
ڈرامہ سیریلز جلن ،حسد اور نند سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی منال خان کو شوبز انڈسٹری میں ان کی جاندار اداکاری ،خوبصورتی اورمون موہنے انداز کی وجہ سے بہت پسند کیا جاتا ہے۔ خوبرو اداکارہ ایمن خان کی جڑوان بہن منال خان سوشل میڈیا پر اپنی بہن کے ساتھ اکثر ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں، اور اپنی بہن کی طرح وہ بھی اپنی منفرد اداکاری کی بدولت بہت جلد عوام کے دلوں میں گھر کرگئیں ہیں۔
لیکن کچھ عرصے سے سوشل میڈیا پر ان کے ساتھی اداکار احسن محسن اکرام کے ساتھ تعلقات کے بارے میں چہ مگوئیاں کی جارہی تھیں ۔تاہم اب منال خان نے ان تمام چہ مگوئیوں پر چپ توڑ کر احسن محسن اکرم کے ساتھ فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر اپنی” بات پکی “ کی تصویر شیئر کردیں جس میں دونوں کو نہایت خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے ۔

اداکارہ منال خان اور اداکار احسن محسن اکرام کی بات پکی کی تصاویر میں دونوں نے گلے میں پھولوں کے ہار پہنے ہوئے ہیں جب کہ اس پوسٹ کے کیپشن میں منال خان نے لکھا کہ “آپ میری زندگی بھر کی محبت ہیں “اور ساتھ ہی بات پکی کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔
دوسری جانب احسن محسن نے بھی انسٹاگرام پر اپنی اور منال کی منگنی کی تصویریں شیئر کیں ۔احسن محسن اکرام نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں منال خان سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ “میں اپنی آخری سانس تک تُم سے محبت کروں گا۔”





بات پکی ہونے پر ان کی جڑواں بہن ایمن خان نے بھی اس جوڑے کی تصویر شیئر کی اور احسن محسن اکرام کو اپنی فیملی میں خوش آمدید کہا۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ میں آپ دونوں کے لئے بہت خوش ہوں جب کہ اپنی بہن منال خان کو مخاطب کرتے ہوئے ایمن خان نے لکھا کہ میں آپ کو بہت یاد کروں گی۔

ایمن خان کے علاوہ دیگر اداکاروں جن میں کنزہ ہاشمی، اُشنا شاہ، آئمہ بیگ، صبور علی ، مایا علی اور زویا ناصر سمیت متعدد مشہور شخصیات نے اس جوڑے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ اس کے فوراً بعد ہی پوسٹ میں شائقین کی جانب سے بھی جوڑے کو مبارکباد پیش کی گئی۔


واضح رہے کہ منال خان اور احسن محسن اکرام نے ڈرامہ سیریل “پرچھائیں” میں ایک ساتھ کام کیا تھا، یہ ڈرامہ سال 2017 میں ایک نجی ٹی وی چینل سے نشر کیا گیا تھا۔ احسن محسن اکرام سے قبل منال خان کے منظور خان نامی شخص سے قریبی تعلقات تھے لیکن دونوں کی دوستی ختم ہوگئی تھی جس کے بعد منظور خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے منال خان کی تمام تصویریں ڈیلیٹ کردی تھیں۔
بعد ازاں ، اداکارہ منال خان اور اداکار احسن محسن اکرام کی دوستی بڑھی جو محبت میں تبدیل ہوگئی اور پھر اس جوڑے کی جانب سے پوسٹ ہونیوالی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہونے لگیں ۔اسی دوران منال خان نے احسن محسن اکرام کے ہمراہ ان کی دادی کی سالگرہ کے موقع پر انہیں سرپرائز دیا اور ان کی فیملی کے ساتھ تصویروں بھی کھینچ وائیں۔
0 Comments