
مشہور ومعروف اداکارہ علیزے شاہ نے اداکار اور پروڈیوسر یاسر نواز کی تنقید پر ردعمل کا اظہار کردیا، کہتی ہیں پانچوں انگلیاں برابر نہیں ہوتیں، جو انسان جیسا روئیہ اختیار کرے گا، میں بھی ویسا ہی برتاؤ کروں گی۔
تفصیلات کے مطابق کچھ عرصہ اداکارہ علیزے شاہ نے مشہور ڈرامہ سیریل “میرا دل میرا دشمن” میں مرکزی کردار ادا کیا تھا، اس ڈرامہ میں اداکار یاسر نواز بھی مرکزی کرداروں کا حصہ تھے۔ اس ڈرامے کو عوام کی جانب سے بےحد پذیرائی ملی تھی۔ تاہم ڈرامے کے کچھ عرصے بعد اداکار یاسر نواز اور ان کی اہلیہ ندا یاسر ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شریک ہوئے جہاں ندا یاسر سے سوال ہوا کہ یاسر نواز کو کس اداکار سے کام کروانے میں مشکل پیش آئی۔

جس پر اہلیہ ندا یاسر کا کہنا تھا کہ یاسر کو بطور اداکار علیزے کے ساتھ کام کرنے میں مشکل پیش آئی تھی، بحیثیت ڈائریکٹر انہیں آج تک کسی اداکار نے پریشان نہیں کیا لیکن علیزے کے ساتھ ان کی کیمسٹری نہیں بن پائی’۔

اس موقع پر اداکار یاسر نواز نے بتایا کہ مجھے علیزے شاہ کے ساتھ کام کرکے بالکل مزہ نہیں آیا، وہ بہت زیادہ پریشان ہوگئے تھے، یہاں تک کہ میں پچھتانے لگا تھا کہ میں نے علیزے شاہ کے ساتھ کام کیوں کیا۔ اگرچے مجھ سے کہا گیا تھا کہ ڈرامے کی اقساط میں اضافہ کردیتے ہیں، تو میں نے ہاتھ جوڑ لئے اور کہا جہ اگر قسطیں کم کرنی ہیں تو بتائیں، بڑھ نہیں سکتی ہیں۔
اداکار یاسر نواز کا علیزے شاہ سے متعلق بیان مداحوں کے لئے انتہائی حیران کن تھا، سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو کافی وائرل رہی تھی البتہ اداکارہ علیزے شاہ کی جانب سے یاسر نواز کے اس بیان پر کوئی فوری ردِعمل تو نہیں دیا گیا تھا تاہم حال ہی میں اداکارہ علیزے شاہ نے اداکار علی سفینہ کو انٹرویو دیا۔ جس میں انہوں اداکار یاسر نواز کی تنقید پر کھل کر بات کی۔
میزبان علی سفینہ نے مہمان علیزے شاہ سے سوال پوچھا کہ تمہارے بارے میں لوگ یہ کیوں کہتے ہیں کہ علیزے شاہ کے ساتھ کام کرنا بہت مشکل ہے۔
اس سوال پر ردِعمل دیتے ہوئے علیزے شاہ کا کہنا تھا کہ مجھے ایسا لگتا ہے کہ پانچوں انگلیاں برابر نہیں ہوتی ہیں، ہر انسان الگ ہوتا ہے اور وہ ہر انسان سے تعلق نہیں جوڑ سکتا ہے۔ ہمارا سیٹ ہماری ایک فیملی ہوتا ہے، کبھی کبھی ہوتا ہے، آپ کی امی سے نہیں بن رہی ہوتی، کبھی ابو سے نہیں بن رہی ہوتی تھی ہے۔ لہذا ہف شخص دوسرے سے مختلف ہوتا ہے، اس لئے لگتا ہے کہ میرے ساتھ کام کرنا مشکل ہے۔

اس موقع پر اداکارہ علیزے شاہ کا مزید کہنا تھا کہ جو انسان جیسا رویہ اختیار کرے گا میں بھی اس کے ساتھ ویسا ہی برتاؤ کروں گی، اگر وہ مجھ سے بدتمیزی کرے گا تو میں کیوں خاموش رہوں گی، تو جیسے آپ خود ہوں گے ویسے ہی دوسرے کے بھی ہونے کی امید رکھیں۔
مزید پڑھیں: ندا یاسر کا غلطی کا اعتراف، سوالات غیر دانستہ طور پر ہوئے تھے
واضح رہے گزشتہ کچھ عرصے سے اداکارہ علیزے شاہ کو سوشل میڈیا پر ناقدین کی جانب سے انہیں غیر ضروری طور پر ان کے لباس کو لیکر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اس ہی سلسلے میں کچھ عرصہ قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ علیزے شاہ نے ایک ویڈیو شئیر کی تھی، جس میں انہوں نے ایلیگینٹ پنک رنگ کا لباس پہن رکھا ہے اور وہ ایک چھوٹی سی واک کر رہی ہیں۔ ساتھ ہی اداکارہ علیزہ شاہ کی سے اس پر پیغام بھی لکھا گیا کہ انہیں کسی کی منظوری کی ضرورت نہیں ہے۔
0 Comments