محکمہ تعلیم سندھ نے دفاعی نمائش آئیڈیاز کے پیش نظر کراچی مخصوص علاقوں کے تعلیمی اداروں کو بند رکھنے کا اعلان کردیا۔
نیوز کے مطابق سندھ کے محکمہ تعلیم نے 4 دن کیلیے شاہراہ فیصل کے قریب تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کردیا۔
Educational Institutes Closed Due To Idea
اس کے علاوہ سندھ کے محکمہ تعلیم نے 19 سے 22 نومبر تک حبیب ابراہیم روڈ پر واقع تعلیمی اداروں میں بھی تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔
محکمہ تعلیم سندھ نے اسکولوں، کالجز کی بندش کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا۔
قبل ازیں ڈی آئی جی ٹریفک نے کمشنر کراچی کو ایکسپو سینٹر کے اطراف کے اسکولز و کالجز بند رکھنے کیلئے خط لکھا تھا۔
:مزید پڑھیئں
کیا چھٹی کے دن دیر سے اٹھنے کا کوئی فائدہ ہے؟
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ڈی آئی جی ٹریفک نے کراچی میں بین الاقوامی نمائش کے حوالے سے سکیورٹی انتظامات کے پیش نظر کمشنر کراچی کو 19 سے 22 نومبر تک شارع فیصل اور کارساز کے اطراف واقع تمام اسکول بند رکھنے کے لیے خط لکھا تھا۔
ڈی آئی جی ٹریفک احمد نواز چیمہ کی جانب سے لکھے گئے خط میں شارع فیصل اور کارساز کے اطراف تمام اسکولز 4 روز تک بند رکھنے کی درخواست کی گئی تھی۔
خط میں کہا گیا تھا کہ اسکول کھلنے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوتی ہے لہٰذا شارع فیصل اور کارساز کے اطراف 19 سے 22 نومبر تک اسکول بند رکھے جائیں۔
0 Comments