ایمن سلیم نے کامیاب ڈبیو کے بعد انڈسٹری کو خیرآباد کیوں کیا تھا؟

ڈرامہ سیریل “چپکے چپکے” سے اداکاری میں کیرئیر کا آغاز کرنے والی اداکارہ ایمن سلیم نے کچھ عرصہ قبل شوبز انڈسٹری کو خیرآباد کرنے کا اعلان کیا تھا۔ تاہم حال ہی میں اداکارہ نے ایک ٹی وی شو میں شرکت جہاں انہوں نے انڈسٹری میں واپسی اور انڈسٹری میں بریک لینے کی وجوہات پر کھل کر بات کی۔

چپکے چپکے میں ایمن سلیم کی یوٹیوبر ارسلان نصیر کے ساتھ ان اسکرین کیمسٹری کو خوب پسند کیا گیا تھا، ارسلان نصیر خود ایک یوٹیوبر اور اُبھرتے ہوئے زبردست اداکار ہیں۔

Image Source: Instagram

اس حوالے سے رواں برس ستمبر میں اداکارہ ایمن سلیم نے اعلان کیا تھا کہ وہ تفریحی صنعت میں واپس آ رہی ہیں، جبکہ انڈسٹری کی وجوہات بھی بیان کی تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ کارپوریٹ سیکٹر کی فیلڈ سے وابستہ ہیں، انڈسٹری میں آنے کے بعد انہیں محسوس ہوا کہ وہ مکمل طور پر ابھی تیار نہیں ہیں۔

اداکارہ ایمن سلیم نے مزید بتایا کہ ہماری شوبز انڈسٹری، دوسری انڈسٹری کی نوکری سے بالکل مختلف ہے۔ انہوں نے نیویارک میں انویسٹمنٹ بینکنگ کی ہوئی ہے، انہوں نے کنسلٹنگ کی ہوئی ہے، وہ ان انڈسٹریز کی بات کر رہی ہیں، لہذا شوبز میں آنا ایک بالکل مختلف کہانی تھی۔

Image Source: Twitter

ایمن سلیم کے مطابق انہیں واقعی معلوم نہیں تھا کہ آیا وہ اداکاری کو آگے بڑھانا چاہتی ہیں یا نہیں، انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں آپ کو ہمیشہ اپنے کردار میں رہنے کی ضرورت ہوتی ہے، یہاں تک کہ آپ عوام کی نظروں میں ہوں۔ اس کے برعکس وہ ہمیشہ ویسی ہی رہی پیں، جیسی وہ ہیں۔ گلیمر سے بھرپور زندگی ان کے لئے نہیں ہے، اس لئے وہ اس بات کو یقینی بنانا چاہتی تھیں کہ وہ اس کے لئے تیار ہوں۔

اس سلسلے میں اداکارہ ایمن سلیم نے حال ہی میں ملیحہ رحمان کے پروگرام گلوس وغیرہ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اداکاری سے وقفہ کیوں لیا، اس پر مزید بات کی اور کہا کہ ڈیبیو سیریل چپکے چپکے کے بعد طویل وقفے کی وجہ ’’ذاتی طور پر میرے لیے یہ بہت اہم ہے کہ وہ ایک ایسا پروجیکٹ کریں، جو سامعین تک پیغام پہنچائے۔

ایمن سلیم نے مزید کہا کہ انہوں نے اپنے مداحوں سے وعدہ کیا تھا کہ وہ ایسے پروجیکٹس کریں گی جو مضبوط کردار کے ساتھ ہوں۔

Image Source: Facebook

اداکارہ کہنا تھا کہ”انہیں چپکے چپکے کے بعد بہت ساری آفرز مل رہی تھیں لیکن انہیں کوئی ایسا اسکرپٹ نہیں مل رہا تھا جس نے انہیں متوجہ کیا ہو۔ وہ دراصل ایک مضبوط اور معنی خیز اسکرپٹ کا انتظار کر رہا تھیں۔ بطور ایک اداکار وہ مختلف کرداروں اور رولز کو جاننا چاہتی ہیں، لہذا تھوڑا سا چیلنج محسوس کرنا ضروری ہے۔”

اس دوران اداکار نے اپنے آنے والے پروجیکٹ کے بارے میں مزید بات کی جو اگلے سال ریلیز ہوگا۔

واضح رہے پاکستان شوبز انڈسٹری میں یہ پہلی بار نہیں ہوا ہے کہ فنکار نے شوبز انڈسٹری کو خیرآباد کرکے شوبز انڈسٹری میں واپسی نہ کی یے۔ اداکار فیروز خان اور اداکار حمزہ علی عباسی کی مثالیں موجود ہیں، جنہوں نے انڈسٹری کو خیرآباد کہا اور تھوڑے ہی عرصے بعد انڈسٹری میں واپسی کا اعلان کردیا تھا۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

کیا عاطف اسلم نے آننت امبانی کی شادی سے قبل کی تقریب میں شرکت کی ہے؟

نامور گلوکار عاطف اسلم کی اپنی اہلیہ کے ساتھ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے…

14 hours ago

عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی

پاکستان کے نامور گلوکار و موسیقار عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی۔ فوٹواینڈ…

19 hours ago

ملیریا ایک جان لیوا بیماری

دنیا بھر میں ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔…

5 days ago

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر بے ہوش

بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات…

7 days ago

ہانیہ عامر ذہنی دباؤ کا شکار

پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ…

1 week ago

خلیل الرحمن قمر نے عدنان صدیقی سے مکھی اور عورت کے بارے میں بات کی

معروف ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمان نے عدنان صدیقی کو فون کیا اور اس حوالے سے…

2 weeks ago