پاکستانی ہردلعزیز اداکار بلال عباس نے اپنے بہن بھائیوں کے ساتھ مل کر بچپن کی ایک یادگار تصویر کو ری کریئٹ کر کے سب کی توجہ حاصل کرلی۔
Ailal Abbas Recreate Childhood Picture
جہاں ڈرامہ ’او رنگریزہ‘ اور ’پیار کے صدقے‘ میں بلال عباس بھولے والے لڑکے کا کردار نبھاتے نظر آئے وہیں ڈرامہ ’چیخ‘ میں وہ ایک ایسے درندہ صفت نوجوان کے کردار میں جلوہ گر ہوئے کہ دیکھنے والے نہ چاہتے ہوئے بھی ان سے نفرت کرنے پر مجبور ہو گئے۔
بلال عباس نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ جاری کی جس میں شامل تصویر میں وہ اپنے بڑے بھائی عمیر عباس، چھوٹے بھائی شہباز عباس اور بہن کے ساتھ پوز دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔
بلال عباس کی جانب سے جاری کی گئی پوسٹ میں دو تصاویر شامل ہیں پہلی میں بلال عباس کمر پر ہاتھ رکھے پوز دے رہے ہیں، شہباز عباس زمین پر بیٹھے ہوئے ہیں، عمیر عباس چہرے پر ہاتھ رکھے دکھ رہے ہیں جبکہ انکی بہن اپنی جیکٹ سنبھالتے ہوئے پوز دے رہی ہیں۔
:مذید پڑھیئں
جوائنٹ فیملی سسٹم میں فائدے ہی فائدے ہیں۔سنیتا مارشل
یہ تصویر دیکھ کر جہاں فینز کو یہ ایک نارمل فیملی فوٹو لگی لیکن سلائیڈ سوئپ کرتے ہی نظر آنے والی دوسری تصویر نے پہلی کو بہت خاص بنادیا کیونکہ دوسری تصویر میں چاروں بہن بھائی اپنے بچپن میں سیم پوز دیتے دکھ رہے ہیں۔
بچپن میں لی گئی تصویر کو خاص بناتے ہوئے چاروں نے اسی انداز میں کھڑے ہوکر اسے ری کرئیٹ کیا ہے جو سوشل میڈیا پر اکثر لوگ کرتے نظر آتے ہیں۔
پوسٹ کے کیپشن میں بلال عباس نے ایک ساتھ پرورش پانا ،ایک دوسرے کے بے انتہا قریب آجانا، ہیش ٹیگ بہن بھائی کی محبت’۔
بلال عباس کی اس اسپیشل فوٹو کو انکے مداحوں کی جانب سے بے انتہا پسند کیا جارہا ہے اور کمنٹ سیکشن میں اداکار منیب بٹ، عمیر رانا سمیت فینز کے بھی محبت سے بھرے کمنٹس دیکھے جاسکتے ہیں۔
0 Comments