راولپنڈٰی میں ‘جل پری’ نمابچے کی مردہ حالت میں پیدائش

یوں تو آئے روز دنیا میں عجیب و غریب واقعات پیش آتے رہتے ہیں، تاہم اس بار جو واقعہ پیش آیا ہے اس نے سب کو حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔راولپنڈی میں ایک خاتون کے ہاں ایسے عجیب الخلقت مردہ بچے کی پیدائش ہوئی ہے جس کا نارمل سائز سے بڑا سر دو ہاتھ اور پیٹ سے جڑا ایک دم نما ہاتھ ہے جس سے وہ جل پری سے ملتا جلتا لگ رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں عجیب الخلقت جل پری نما بچے کی مردہ حالت میں پیدائش ہوئی ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق نارووال کی رہائشی خاتون یہاں عجیب الخلقت مردہ بچے کی پیدائش ہوئی، عام بچوں کے برعکس اس بچے کا سر نارمل سائز سے بڑا سر ، دو ہاتھ اور پیٹ سے جڑا ایک دم نما ہاتھ تھا۔ اس بچے کی جسمانی ساخت جل پری سے لگ رہی ہے جس پر ڈاکٹرز بھی حیران ہیں۔ تاہم، گھر والوں نے دل کی مریضہ اس بچے کی ماں کو مردہ حالت کے عجیب الخلقت بچے کی پیدائش سے متعلق آگاہ نہیں کیا۔

Image Source: Twitter

دوسری جانب، سوشل میڈیا پر اس بچے کی پیدائش کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی ، بہت سے لوگوں کو تو اس واقعے پر یقین نہیں آرہا۔ جبکہ کئی لوگ اس مردہ بچے کی لاش کو جل پری سے تشبیہ دے رہے ہیں۔ ایسا ایک اور واقعہ گزشتہ برس جولائی میں جہلم کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں بھی ایک خاتون کے ہاں عجیب الخلقت بچے کی پیدائش ہوئی تھی بچے کے دو سر چار آنکھیں ،دو ناک اور دو منہ تھے عجیب الخلقت بچے کو دیکھتے ہی نرسنگ اسٹاف کی چیخیں نکل گئیں۔ اس بچے کو نرسری وارڈ سے ہولی فیملی اسپتال راولپنڈی منتقل کر دیا گیا تھا۔

Image Source: Unsplash

اس سے قبل بھارت میں بھی انوکھی جسامت والے ایک بچے کی پیدائش پر ڈاکٹرز حیران رہ گئے تھے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش میں مسلمان جوڑے کے ہاں پہلے بچے کی ولادت ہوئی جس کی جسامت دیگر عام بچوں سے الگ ہے۔ نوزائیدہ بچے کی تصاویر بھی سامنے آئی ہیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ہی دھڑ میں دو سر جڑے ہیں اور تین ہاتھ ہیں۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اس بچے کی پیدائش کو میڈیکل سائنس میں کرشمہ کہا جاسکتا ہے کیونکہ ایسا کیس کروڑوں میں سے ایک ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں: بھارت میں 3 آنکھوں والے بچھڑے کی پیدائش نے سب کو حیران کردیا

بچے کے والد کا کہنا تھا کہ پیدائش سے قبل سونوگرافی میں کہا گیا تھا کہ جڑواں بچے ہیں اور اب پیدائش کے بعد جسامت غیرمعمولی ہے۔

خیال رہے کہ ایسی عجیب الخلقت پیدائش صرف انسانوں تک محدود نہیں بلکہ جانوروں میں بھی ایسی پیدائش دیکھی گئی ہیں گزشتہ دنوں بھارت میں انسانی شکل سے مشابہت رکھنے والے بکری کے بچے کی پیدائش نے سب کو حیرت اور خوف میں مبتلا کردیا تھا۔ یہ واقعہ آسام کے گاؤں گنگاپور میں شنکر داس نامی شخص کے گھر پیش آیا جہاں اس کی بکری نے انسانی شکل سے مشابہت رکھنے والے بچے کو جنم دیا جس کی آنکھیں، ناک اور منہ کے خدوخال انسانی شکل سے ملتے جلتے ہیں تاہم اس بچے کے کان بکری کی طرح ہیں۔ بکری کے مالک کے ہاں عجیب و غریب ساخت والے بچے کی پیدائش پر اس کو دیکھنے آنے والوں کا تانتا بندھ گیا تھا۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

محکمہ صحت سندھ، لمز اور آغا خان یونیورسٹی کا بنیادی صحت کے نظام تک ماں اور بچوں کی صحت کے لیے قومی مصنوعی ذہانت مرکز لانے کے تاریخی معاہدے پر دستخط

عائشہ سلمان، گیٹس فاؤنڈیشن، پروگرام آفیسر؛ ڈاکٹر زہرا ہڈبھائے، آغا خان یونیورسٹی، ایسوسی ایٹ پروفیسر؛…

2 weeks ago

Coke Studio Nu.WAVکا نیا گانا ’رنگین‘ ریلیز

لاہور (نمائندہ خصوصی) Coke Studio Nu.WAV نے اپنے موسیقی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے…

3 weeks ago

2026 SIMPACT میں طبی تعلیم کے لیے سیمولیشن میں مصنوعی ذہانت کو مرکزی حیثیت حاصل

: آغا خان یونیورسٹی (AKU) کے سینٹر فار انوویشن اِن میڈیکل ایجوکیشن (CIME)، کراچی نے…

3 weeks ago

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کا پہلا گانا ’دل‘ ریلیز، افیوسک (Afusic)اور زوہا وسیم کی آوازوں کا خوبصورت امتزاج

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…

1 month ago

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ اور سٹی پاکستان نے سپلائر فنانسنگ اور سپلائی چین کی مضبوطی کے لیے شراکت داری کی

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…

1 month ago