اداکار عثمان مختار کی شادی کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز

پاکستانی کے نامور اداکار عثمان مختار کی شادی کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر کافی تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔ ڈرامہ سیریل ہم کہاں کے سچے تھے، انا، ثبات کے اداکار عثمان مختار کے حوالے سے پاکستان شوبز انڈسٹری میں یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ جو اداکارہ ان کے ساتھ ڈرامے میں کام کر لے اُس کی شادی ہوجاتی ہے۔

چنانچہ متعدد اداکاراؤں کی شادیاں کروانے کے بعد اب عثمان مختارخود شادی کا لڈو کھانے کے لیے لائن میں لگ گئے ہیں۔ اداکار کی شادی کی تقریبات کا آغاز بدھ کے روز مایوں کی تقریب سے ہوا ، جس میں خاندان اور دوستوں نے شرکت کی۔

Image Source: File

سوشل میڈیا ایپلیکیشن انسٹا گرام پر عثمان مختار کی اپنی اہلیہ زنیرا انعام خان کے ساتھ مہندی مایوں کے موقع پر بنائی گئی متعدد تصویریں اور ویڈیوز وائرل ہوئیں۔ جس میں دونوں کو ایک ساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھا گیا۔ مایوں کے بعد جمعرات کی رات مہندی کا پروگرام ہوا، جس میں شوبز انڈسٹری کے کئی نامور چہروں نے شرکت کی اور تقریب کو چار چاند لگائے۔

شوبز انڈسٹری سے اداکاراحمد علی اکبر ،عثمان خالد بٹ ،گلوکار عزیر جسوال سمیت پروڈیوسر نینا کاشف ،اداکارہ حریم فاروق اور اداکارہ مریم نفیس نے اپنے شوہر کے ہمراہ شرکت کی۔

مہندی میں دلہن نے جامنی اور لال رنگ کا خوبصورت جوڑا پہنا جبکہ دولہا عثمان مختار نے بلیک شیروانی پہنی جو کہ اداکار فواد خان کی اہلیہ صدف فواد خان نے ڈیزائن کیا تھا۔

مہندی کے فنکشن میں دولہا کی خوشی دیدنی تھی اور انہوں نے اپنے قریبی دوستوں اداکاراحمد علی اکبر ، عثمان خالد بٹ ،گلوکار عزیر جسوال کے ساتھ ڈانس کیا۔

دلہن نے بھی خوشی میں نہال ہوکر اپنے دوستوں اور گھر والوں کے ساتھ ڈانس کیا اور اپنی مہندی کے فنکشن کو خوب انجوائے کیا۔

بظاہر سنجیدہ نظر آنیوالے دولہا عثمان مختار کی مہندی کے فنکشن میں ڈانس فلور پر مختلف گانوں پر پرفارمنس نے سبھی کو چونکا دیا۔ ان کے ڈانس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہیں اور مداح ان ویڈیوز کو کافی پسند کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ رواں برس عثمان مختار نے انسٹاگرام پر اپنے نکاح کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو 31 مارچ کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے سے متعلق بتایا تھا۔

اداکار نے اپنی طویل پوسٹ میں لکھا تھا کہ زنیرہ انعام خان تمہارا شکریہ، کہ تم نے مجھے زمین کا سب سے خوش قسمت شخص بنادیا مجھے ایک طویل عرصے کے دوران ایسی خوشی محسوس نہیں ہوئی، تم برے وقت میں میرے ساتھ کھڑی رہیں اورخوشی کے لمحوں کو بڑھایا۔

مزید پڑھیں: سارہ خان اور فلک شبیر کک شادی میں عثمان مختار کا کیا کردار؟

اداکار نے لکھا کہ تم میرے لیے چٹان اور سہارا بنی رہیں، میں ایک خوش قسمت انسان ہوں۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں دنیا بھر کو مخاطب کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ڈیئر ورلڈ، میں نے آج چھوٹی سی تقریب میں سماجی فاصلوں کو برقرار رکھتے ہوئے شادی کی، ہماری شادی کی تقریب کا انعقاد 2 اپریل کو کیا گیا تھا لیکن یکم اپریل سے لگائے جانے والے لاک ڈاؤن کے باعث ہمیں شادی کی تقریب کا انعقاد پہلے ہی کرنا پڑا۔ اداکار نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ ہم سب سے ٹیسٹ کروا لیا تھا اور تمام احتیاطی تدابیر کو فولو کیا، ہمیں آپ کی دعاؤں اور نیک تمناؤں کی ضرورت ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

محکمہ صحت سندھ، لمز اور آغا خان یونیورسٹی کا بنیادی صحت کے نظام تک ماں اور بچوں کی صحت کے لیے قومی مصنوعی ذہانت مرکز لانے کے تاریخی معاہدے پر دستخط

عائشہ سلمان، گیٹس فاؤنڈیشن، پروگرام آفیسر؛ ڈاکٹر زہرا ہڈبھائے، آغا خان یونیورسٹی، ایسوسی ایٹ پروفیسر؛…

2 weeks ago

Coke Studio Nu.WAVکا نیا گانا ’رنگین‘ ریلیز

لاہور (نمائندہ خصوصی) Coke Studio Nu.WAV نے اپنے موسیقی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے…

3 weeks ago

2026 SIMPACT میں طبی تعلیم کے لیے سیمولیشن میں مصنوعی ذہانت کو مرکزی حیثیت حاصل

: آغا خان یونیورسٹی (AKU) کے سینٹر فار انوویشن اِن میڈیکل ایجوکیشن (CIME)، کراچی نے…

3 weeks ago

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کا پہلا گانا ’دل‘ ریلیز، افیوسک (Afusic)اور زوہا وسیم کی آوازوں کا خوبصورت امتزاج

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…

1 month ago

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ اور سٹی پاکستان نے سپلائر فنانسنگ اور سپلائی چین کی مضبوطی کے لیے شراکت داری کی

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…

1 month ago