اگر بیوی ہے تو گرل فرینڈ نہیں ہونا چاہیے، سید جبران


0

خوبرو اداکار سید جبران زیادہ تر ڈراموں میں ایک انتہائی غصیلے، سخت اور ظالم مرد کے روپ میں ہی دکھائی دیتے ہیں اور ایک کے بعد ایک ڈرامے میں منفی کردار کرنے کے بعد ان پر نیگیٹو رول کی چھاپ لگ گئی ہے۔ ان دنوں وہ ڈرامہ سیریل ’دراڑ‘ میں ایک ایسا ہی کردار ادا کر رہے ہیں جس میں ان کی بیوی ہونے کے باوجود متعدد گرل فرینڈز بھی ہیں۔ یہ ڈرامہ مصباح نوشین نے تحریر کیا ہے جبکہ شہزاد شیخ نے ہدایتکاری کی ہے۔ سید جبران کے ساتھ اس ڈرامے میں مومل شیخ، امر خان، بہروز سبزواری، شاہین خان، صبیحہ ہاشمی، سیمی پاشا، حمزہ طارق اور دیگر شریک ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی اردو کو دئیے گئے انٹرویو میں سید جبران نے بتایا کہ وہ اپنے ایکٹنگ کریئر میں متعدد پراجیکٹس میں منفی کرادر ادا چکے ہیں۔ منفی کرداروں کا انتخاب کرنے کی وجہ یہ ہے کہ لوگوں کو زیادہ تر منفی کردار یاد رہتے ہیں اور اس میں اداکاری کی زیادہ گجائش ہوتی ہے، لوگوں کو ہمیشہ فتنہ یاد رہتا ہے شرافت یاد نہیں رہتی۔

Image Source: Instagram

انہوں نے ڈرامے کی کہانی بیان کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ایک ایسے آدمی کی کہانی ہے جس کے دوسری عورتوں کے ساتھ ناجائز تعلقات ہیں اس لئے وہ اپنے رشتوں کے ساتھ بھی مخلص نہیں ہوتا اور وہ اپنی بیوی کو بھی گھاس نہیں ڈالتا۔ ہم نے اس بار ایسا دکھایا کہ مرد ایسا بھی ہوتا ہے جو ایک پرفیکٹ شوہر ہوگا، آئیڈیل داماد ہوگا۔ زبردست بھائی ہوگا لیکن ساتھ میں اس کا یہ حساب کتاب چل رہا ہوگا۔ وہ اتنا بھی شاطر ہوسکتا ہے کہ اس نے دنیا کے سامنے جو اپنا امیج رکھا ہوا ہے وہ پرفیکشن کا ہے لیکن اس کی ذات میں جو برایاں اور کمزوریاں ہیں وہ موجود ہیں، ان کا کہنا تھا کہ میرے لیے تو یہ ایک کمال تجربہ تھا۔اُن کا مزید کہنا تھاکہ ان کی رائے میں اگر بیوی نہ ہو تو گرل فرینڈ ٹھیک ہے لیکن اگر بیوی ہے تو گرل فرینڈ نہیں ہونا چاہیے، بیوی اور گرل فرینڈ تو الگ چیزیں ہیں۔

Image Source: Unsplash

انٹرویو کے دوران میزبان نے اُن سے یہ سوال بھی پوچھا کہ ان کو ایوارڈز شو میں کیوں نہیں بُلایا جاتا اس کی کیا وجہ ہے؟جس پر اداکار نے کہا کہ سچ کہوں تو مجھے ایوارڈز کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔ مجھے یقین ہے کہ ایوارڈز صرف شوز ہیں۔ اگر وہ پیسے کما رہے ہیں تو آپ کو بھی پیسہ کمانا چاہیے۔مجھے ایوارڈ شوز میں کیوں مدعو نہیں کیا جاتا ہے کیونکہ جب وہ مجھے فون کرتے ہیں تو میں ان سے کہتا ہوں کہ وہ مجھے پیسوں کی ادائیگی کریں کیونکہ یہ میرے لیے ایک شو ہے۔ ہوشیار لوگوں کو اس کی رقم ملتی ہے اور بے وقوف لوگ مفت میں جاتے ہیں اور لطف اندوز ہوتے ہیں۔

Image Source: Instagram

انہوں نے کہا کہ ایوارڈ شوز میں شفافیت مشکوک ہے اور مجھے یقین ہے ایوارڈز کی صداقت اب بھی مشکوک ہے۔ ایوارڈ ملنے کے بعد کچھ نہیں بدلتا۔اُن کا کہنا تھا کہ اگر کوئی اداکار جانا چاہتا ہے تو اسے جانا چاہیے، میں کسی کو نہیں روک رہا لیکن میں بنا پیسوں کی ادائیگی کبھی نہیں جاؤں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ مداحوں کی محبت میرے لیے سب سے اہم ہے، اگر وہ آپ کے بارے میں بات کررہے ہیں تو آپ مقبول ہیں۔ بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی مثال دیتے ہوئے سید جبران نے کہا کہ سلمان خان کو اب تک کوئی ایوارڈ نہیں ملا لیکن وہ اس لیے مقبول ہیں کیونکہ ناظرین ان کے بارے میں بات کرتے ہیں۔

ایوارڈز نے انہیں وہ مقبولیت نہیں دی جو مداحوں سے حاصل ہوئی۔ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی شخص سوچتا ہے کہ ایوارڈز سے آپ کی انا بڑھے گی تو اسے شو میں جانا چاہیے۔

خیال رہے کہ آجکل سید جبران اور ان کی اہلیہ و ماڈل عفیفہ جبران کے درمیان علیحدگی سے متعلق قیاس آرائیاں جاری ہیں۔فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام عفیفہ نے اپنے نام کے ساتھ جبران کا نام ہٹانے کے بعد بولڈ تصاویر پوسٹ کی گئی ہیں، جس کے بعد صارفین کی جانب سے یہ قیاس آرائیاں جاری ہیں کہ جبران اور عفیفہ کے درمیان علیحدگی ہوگئی ہے۔اس جوڑے کے تین بچے بھی ہیں۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *