پہلی بار ٹی وی پر دیکھ کر والد نے گھر سے نکال دیا تھا، اداکارہ کرن تعبیر

سوشل میڈیا پر ‘فضا’ اور ‘شزا’ کی میمز کی بھرمار ہوئی ہے، اس ڈرامے کا ایک کلپ کیا وائرل ہوا لوگوں کو تو جیسے تفریح کا موضوع ہاتھ لگ گیا۔ اس ڈرامے میں جڑواں دلہن کا مرکزی کردار ادا کرنیوالی اداکارہ کرن تعبیر اس سے قبل بھی کئی ڈراموں میں اپنی اداکاری کا جادو جگا چکی ہیں اور وہ اپنی تصاویر کی وجہ سے سوشل میڈیا پر کافی مقبول بھی ہیں لیکن اس بات سے انکار نہیں کہ مذکورہ ڈرامہ میں فضا شزا کے وائرل کلپ نے ان کی مقبولیت کا گراف مزید کئی گنا بڑھا دیا ہے۔

اسی حوالے سے آج کل سوشل میڈیا پر اداکارہ کے ایک انٹرویو کا  کلپ بھی وائرل ہو رہا ہے جس میں انہیں اپنے کیرئیر کی ابتدا میں والد کے ردعمل سے متعلق بات کرتے دیکھا جاسکتا ہے جس میں انہوں نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ انہیں پہلی بار ٹی وی پر دیکھ کر والد نے گھر سے باہر نکال دیا تھا۔

Image Source: Instagram

انٹرویو میں اداکارہ نے بتایا کہ ان کا تعلق ایک پنجابی فیملی سے ہے، والد سے جب آڈیشن کے لیے اجازت لی تو انہوں نے شوبز کے لیے سخت الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے انکار کردیا لیکن چونکہ وہ بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹی تھیں اور ضدی بھی تھیں لہٰذا انہیں آڈیشن کی اجازت مل گئی۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ والد کو یقین تھا کہ کون سی سلیکشن ہوجانی ہے تو انہوں  نے اجازت دے دی لیکن ایک ماہ بعد اداکاری کے لیے کال آئی۔

کرن تعبیر نے مزید بتایا کہ جب والد نے پہلی بار ٹی وی پر دیکھا تو غصے سے پوچھا کہ تم نے ٹی وی پر کام کیا ہے؟ جس کے بعد انہوں نے کہا کہ آج سے تم میرے لیے مرگئی ہو،  نکل جاؤ میرے گھر سے۔ اداکارہ نے مزید بتایا کہ اس کے بعد  والد نے انہیں بازو سے پکڑا اور بغیر چپل کے رات کے 9 بجے گھر سے باہر نکال دیا۔

واضح رہے کہ ڈرامہ سیریز حقیقت میں جڑواں دلہن کا کلپ کے وائرل ہوتے ہی لوگوں کی جانب سے ڈرامے کی کاسٹ اور کہانی کا خوب مذاق اڑایا گیا تھا اور لوگوں کا کہنا تھا کہ دور جدید میں بھی اس طرح کی بے ڈھنگی کہانیاں دکھائی جارہی ہیں۔

Image Source: Instagram

تاہم اس کلپ کے وائرل ہونے اور تنقید کا نشانہ بنانے پر کرن تعبیر ڈرامے کا مذاق اڑانے والوں کو اپنی صلاحیتیں بہتر جگہ استعمال کرنے کی تجویز دی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم کے پاس اتنا وقت ہے کہ دوسال قبل ڈرامہ کا ایک سین آج کل موضوع بحث بنا ہوا ہے اور لوگ اپنا قیمتی وقت اس ڈرامے کی اسٹوری پر ضائع کررہے ہیں۔ ’حقیقت’کے نام سے یہ ڈرامہ آج سے کم و بیش 3 سال قبل 2019 میں نشر کیا گیا جس کی 15 اقساط میں ہر بار الگ کہانی پیش کی گئی۔ کرن تعبیر نے 9ویں قسط میں دلہن کا کردار ادا کیا جس کا عنوان جڑواں رکھا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: انٹرنیٹ پر وائرل پاکستانی میم ‘فرینڈ شپ اینڈ ود مدثر

اس سے قبل کرن تعبیر نے تین سال میں بغیر ورزش کے 32 کلو وزن کم کرکے سب کو حیران کردیا تھا۔ اداکارہ دن میں بغیر چینی کے فریش جوس، سلاد ،ابلا چکن، سرخ لوبیا، گاجر، کھیرا اور ٹماٹر لیتی رہی اور پھر شام میں باربی کیو روٹی کے بغیر کھاتی تھی اور ایک گلاس دودھ روزانہ پیتی رہی تھیں۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کوہارٹ اٹیککے علاج پر مسلسل تیسرا بین الاقوامی پلاٹینم ایوارڈ

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال (AKUH) کو امریکن کالج آف کارڈیالوجی (ACC) کی جانب سے مسلسل…

1 week ago

ہوی مائلز کی پاکستان میں توسیع، ہری سن انرجی کو ٹائر-1 ڈسٹری بیوٹر مقرر کر دیا گیا

پاکستان کے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے قابلِ تجدید توانائی کے شعبے میں اہم پیش…

2 weeks ago

کارانداز کی معاونت سے کسان گودام چھوٹے کاشتکاروں کو ڈیجیٹل مالیاتی سہولیات اور جدید ذخیرہ سازی کے حل فراہم کرے گا

 کارانداز پاکستان نے حاجی سنز گروپ کے کاروباری منصوبے کسان گودام کے ساتھ شراکت داری…

3 weeks ago

اے کے یو-آئی ای ڈی اور حکومتِ سندھ کے درمیان جامع تعلیم کے فروغ کے لیے تاریخی شراکت داری قائم

پانچ سالہ اس اسٹریٹجک تعاون کے تحت خصوصی تعلیمی ضروریات (SEN) یونٹ قائم کیا جائے…

4 weeks ago

جی ایس ایم اے کا ڈیجیٹل پاکستان 2030 وزارتی راؤنڈ ٹیبل، قومی ڈیجیٹل ایجنڈے پر اتفاقِ رائے

پاکستان کی وفاقی اور صوبائی حکومتوں، گلگت بلتستان، صنعت، ریگولیٹری اداروں اور ترقیاتی شراکت داروں…

1 month ago