آغا علی اور حنا الطاف کی راہیں جدا ہوگئی۔


-1
-1 points

اداکارہ حنا الطاف اوراداکار آغا علی کی علیحدہ ہونےکی خبروں نے اُس وقت طول پکڑا جب  اداکار و میزبان آغاعلی کی جانب سے حال ہی میں انسٹاگرام پربیرون ممالک سیرو تفریح کرنےکی اپنی تصاویر تنہا شیئر کرنے پر ان کے اور حنا الطاف کے درمیان علیحدگی کی  سرگوشیاں ہونے لگیں۔

AghaAli Hina Altaf Separation

آغا علی نے اپنے انسٹا گرام اکاونٹ پریورپی ملک یونان کے سیر سپاٹوں کی تصاویر شیئر کیں تو لوگوں نے کمنٹس کے ذریعے ان سے اہلیہ حنا الطاف کا پوچھنا شروع کیا اور بعض افراد نے دعویٰ کیا کہ ان کے درمیان علیحدگی ہوچکی ہے۔

اداکار کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں انہیں کافی مقامات پر اکیلا دیکھا جا سکتا ہے اور وہ ان  تصاویر میں بہت خوش دکھائی دیتے ہیں۔

بعض صارفین نے ان سے یہ بھی پوچھا کہ وہ حنا الطاف کو ساتھ میں کیوں نہیں لے گئے اور وہ تنہا کیوں سیر وتفریح کر رہے ہیں؟

AghaAli Hina Altaf Separation

کچھ صارفین نے لکھا کہ آغا علی اور حنا الطاف کے درمیان علیحدگی کی پہلے ہی چہ مگوئیاں تھیں، اب اداکار کی جانب سے تنہا تصاویر شیئر کرنے پر لوگوں کو پکا یقین ہوگیاہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سےان کی تصاویر پر سوالات پوچھے جانے پر آغا علی نے کوئی جواب نہیں دیا

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اداکار جوڑی کی علیحدگی کی خبروں پر تبصرے بھی کیے جارہے ہیں، کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ علیحدگی کی وجہ آغا علی ہیں جبکہ کئی صارفین نے دُعا کی کہ اس خبر میں کوئی صداقت نہ ہو اور یہ جوڑی سلامت رہے۔

البتہ کچھ عرصے سے حنا الطاف اور آغا علی کو اسکرین اور سوشل میڈیا پر ایک ساتھ نہیں دیکھا جا رہا، جسکی  وجہ سے ان کے درمیان اختلافات اور علیحدگی کی چہ مگوئیاں ہوتی رہتی ہیں۔

دونوں کے درمیان علیحدگی کی خبریں  پچھلے سال سے ہیں  جب حنا الطاف اور آغا علی کی علیحدگی کی خبریں سامنے آئی تھیں جس پر اداکار آغا علی نے ان افواہوں کی تردید کرتے ہوئے وضاحت دی تھی کہ مجھے ایسا لگتا ہے کہ لوگ آج کل ایسی خبروں کا انتظار کررہے ہیں کہ شوبز کی کون سی جوڑی کب الگ ہوجائے گی اور یہ بات مجھے بہت پریشان کرتی ہے۔

آپ کو یہ بھی بتاتے ہیں کہ اداکارہ حنا الطاف کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 6 ملین سے زائد ہے جبکہ ان کے شوہر آغا علی کے فالوورزصرف ایک ملین سے زائد ہے۔

کچھ سوشل میڈیا صارفین نے نشاندہی کی دونوں نے کافی عرصہ پہلے ہی سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کو ان فالو کردیا تھا۔

سب سے قابل غوریہ ہےکہ دونوں کے ملین میں فالوورز ہونے کے باوجود بھی دونوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے کسی کو بھی فالو نہیں کیا ہوا ہے۔

کئی صارفین نے یہ نشاندہی بھی کی کہ حنا الطاف اور آغا علی نے کبھی ایک دوسرے کو انسٹاگرام پر فالو کیا ہی نہیں تھا لہٰذا یہ محض افواہیں ہیں۔


Like it? Share with your friends!

-1
-1 points

What's Your Reaction?

hate hate
0
hate
confused confused
2
confused
fail fail
0
fail
fun fun
0
fun
geeky geeky
0
geeky
love love
0
love
lol lol
3
lol
omg omg
1
omg
win win
1
win
Annie Shirazi

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Choose A Format
Personality quiz
Series of questions that intends to reveal something about the personality
Trivia quiz
Series of questions with right and wrong answers that intends to check knowledge
Poll
Voting to make decisions or determine opinions
Story
Formatted Text with Embeds and Visuals
List
The Classic Internet Listicles
Countdown
The Classic Internet Countdowns
Open List
Submit your own item and vote up for the best submission
Ranked List
Upvote or downvote to decide the best list item
Meme
Upload your own images to make custom memes
Video
Youtube, Vimeo or Vine Embeds
Audio
Soundcloud or Mixcloud Embeds
Image
Photo or GIF
Gif
GIF format