ہے وہ اب سکون میں ہوں گے۔

Image Source: Instagram

اشنا شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ‘انہوں نے ہمیں تفریح کا سامان مہیا کیا جسے ہم نے دیکھا اور ہم ہنسے، مجھے امید ہے کہ وہ اب سکون میں ہوں گے’۔اشنا شاہ نے مزید لکھا کہ ‘اللہ پاک ہمیں ہمارے ہنسنے پر معاف فرمائے’۔

جبکہ گزشتہ روز اپنی ایک اور ٹوئٹ میں اداکارہ نے سخت الفاظ کا استعمال کیا اور لکھا کہ ‘انہیں ایک عورت نے عوامی طور پر  برہنہ کر دیا تھا جس سے انہوں نے قانونی طور پر شادی کی تھی’۔انہوں نے لکھا کہ ‘جس کسی نے ان کی ویڈیوز شیئر کیں، ان پر ہنسا، اُن ویڈیوز کو دیکھا، ان سب کے ہاتھ پر عامر لیاقت کا خون ہے، ہمارے ہاتھوں پر عامر لیاقت کا خون ہے’۔

دوسری جانب ،اداکارہ مشی خان نے عامر لیاقت کی زندگی میں ان پر کی جانے والی تنقید پر معافی مانگ لی ہے۔ مشی خان نے گزشتہ کچھ روز میں اپنے انسٹاگرام پر شیئر کردہ ویڈیوز میں عامر لیاقت حسین کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا جب کہ اب اداکارہ نے ان کے دنیا سے چلے جانے کے بعد ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

Image Source: Instagram

اداکارہ نے ویڈیو میں کہا کہ ‘میرے دل پر 2 دن سے بوجھ ہے، مجھے ان کی وفات پر بہت دکھ اور افسوس ہے، میں بہت شرمندہ ہوں اور ساتھ ہی معذرت بھی کرنا چاہوں گی، وہ اس دنیا میں نہیں ہیں، میرے دل پر بوجھ تھا اسی لیے ویڈیو نہیں بنا سکی’۔انہوں نے کہا کہ ‘انسان جذبات میں آکر کافی کچھ غلط کر جاتا ہے، میرے اس روئیے کی وجہ شاید یہ تھی کہ میں انہیں ان کی شخصیت اور  معلومات کی وجہ سے کافی پسند کرتی تھی، اسی لیے جب سوشل میڈیا پر ان کے خلاف باتیں کی گئیں تو میں بھی بول گئی۔ویڈیوز میں میرے الفاظ کا انتخاب غلط تھا، مجھ سے غلطی ہوئی۔ آج تک میں نے کسی کے لیے ویڈیو نہیں بنائی، پتہ نہیں ان کے لیے کیوں بنادی تھی’۔

مشی خان کا مزید کہنا تھا کہ ‘لوگ بھی آپ کو ان کاموں کے لیے اکساتے ہیں، انہوں نے کہا کہ دیکھیں عامر لیاقت نے آپ کے لیے کچھ لکھا ہے تو میں نے بھی ویڈیو بنا ڈالی، ایک اتنا ذہین شخص جب یوں دنیا سے چلا جائے تو یہ واقعی دکھ کی بات ہے’۔ اداکارہ معافی مانگتے ہوئے اپنے آنسوؤں پر قابو نہ پاسکیں اور انہوں نے کہا کہ ‘میں دل سے معذرت خواہ ہوں، میں نے ان کے مداحوں سمیت اہلخانہ کا دل دکھایا ہے، مجھے معاف کردیں، میں اپنے اس عمل کے لیے اللہ تعالیٰ سے بھی معافی مانگوں گی’۔ مشی خان نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں بتایا کہ وہ عامر لیاقت کی یوں اچانک موت پر صدمے میں ہیں۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

وفاقی وزیر نے پاکستان کی قومی ویسٹ واٹر ماحولیاتی نگرانی کی حکمتِ عملی اور جینومکس ڈیش بورڈ کا افتتاح کر دیا

وفاقی وزیر برائے قومی صحت خدمات، ضوابط و رابطہ، سید مصطفیٰ کمال نے نیشنل انسٹی…

16 hours ago

ویزا اسٹڈی:  %82پاکستانی صارفین خریداری کے لیے AI استعمال کرتے ہیں، لیکنچیک آؤٹ کے وقت اعتماد ‏فیصلہ کن

• پاکستان میں %82 صارفین نے خریداری میں مدد کے لیے  آرٹیفیشل انٹیلی جنس (Artificial…

1 month ago

برٹش کونسل پاکستان اور ہمنوا کے اشتراک سے عربی گیت ’’ایسیکتا‘‘ کی رونمائی

لاہور/ہنزہ (نمائندہ خصوصی) برٹش کونسل پاکستان اور پاکستان کے عالمی میوزک پلیٹ فارم ’’ہمنوا‘‘ نے…

1 month ago

ہمنوا کا ساتواں گانا ’’کوئی اچھی خبر‘‘ ریلیز، انتشار کے درمیان امید اور خود کلامی کی عکاسی

لاہور/ہنزہ (نمائندہ خصوصی) عالمی میوزک پلیٹ فارم ہمنوا نے اپنے پہلے سیزن کا ساتواں گیت…

2 months ago

ایس آئی یو ٹی میں عالمی یومِ فسٹیولا منایا گیا، زچگی سے جڑی قابلِ تدارک پیچیدگی سے آگاہی پر زور

سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی) میں عالمی یومِ آبسٹیٹرک…

2 months ago

عالمی میوزک پلیٹ فارم Humnava نے اپنے پہلے سیزن کی چھٹی پیشکش

’’لاسٹ اِن لو‘‘ (Lost in Love) جاری کردی، جو عشق، عقیدت اور اجتماعی سپردگی کے…

2 months ago