علی عظمت کی نور جہاں کی شخصیت پر تنقید، بیٹی دفاع میں سامنے آگئیں

پاکستان کے پاپ گلوکار علی عظمت کی جانب سے نورجہاں کی شخصیت پر  تنقید کرنے پر جوابا ًان کی بیٹی مینا حسن نے پوسٹ شیئر کردی۔

حال ہی میں گلوکار علی عظمت نے ایک ٹاک شو میں ملکۂ ترنم کی ظاہری شکل کے بارے میں نازیبا ریمارکس دئیے جس پر نور جہاں کی بیٹی مینا حسن جو کہ فیشن ڈیزائنر بھی ہیں، نے انسٹاگرام پر علی عظمت کی تنقید کے جواب میں ایک تفصیلی پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ گلوکار سستی شہرت حاصل کرنے کیلئے اوچھے طریقے نہ اختیار کریں۔ انہوں نے گلوکار کے اس بیان کی ایک وجہ میڈم نور جہاں کی بے انتہا مقبولیت جبکہ گلوکار کی شہرت کھو دینا بھی قرار دی۔

Image Source: Twitter

ڈایزئنر مینا حسن نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ وہ ایک ایسی عورت تھیں جنہوں نے اپنے ملک اور اپنے فن کے لیے زیادہ سے زیادہ کام کیا جس کے بارے میں دوسرے زندگی بھر صرف خواب دیکھتے رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ گلوکار علی عظمت کو صرف اپنے فلوورز کے کہنے پر جواب دے رہی ہیں، اور اس بات پر وہ اپنی پسندیدہ کہاوت شیئر کرنا چاہتی ہیں کہ جو کچھ آپ میرے بارے میں کہہ رہے ہیں دراصل وہ آپ اپنے بارے میں کہہ رہے ہوتے ہیں۔

مینا حسن نے مزید کہا کہ جب کوئی کسی کے بارے میں اظہار رائے پیش کرتے ہوئے تہذیب و تمدن کو ملحوظ خاطر نہیں رکھتا تو وہ درحقیقت خود ان سے واقف نہیں ہوتا۔ انہوں نے پوسٹ میں یہ بھی لکھا کہ اظہار رائے کی آزادی کا استحقاق سب کو حاصل ہے لیکن اس طرح کسی دوسرے کے لیے ناراضگی کا ذریعہ نہیں بننا چاہیے۔

واضح رہے کہ پاپ گلوکار علی عظمت نے ایک شو کے دوران پاکستانی میوزک اور آرٹس سمیت بین الاقوامی شہرت یافتہ میوزک لیجنڈ ملکہ ترنم نور جہاں سے متعلق گفتگو کی۔ علی عظمت نے برسوں سے تبدیل ہوتی پاکستان میوزک انڈسٹری سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے بچپن میں نور جہاں ساڑھی کے ساتھ بڑے بڑے ایئررنگ پہنے اور اضافی میک کرکے گانے گاتی تھیں، اس وقت ہمیں ان سے چڑ چڑھتی تھی۔ علی عظمت نے کہا کہ نور جہاں اس وقت بڑھاپے میں تھیں اور ہم سمجھتے تھے کہ انہیں دیکھنا ہمارے لیے ضروری نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ وہ وقت تھا جب ہم نے دوسروں کی ثقافت کو قبول کیا اور پھر یہ معمول بن گیا۔

Image Source: File

بلاشبہ علی عظمت پاکستانی میوزک انڈسٹری میں راک موسیقی کو شامل کرنے والے گلوکاروں میں سے ایک ہیں، انہوں نے دہائیوں پہلے ایسی دھنیں ترتیب دیں جو آج نئے گانے والے بھی اپنا رہے ہیں۔ ایسی شخصیت کی جانب سے ملک کی لیجنڈ گلوکارہ کے لئے ایسے الفاظ استعمال کرنے کی وجہ سے سوشل میڈیا پر ان پر شدید تنقید کی گئی۔ خیال رہے کہ گلوکار اس سے قبل بھی متنازعہ بیانات دے چکے ہیں۔اسی وجہ سے کچھ سال پہلے ان اور اسٹرنگز کے درمیان تنازعہ سنگین ہوگیا تھا۔

مزید پڑھیں: میرا کی انگریزی کا مذاق اڑانے والوں پر زرنش خان سیخ پا

علاوہ ازیں ، پی ایس ایل سیزن 5 کے گانے ’’تیار ہیں‘‘ جسے گلوکار علی عظمت، عارف لوہار، ہارون رشید اور عاصم اظہر نے مل کر گایا تھا کو لوگوں نے بالکل پسند نہیں کیا تھا۔اس بارے میں بھی علی عظمت نے علی ظفر کا نام لیے بغیر کہا تھا کہ ہمارے گائے ہوئے گانے پر تنقید وہ شخص کروا رہے ہیں جو  اس سے پہلے پی ایس ایل کے گانے گاچکے ہیں انہوں نے بلاگرز کو پیسے دے کر تنقید کروائی ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان کو چاند پر پہلا سیٹیلائٹ مشن بھیجنے کا موقع کیسے ملا؟

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن ’’آئی کیوب قمر‘‘ کو چاند پر روانہ کر دیا گیا۔…

3 days ago

میں نے نماز پڑھی تہجد پڑھی قرآن پڑھا مگر میرا ڈپریشن کم نہیں ہوا ،صحیفہ جبار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک اپنی ذہنی صحت سے…

5 days ago

کیا عاطف اسلم نے آننت امبانی کی شادی سے قبل کی تقریب میں شرکت کی ہے؟

نامور گلوکار عاطف اسلم کی اپنی اہلیہ کے ساتھ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے…

1 week ago

عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی

پاکستان کے نامور گلوکار و موسیقار عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی۔ فوٹواینڈ…

1 week ago

ملیریا ایک جان لیوا بیماری

دنیا بھر میں ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔…

2 weeks ago

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر بے ہوش

بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات…

2 weeks ago