کیا آپ دونوں کا شادی کا ارادہ ہے؟ عائشہ عمر سے مداح کا سوال؟


1

دبئی میں جاری آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اتوار کو سکاٹ لینڈ کے خلاف پاکستان کی جیت کے بعد اداکارہ عائشہ عمر نے اپنے انسٹاگرام پر ایک شوٹ کی تصاویر شیئر کیں، جو انہوں نے کچھ عرصہ قبل آل راؤنڈر شعیب ملک کے ساتھ ایک مقامی میگزین کے لئے کرایا تھا۔

شعیب ملک کو عائشہ عمر کے ساتھ انتہائی بولڈ فوٹو شوٹ میں دیکھا گیا، ان تصویروں میں شعیب ملک شہزاد رائے کی طرح بالکل جوان نظر آرہے ہیں۔ عائشہ عمر نے انسٹاگرام پر ان میں ایک تصویر کو ‘نیور ہیف آئی ایور’ جبکہ دوسری تصویر کو’ بیٹ اٹ’ کا کیپشن دیا۔ اس کے علاوہ شعیب ملک کی عائشہ عمر کے ساتھ سوئمنگ پول کے اندر انتہائی بولڈ انداز میں کیے گئے فوٹو شوٹ کی تصاویر منظر عام پر آئیں۔

جوں سوشل میڈیا پر دونوں ستاروں کی تصاویر سامنے آئیں، دونوں کے مداحوں میں ایک الگ سی الجھن دیکھی گئی، ان کا ماننا پے کہ کیسے دونوں ایسے فوٹو شوٹ پر آمادگی ظاہر کی، اگرچے ثانیہ مرزا ملک کی اس وقت سب سے پسندیدہ بھابھی ہیں۔ بحرحال عائشہ عمر کی جانب سے بات کو واضح کیا گیا ہے اگر کسی فوٹو شوٹ میں دو مخالف جنس کے لوگوں کو دکھایا جارہا ہے، اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ دونوں کے درمیان کسی قسم کا کوئی افئیر ہے۔

اس دوران جب ایک مداح کی جانب سے شئیر کردہ تصویر پر سوال کیا گیا کہ کیا آپ دونوں کا شادی کا ارادہ ہے؟ تو اداکارہ نے سوال برہمی کا اظہار کرتے ہوئے، قیاس آرائیوں پر کھل کر بات کی۔

Image Source: Instagram

اداکارہ عائشہ عمر نے ایسے تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے لکھا کہ جی نہیں، بالکل نہیں، شعیب ملک شادی شدہ ہیں، اور وہ اپنی بیوی کے ساتھ بہت خوش ہیں، وہ دونوں شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی بہت عزت کرتی ہوں۔

اداکارہ نے مزید بتایا کہ وہ اور شعیب اچھے دوست ہیں اور ایک دوسرے کے خیر خواہ ہیں، ایک دوسرے کی بہت عزت کرتے ہیں، ایسے رشتے بھی ہوتے ہیں دنیا میں لوگوں کے۔

Image Source: Instagram
Image Source: Instagram
Image Source: Instagram

واضح رہے عائشہ عمر کی جانب سے شعیب ملک کے ہمراہ یہ تصاویر اتوار کو کھیلے گئے میچ میں اسکارٹ لینڈ کو شکست اور مین آف دی میچ قرار دیئے جانے کے بعد شئیر کی گئیں تھیں۔ شعیب ملک آخری گروپ میچ میں اپنی بہترین پرفارمنس کے بعد سے سوشل میڈیا پر خوب ٹرینڈنگ ہیں۔ انہوں نے محض 18 گیندوں پر 54 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی اور ٹورنامنٹ کی تیز ترین نصف سنچری کا ریکارڈ اپنے نام کیا، اس سے قبل یہ اعزاز بھارتی اوپننگ بلے باز کے ایل راہول کے پاس تھا۔

میچ میں زبردست کامیابی کے بعد کپتان بابر اعظم نے میڈیا سے گفتگو کے دوران شعیب ملک کی کارکردگی کو خوب سراہتے ہوئے کہا کہ شعیب ملک نے اپنا زبردست رول پلے کیا اور ، اسکاٹ لینڈ کے خلاف پاکستان کے ٹوٹل کو حقیقی فروغ دینے کے لیے ایک سنسنی خیز اننگز کھیل کر جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔

مزید پڑھیں: اداکارہ عائشہ عمر نے اپنی پرسکون زندگی کا راز بتا دیا

خیال رہے جمعرات کے روز پاکستان سیمی فائنل میں آسٹریلوی ٹیم کے مقابلہ کرے گی، قومی ٹیم اب تک اس ایونٹ میں ناقابلِ شکست ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم کا اب تک کا یہ پانچواں سیمی فائنل ہے، اس سے پہلے قومی ٹیم دو بار کامیاب رہی ہے اور دو بار اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔


Like it? Share with your friends!

1

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *