عامر لیاقت کو عمران خان پر الزامات لگانا مہنگا پڑگیا

پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی اور ٹی وی میزبان ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے حال ہی میں اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں عمران خان کو ’غدار’ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم غدار نہیں ہیں، میں نے ووٹ نہیں دیا پھر بھی غدار کہا، اب دوں گا پہلے آپ کے ساتھ تھا اب میں ان لوگوں کے ساتھ ہوں جو غدار نہیں ہیں. بہت کچھ جانتا ہوں بتادیا تو قیامت آجائے گی، میں خاموش ہوں مجھے خاموش ہی رہنے دیں اور خود بھی خاموش رہیں۔

ویڈیو پیغام میں عامر لیاقت نے اپنی بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ’ خان صاحب میں آپ کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ ہم میں سے کوئی بھی غدار نہیں ہے، آپ نے اراکین قومی اسمبلی کو غدار قرار دیا ہے، آپ نے مجھے غدار کہا جب کہ میں تو دل کی تکلیف کے باعث عدم اعتماد کی ووٹنگ والے دن وہاں موجود نہیں تھا کیوں کہ میں اسپتال میں تھا، اور جب میں اسمبلی پہنچا تو وہاں دروازے بند ہوچکے تھے لہٰذا میں نے تو ووٹ دیا ہی نہیں ‘۔

Image Source: File

عامر لیاقت نے اپنے پیغام میں عمران خان کو ’ غدار ‘کہتے ہوئے واضح کیا کہ ’وہ اب عمران خان کے خلاف ووٹ دیں گے، میں اب ان کے ساتھ ہوں جو غدار نہیں ہیں‘۔

مزید پڑھیں: ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے تحریک عدم اعتماد کی قرارداد مسترد کردی

تحریک انصاف کے سابق رہنما نے اپنے پیغام میں عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ’تم نے جنرل باجوہ کو ہٹانے کی کوشش کی ، میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ نے مجھے اکیلے میں بلا کر کہا کہ میں جنرل باجوہ کو ہٹانے والا ہوں، بہت بڑی بات کہہ رہا ہوں اور بھی بہت کچھ جانتا ہوں ہے جو اگر میں نے بتادیا تو قیامت آجائے گی‘۔

Image Source: File

انہوں نے وزیراعظم کو موصول مبینہ دھمکی آمیز خط پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’میں چپ بیٹھا ہوا ہوں کیوں کہ تمہاری طرح نہیں ہو جو ٹیلی ویژن پر آکر راز کھولتا پھروں ،ٹیلی ویژن پر جعلی خط لہراؤں، وہ خط جعلی ہے جو کہ اسد عمر سے لکھوایا گیا اور اس عمل میں شاہ محمود قریشی بھی شامل تھے‘۔عامر لیاقت نے اپنے پیغام میں عمران خان کو خاموش رہنے کی تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ ‘آپ نے فوج میں بغاوت کرنے کی کوشش کی، آپ نے ایک کور کمانڈر کو  سامنے لاکر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو ہٹانے کی کوشش کی لیکن تمہارا باپ بھی جنرل باجوہ کو نہیں ہٹا سکتا‘۔

دوسری جانب، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عامر لیاقت کا یہ “گو اوے” ویڈیو پیغام جس میں انہوں نے عمران خان سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات کئے ہیں ، پوسٹ ہونے کے کچھ ہیبدیر بعد ٹرینڈ کرنے لگا۔ صارفین کی جانب سے مذکورہ پیغام پر عامر لیاقت کی خوب ٹرولنگ بھی کی جارہی ہے جبکہ بعض صارفین نے عامر لیاقت کی ٹوئٹس میں توہین آمیز زبان کے استعمال پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ 3 اپریل کو ڈاکٹر عامر لیاقت نے پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کا باقاعدہ اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ڈرامہ ختم ہونے کے بعد کہنا چاہتا ہوں کہ وزیراعظم نے جو کچھ کیا ثابت ہوگیا کہ اپوزیشن جو کچھ کر رہی تھی درست کررہی تھی، آئین سے کس نے انحراف کیا اور منحرف کون ہے؟ فیصلہ عدالت کرے گی لیکن افسوس کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کو ہٹانے کے لیے یہ کھیل کھیلا گیا۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

کیا عاطف اسلم نے آننت امبانی کی شادی سے قبل کی تقریب میں شرکت کی ہے؟

نامور گلوکار عاطف اسلم کی اپنی اہلیہ کے ساتھ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے…

16 hours ago

عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی

پاکستان کے نامور گلوکار و موسیقار عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی۔ فوٹواینڈ…

20 hours ago

ملیریا ایک جان لیوا بیماری

دنیا بھر میں ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔…

5 days ago

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر بے ہوش

بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات…

7 days ago

ہانیہ عامر ذہنی دباؤ کا شکار

پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ…

1 week ago

خلیل الرحمن قمر نے عدنان صدیقی سے مکھی اور عورت کے بارے میں بات کی

معروف ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمان نے عدنان صدیقی کو فون کیا اور اس حوالے سے…

2 weeks ago